ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

سینچری کا تو معلوم نہیں البتہ کول-کتہ کی پچ کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ کل پاکستانی باؤلنگ کا شیکھر،روہت،ویرات اور یوی اچھا امتحان لینگے-
 

حسیب

محفلین
سینچری کا تو معلوم نہیں البتہ کول-کتہ کی پچ کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ کل پاکستانی باؤلنگ کا شیکھر،روہت،ویرات اور یوی اچھا امتحان لینگے-
فی الحال تو پچ کی حالت کا پتا نہیں
لیکن امکان یہی ہے کہ فلیٹ وکٹ ہو گی۔ کیونکہ انڈیا سپورٹنگ وکٹ بنا کر کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہے گا
جیسے پچھلے میچ میں لینے کے دینے پڑھ گئے
 

یاز

محفلین
بنگلہ دیشی باؤلرز عرفات سنی اور تسکین احمد اللیگل باؤلنگ ایکشن کے باعث معطل

یہ آئی سی سی کی عجیب منطق ہے۔ بڑے ٹورنامنٹس کے دوران یا ان سے ذرا پہلے ایسے اقدامات کھیل میں دلچسپی اور ٹیموں کے توازن کو اچھا خاصا متاثر کرتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
چلو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ صرف پاکستان کو ٹارگٹ نہیں کر رہے۔
صرف پاکستان کو ٹارگٹ کرکے وہ کیا کما لیں گے بھائی۔
یہ بخار صرف ہمارے ایک مخصوص طبقے کو ہے کہ اس دنیا میں تمام عناصر مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
 
مصاحبو اور عزیز ہموطنو آج کی شکست متوقع تھی- لہذا اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور بہتری کی امید رکھیں- اگرچہ مجھے ہے نہیں لیکن پھر بھی رکھ لیں-:):sneaky:
 

یاز

محفلین
کل دو میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ہے، جبکہ دوسرا میچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہے۔
 
کل دو میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ہے، جبکہ دوسرا میچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہے۔
کل لنکا کیساتھ میرے اعصاب کی بھی جنگ ہوگی- جسقدر میں آج کے میچ میں مطمئن تھا کل اتنا ہی تناؤ کا شکار ہوں گا-
کل کے میچ میں فتح لنکا کو اگلے مرحلے میں رسائی آسان بنا دیگی جبکہ شکست سے یہ زینہ چڑھنا مشکل ہوجائے گا-
 
ابھی بھی انڈیا سے آگے ہیں۔ :p
12523890_497707747099349_5079236844761779093_n.jpg
 
Top