ا
اب گروپ سٹیج کے 5 میچ باقی رہ گئے ہیں، جن کی تفصیل اور اہمیت کچھ یوں ہے
گروپ1: اس میں تین میچز ہیں۔ افغانستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ۔ اس میچ کی خاص اہمیت نہیں ہے سوائے اس کے کہ چند صورتوں میں ویسٹ انڈیز کو گروپ میں ٹاپ پہ رہنے کے لئے اس کو جیتنا لازمی ہو۔ دیگر دو میچز میں سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ اور سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ ہیں۔ اگر کل انگلینڈ سری لنکا سے جیت جاتا ہے تو سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ غیراہم ہو جائے گا۔ لیکن اگر کل سری لنکا انگلینڈ کو ہرا دے تو پھر سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ کا نتیجہ اور (جنوبی افریقہ کی جیت کی صورت میں) فتح کا مارجن بھی اہمیت کا حامل ہو گا۔ کیونکہ اگر جنوبی افریقہ وہ میچ جیت گیا تو انگلینڈ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ تینوں کے چار چار پوائنٹس ہو جائیں گے۔
گروپ 2: اس میں ایک میچ نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش ہے جس کی اہمیت صرف نیوزی لینڈ کی گروپ میں ٹاپ پوزیشن کو کچھ ممکنہ خدشات کی حد تک ہے۔ دوسرا میچ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہے جو کہ کوارٹر فائنل کی شکل اختیار کر گیاہے، یعنی جو ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
کل کا پہلا میچ بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ ہے۔
اس پوسٹ کی سلیس یوں ہے کہ نتیجہ کے پرواہ کئے بغیر نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹاپ پر ہی رہیں گی۔
گروپ ون کے کوارٹر فائنل دلچسپ ہوگا۔ لیکن میں کینگروز کو بھارت پر تھوڑا سے ایج اس طرحاں دونگا کہ آسٹریلیا ، انڈیا سے گھر میں شکست کیبعد بتدریج فارم میں آ رہی ہے اور اس وقت انکی ٹیم کی فارمیشن کافی بہتر لگتی ہے۔ جبکہ انڈیا جوکہ ورلڈ کپ سے قبل گیارہ میچزمیں سے صرف ایک ہاری تھی۔افتتاحی میچ میں کیویز سے ہار کر بونتلائی پھرتی ہے۔پاکستان کیخلاف جیت تو انکی ہونی ہی تھی البتہ پاکستان تھورا سی ہمت دیکھاتے تو مشکلات اور بڑھ جاتی جبکہ بنگلہ دیش نے تو میچ جیت کر انکو تحفۃ ہدیۃ عقدیتا پیش کیا۔یوں میں کینگروز کو انڈیا پر ہلکا سا ایج دونگا وہ بھی آسٹریلوی باؤلنگ لائن اپ پر بلی کیطرح آنکھیں بند کر کے۔
گروپ 2: تومشہور لنکن شاعر کیا خوب فرماتا ہے کہ
"اک میں ہی نہیں تنہا لنکا کی الفت میں رسوا
اس شہر میں مجھ جیسے دیوانے ہزاروں ہیں"
اگرچہ لنکا کی حالت کافی پتلی ہے بلکہ پتلی سے بھی ماہین ہے لیکن گوروں اور پروٹیز کی حالت دیکھ کرکچھ امید بندھتی ہے۔۔اگرچہ میں لنکاکی ٹیم سے زیادہ پر امید نہیں لیکن ورلڈ کپز میں چونکہ لنکنز اکثر بہتر کارگردگی دیکھاتے جبکہ پروٹیز اور گورو ں کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے تو لنکا کھپے کھپے کھپے