ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

arifkarim

معطل
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اگر پاکستان آسٹریلیا کو زیادہ رن ریٹ سے شکست دے اور پھر آسٹریلیا بھارت کو کم رن ریٹ سے شکست دے دے تو پاکستان سیمی فائنلز میں پہنچ سکتا ہے:
c000138.gif

البتہ پاکستان کی ناقص بیٹنگ اور غیر موجود ٹیم سپرٹ کو دیکھتے ہوئے مشکل لگتا ہے اگلا میچ جیتنا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
میرا خیال ہے کہ کل کے لئے اس خاکسار کو خدمت کا موقع فراہم کیا جائے۔ کل یہ ناچیز دل میں آسٹریلیا کی نیت کر کے "آسٹریلیا زندہ باد" کے نعرے کے ساتھ لڑی کی شروعات کرے گا تو ہماری شکست کے امکانات میں کچھ نہ کچھ کمی واقع ہونے کی امید تو کی جا سکتی ہے۔چاہے یہ کمی بقدرِ اشکِ بلبل یا بقدرِ دانۂ خشخاش ہی کیوں نہ ہو۔
ٹھیک ہے جناب۔ حمیرا عدنان اور محمد تابش صدیقی کو سختی سے تنبیہہ کی جاتی ہے کہ کل کا میچ ہاروانے کا کریڈٹ یاز بھائی کو فراہم کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے!
 

arifkarim

معطل
باقی باتیں چھوڑیں یہ بتائیں کہ کیا اب بھی پاکستان کے لیے امکان باقی ہے یا نہیں؟!
جی ہارنے کا امکان تو بہت باقی ہے۔ آسٹریلین کینگروز کی لاتوں اور گھونسوں کا مقابلہ پاکستانی شاہین بھلا کہاں کر سکتے ہیں۔ پاکستانی بلے بازوں کی فٹ نس کا حال بھی کسی تعریف کے لائق نہیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف آخری 5 اوورز میں ایک بھی باؤنڈری نہ لگا سکنے والوں سے زیادہ امیدیں نہیں لگانی چاہیئں۔
 

یاز

محفلین

یاز

محفلین
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
ہاشم آملہ پہلے ہی اوور میں رن آؤٹ۔
 

یاز

محفلین
تیسری وکٹ بھی گرا لی گئی۔ رِلے روسو بھی آؤٹ۔
فی اوور ایک وکٹ گر رہی ہے۔ اے بی ڈی ویلیئر کے کاندھوں پہ بھاری ذمہ داری۔
 

یاز

محفلین
اور اے بی ڈی ویلیئر کا جن بھی قابو کر لیا گیا۔ ڈیون براوو نے سلو بال سے چکما دے کر ڈی ویلیئر کو بولڈ کر دیا۔
 

یاز

محفلین
ڈیوڈ ملر بھی آؤٹ۔ جنوبی افریقہ کی حالت پتلی ہو گئی اب تو۔ ڈیوڈ ملر کو کرس گیل نے بولڈ کیا جو کہ چار سال بعد باؤلنگ کرا رہا ہے۔
جنوبی افریقہ 9 اوورز کے بعد 50 رنز اور 5 کھلاڑی آؤٹ۔
 
اے مومنٹ آف سائلنس فار دوز اگنورڈ کالی آندھی اینڈ کالڈ "چوکرز" فیورٹ
اور یاز بھائی و مجھ جیسے لنکن فینز اندروں اندر ہاسیاں کھیڈیاں کرتے ہوئے-
 

arifkarim

معطل
میں نے تو آج ایک بھی میچ نہیں دیکھا۔ کوئی بھی اس قابل۔ نہیں تھا کہ اس پر وقت ضائع کیا جائے
 

arifkarim

معطل
کیوں بھائی؟
میچ تو ٹھیک ہی ہوئے۔ پہلا میچ بھی ایسا خاص برا نہیں تھا۔ اور ابھی والا بھی دلچسپ جا رہا ہے۔
پہلے والے میں نتیجہ معلوم تھا اسلئے دیکھنے کا فائدہ نہیں تھا۔ دوسرے والے میں جنوبی افریقہ کی روایتی برق رفتار بیٹنگ دیکھنا چاہتا تھا لیکن آج ان میں پاکستانی روح سرایت کر گئی ہے۔
 

یاز

محفلین
ویسٹ انڈیز کو 6 اوورز میں 6 کی اوسط سے 36 رنز درکار جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
 
Top