ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

حسیب

محفلین
پاکستان ویمن ٹیم نے اپنی دوسری فتح حاصل کر لی۔ مبارک ہو۔
اس وقت ویمن ٹیم اور مین ٹیم میں بنیادی فرق لیڈرشپ اور ٹیم سپرٹ کا ہے۔
فی الحال تو سیمی فائنل میں رسائی مشکل لگ رہی ہےاس کے لیے انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کو ہرانا ہو گا
 
جی، مگر میرا نکتہ اگلے مرحلے کی رسائی کے حوالے سے نہیں۔ ویسٹ انڈیز کی مظبوط ٹیم سے بھی فتح کے قریب پہنچ کر ہی ہارے۔ :)
 
اب اسی پہ نان اور کباب لگانے شروع کر دینے چاہییں۔
ویسے کیا نان یا کباب پہ بھی سٹہ لگ سکتا ہے؟

لڑکپن میں ہم دوستوں کا گروپ بہت سی باتوں پر شرط لگا لیتا تها۔ جس میدان میں ہم کرکٹ کهیلا کرتے تهے اس کے گردا گرد لگ بهگ 3 فٹ کی چاردیواری بنی ہوئی تهی اور ساتھ ہی سڑک اور اس پار بازار۔
اندهیرا ہوجانے کے بعد ہم نے اس دیوار پر بیٹھ جانا اور شرطیں شروع۔
اے پرنے آلا پائیا کہیڑی ہٹی تے جاوے دا ؟
اے نیلے سوٹ آلی کہیڑی گلی مڑے دی ؟
آلو پیاز آلا پہلاں دکان بند کرے دا یا چاچا پهل فروٹ آلا۔
کچھ شرائط ذرا ناقابل بیان بهی ہیں;)
سب شرطوں کا حاصل سموسے ہوتے تهے، اور سموسوں کا حساب کتاب ہوتا تو روزانہ تها لیکن چکانا چهٹی والے دن پڑتا تها۔
اور میرا خیال ہے کہ سب سے زیادہ سموسے میں نے ہی کهلائے ہونے کہ اکثر ہارتا تها۔

تو بهائی نان کباب پر بهی سٹہ کهیلا جا سکتا ہے
 
یاز

واہ واہ۔ کیا کہنے ہیں جی شوقِ شرط بازی کے۔
 
arifkarim

معطل
کل شاہینوں اور کینگروز کا میچ ہے۔ تمام محفلین طے کر لیں کہ دھاگہ کس سے کھلوانا ہے۔ عارف کریم اور محمد تابش صدیقی کے دھاگوں میں تو پاک ٹیم کی دال نہیں گلی۔ حمیرا عدنان بھی کوشش کر کے دیکھ لیں۔ پھر جب آسٹریلیا اور بھارت کا پڑاؤ ڈلے گا تو مابدولت بھارت کو ہرانے کی کوشش کریں گے۔
 
میرا خیال ہے کہ کل کے لئے اس خاکسار کو خدمت کا موقع فراہم کیا جائے۔ کل یہ ناچیز دل میں آسٹریلیا کی نیت کر کے "آسٹریلیا زندہ باد" کے نعرے کے ساتھ لڑی کی شروعات کرے گا تو ہماری شکست کے امکانات میں کچھ نہ کچھ کمی واقع ہونے کی امید تو کی جا سکتی ہے۔چاہے یہ کمی بقدرِ اشکِ بلبل یا بقدرِ دانۂ خشخاش ہی کیوں نہ ہو۔
 
Top