ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

یاز

محفلین
کل دو میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے مابین ہے۔ اس میں دلچسپی بس اتنی ہی ہے کہ ویسٹ انڈیز کتنی مار پیٹ کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔
دوسرا میچ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہے۔ اس میں جو جیتا، وہ سیمی فائنل میں پہنچے گا۔

پرسوں گروپ سٹیج کا آخری میچ ہو گا سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین۔ یہ میچ بھی بس اتنی ہی دلچسپی کا حامل ہے کون سی ٹیم جیت کر کچھ اشک شوئی کر پاتی ہے۔
 
یہی فائٹنگ سپرٹ (اور فائٹنگ کی صلاحیت) ہی فرق ہے پاکستانی اور دیگر ٹیموں میں۔
دیگر کا تو مجھے معلوم نہیں البتہ لنکا میں یہ بدرجہ اتم موجود تھی اور موجود ہے جسکی وجہ سے میں لنکا کو سپورٹ کرتا تھا اور کرتا ہوں
لنکا کھپے کھپے کھپے
 
arifkarim

معطل
گروپ ۱ سے ویسٹ اینڈیز اور انگلینڈ کوالی فائی کر چکے ہیں۔ گروپ ۲ سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا۔ بھارت میرا نہیں خیال آسٹریلیا کو ہرا پائے گا
 
اور ہاں یاد رہے یہ فلائٹ،لنکا کی بحالی کیطرف فلائٹ ہے۔
اس ٹیم میں کئی ایک نئے لڑکے موجود ہیں جو کہ بہترین کھلاڑی بنے گے اور جلد ہی نئے لڑکے بھی متعارف ہونگے لنکن ٹیم میں۔

اور انہی کھلاڑیوں کے سہارے لنکااگلے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈ کپ میں دوبارہ ٹاپ فور مراحل تک رسائی حاصل کرینگے۔

جبکہ اسکے برعکس وطن عزیز میں شور مچے کا چند ایک نام بدلے جائینگے اور اگلے ورلڈ کپ میں کم وبیش پھر یہی چہرے ہونگےاور یہی حال۔
 
یاز

محفلین
جناب وہ جاتے جاتے ایک دفعہ اے بی بھائی سے بھی دو چار چھکے کھا لیں وہ پائن بھی کافی غصے میں ہونگے۔چلو غم ہی غلط کر لینگے وغیرہ وغیرہ

یہ اچھا ہے کہ دونوں ٹیموں کو بھڑاس نکالنے کا ایک موقع اسی ٹورنامنٹ میں مل جائے گا۔
 
arifkarim

معطل
جبکہ اسکے برعکس وطن عزیز میں شور مچے کا چند ایک نام بدلے جائینگے اور اگلے ورلڈ کپ میں کم وبیش پھر یہی چہرے ہونگےاور یہی حال
پاکستان کرکٹ ٹیم پر تو میں اسوقت ہی فاتحہ پڑھ چکا تھا جب ٹیم نے تبلیغی جماعت جائن کی تھی
 
یاز

محفلین
جبکہ اسکے برعکس وطن عزیز میں شور مچے کا چند ایک نام بدلے جائینگے اور اگلے ورلڈ کپ میں کم وبیش پھر یہی چہرے ہونگےاور یہی حال۔

کرکٹ اور کرکٹ بورڈ میں سب بدل گیا، تب بھی ہارون رشید نہیں نکلے گا۔ نجانے کب سے ایسے کئی لوگ ٹیم سے چمٹے ہوئے ہیں۔ نہ بیمار ہوتے ہیں نہ بوڑھے۔
 
لیکن امسال لنکا کی کارکردگی پاکستان جیسی ہے
لیکن واضح فرق یہ ہے کہ قومی ٹیم قریب قریب موجود کھلاڑیوں میں سے بہترین ٹیم تھی جبکہ کافی زیادہ تجربہ کار بھی۔
جبکہ لنکن ٹیم واضح طور پر کافی کمزور ٹیم ہے اور متعدد نئے کھلاڑیوں پر مشتمل۔
ارجونا اور ارواند کے جانے کیبعد بھی لنکن ٹیم ایسی مشکلات سے دوچارہ ہوئی تھی لیکن آگے بڑھنے کی لگن اور بہتری کی خواہش نے انہیں مزید بہتر ٹیم بنا دیا
اور آئندہ بھی ایسا ہوگا۔
 
مجھے تو جیسوریا، مرلی دھرن، چمیندا واس کے بعد یہ ٹیم کوئی خاص نہیں لگی
 
یاز

محفلین
پاکستان کرکٹ ٹیم پر تو میں اسوقت ہی فاتحہ پڑھ چکا تھا جب ٹیم نے تبلیغی جماعت جائن کی تھی
سپاٹ آن ہیں آپ بھائی۔ میرے دل کی بات کہہ دی۔ کرکٹ کے پسِ منظر میں سیہ کاریوں اور اپنی نالائقیوں کو چھپانے کے لئے یہ اچھی ڈرامے بازی تھی (اور شاید ابھی بھی ہے)۔

ابھی بھی دیکھیں، آفریدی نے ٹورنامنٹ کا بیڑا غرق کروا دیا، لیکن کچھ حلقوں کو اس کا کشمیریوں کا ذکر کرنے پہ پیار آ رہا ہے۔ کوئی دن آتا ہے کہ اس کو فرزندِ حریت کا درجہ یا لقب ملے۔
بھائی کرکٹ کرکٹ ہے۔ میدان میں اس کی بات کرو یا جیتنے کے بعد ادھر ادھر کی لگاؤ۔ ذلت آمیز شکست کے بعد سیاسی و جذباتی پوائنٹ سکورنگ۔۔ چہ معنی دارد؟
 
آخری تدوین:
Top