الامان الحفیظ۔
سیمنز اور رسل نے رنز کا وہ بھنگڑا ڈالا ہے کہ کسی نے چیز کرتے ہوئے کیا ہی ڈالا ہو گا۔ وحشیانہ چھکوں کی برسات سے ویسٹ انڈیز 7 وکٹ سے میچ جیتنے میں کامیاب۔
ہم نے تو بتایا تھا جی دو سو تک کالی آندھی چیس کر سکتی اسکے بعد ہی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
بہرکیف انڈیا کی طرف سے عمدہ کرکٹ کا مظاہرہ خاص طور ویرات کوہلی کی جانب سے بہت ہی بہترین کرکٹ۔
لیکن تمام تر کریڈ ٹ کالی آندھی کے بلے بازوں کے کھاتے میں کہ انہوں نے حسب عادت و سابق اپنی وکٹیں ہدیۃ ،تحفتاََ،نذرانۃ پیش نہیں کیں انڈین باؤلرز کو۔
مہندرا سنگھ دھونی کا یہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ تھا غالباََ۔ اگر حقیقتاََ ایسا ہے تو الوداع ماہی۔
اور ان تمام سالوں میں بہترین کرکٹ کھیلنے اور کرکٹ کو "کول اینڈ کالم" ٹرم سے روشناس کروانے کا شکریہ-
نوٹ: دھونی کیطرف سے اعلان نہیں آیا،یہ محض میڈیا نیوز پر کہہ رہا-