ورلڈ ٹی 20 ۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

arifkarim

معطل
پاکستان 21 رنز سے میچ ہار گیا۔
صفِ ماتم کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ احباب باری باری آ کے اظہارِ افسوس کریں
پاکستانی کرکٹ کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے:
Always-this-scene-Pakistan-Cricket-Team-Prayer-in-Mohali-Stadium.jpg
 

یاز

محفلین
غالب کا پاکستان کی کارکردگی کے بعد اظہارِ خیال

کوئی امّید بر نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی

آگے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی

ہم وہاں ہیں جہاں سے، ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی

مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی
موت آتی ہے پر نہیں آتی

کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالبؔ
شرم تم کو مگر نہیں آتی

اسی زمیں میں عرض ہے کہ

بال بیٹ پر نہیں آتی
سلو بال بھی نظر نہیں آتی

ہارتا ہوں ہارتا ہوں ہارتا ہوں
شرم مجھ کو مگر نہیں آتی

باؤلنگ کرانا بھی مشکل ہوا
اب قابو میں یارکر نہیں آتی

گروہ بندی نہ ہو ٹیم میں کیوں
لڑائی ختم ہوتی نظر نہیں آتی
 

arifkarim

معطل
اب پاک ٹیم ایک ہی صورت سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے اگر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام سیمی فائنل رکھ دیا جائے۔ :laugh::laugh::laugh:
 

arifkarim

معطل
پاکستانی کھلاڑیوں کے پاسپورٹ منسوخ ہو جانے کے بعد بالی وڈ نے بجرنگی بھائی جان ۲ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
فلم میں بجرنگی کا رول شیو سینا کو دینے کی افواہیں۔ ذرائع
 
مطبل جو جناح ائیرپورٹ پر آئے وہ دوسرے سیمی فائنل جبکہ بےنظیربھٹو پر آنے والے براہ راست فائنل میں پہنچ جائینگے-
اب پاک ٹیم ایک ہی صورت سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے اگر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام سیمی فائنل رکھ دیا جائے۔ :laugh::laugh::laugh:
 

یاز

محفلین
اب پاک ٹیم ایک ہی صورت سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے اگر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام سیمی فائنل رکھ دیا جائے۔ :laugh::laugh::laugh:

ورلڈکپ کا حصول بھی ممکن ہے، اگر چھتر یا لعن طعن کا نام ورلڈکپ رکھ دیا جائے تو۔ ملے گی بھی وافر مقدار میں۔
 
پھر تو کوئی نیا ترانہ بھی لگانا پڑے گا ساتھ میں
جیسے
میں ایسی ٹیم سے ہوں جو ٹرننگ پچوں سے ڈرتی ہے
cc @asimbajwaispr
باجوہ چاچو ہو جائے پھر ایک ویسے بھی کافی عرصہ ہو گیا- قوم میں ملی نغموں کے شدید تر کمی ہے-‏‎
 

یاز

محفلین
چلیں جی غم غلط کرنے کو اگلا میچ دیکھتے ہیں۔ انشاءاللہ ایک عمدہ میچ دیکھنے کو ملے گا ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے مابین۔
 

arifkarim

معطل
اصلی اور جعلی بیٹسمین میں فرق اس تصویر سے ظاہر ہے۔ جعلی بیٹسمین بال کہیں پر بھی آئے اپنی وکٹیں نہیں چھوڑتا۔ جبکہ اصلی بیٹسمین کو معلوم ہوتا ہے کہ باؤلر کہاں گیند پھینکے گے۔ الغرض جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے بیٹسمین اصلی جبکہ پاکستان کے جعلی ہیں :)
 
Top