ورلڈ ٹی 20 ۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

یاز

محفلین
بے شمار صفہائے ماتم فیس بک وغیرہ پہ بھی بچھائی جا چکی ہیں۔ احباب مختلف طریقوں سے دل کے پھپھولے پھوڑ رہے ہیں۔
چند نمونے ملاحظہ ہوں۔

اب اگر انڈیا اسٹریلیا سے جیت جائے اور جنرل راحیل شریف انڈیا پر قبضہ کر کے اسے پاکستان میں شامل کر دیں تو ہم سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔
شکریہ راحیل شریف
------------
اب اگر بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیم زہر کھا لے تو پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے۔
-----------​
 
محفل پر بھی پھپولے پھوڑے جا رہے وہ کچھ یوں ہیں
اگر آج بھی ہم کہتے کہ قومی ٹیم آئی ایس آئی کیطرح نمبر ون ہے-
 
آخری تدوین:
بلڈی سویلینز کو فوج سے ملا دیا؟ شکر کریں محفل پر اس وقت راحیل شریف نہیں ہے
صد شکر،، اب کی بار کی معافی اور آئندہ سے تائب ہوتا ہوں۔
جبکہ جنرل صاب کے فورم پر نہ ہونے کے لئے ایک دفعہ دل و جان سے "شکریہ راحیل شریف"
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کدھر جارہی ہیں بہنا۔۔۔ یہاں کون تبصرے کرے گا پھر۔۔۔ :)
مجھے باہر جانا تھا تجمل بھائی، اس لیے سسٹم بند کر دیا تھا، دلچسپ کھیل ہو رہا تھا لیکن آگے نہیں دیکھ سکی۔ اورتبصرے تو آپ سب کر ہی رہے تھے ناں یہاں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایسا بھی کیا بہن جی
امید ہے کہ آپ پاکستان کی جیت کی خوشخبری کے ساتھ (یا اس سے پہلے پہلے) واپس آئیں گی۔
واپسی رات کو ہوئی تھی، تب تک ختم ہو چکا تھا کھیل بلکہ یہاں بچھائی گئی صفِ ماتم بھی تب تک ختم ہو چکی ہو گی شاید :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بال آف دا ٹورنامنٹ
137243077161101223040159149170001003213243168029.gif
:)
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر یہ جملہ/ بیان امتحانی پرچہ کے لیے منتخب کیا جائے تو سوال کچھ اس طرح ہونا چاہیے:

سوال: دیے گئے جملے میں اردو الفاظ کی نشاندہی کیجیے۔

:) :) :)

حالانکہ عصرِ حاضر کے اعتبار سے اس جملے میں اچھی خاصی اردو موجود ہے۔ :)
 
Top