ورڈ بینک

بہترین ہے نعمان

بہترین ہے نعمان ۔ ۔ ۔ امید ہے کچھ عرصے میں عام استعمال ہونے والی تمام اصطلاحات کے ترجمے اس میں آجائیں گے۔
 

دوست

محفلین
نعمان اس وقت میں ورڈ بینک پر ہی کام کر رہا تھا۔ مجھے جس چیز نے بہت تنگ کیا وہ اردو کی سپورٹ ہے۔ بار بار اردو انگریزی میں جانا عذاب محسوس ہوتا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اردو والے مکالمہ خانے میں نبیل بھائی کا ویب پیڈ شامل کردیں۔ تاکہ بار بار ادھر ادھر نہ ہونا پڑے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
نعمان اس وقت میں ورڈ بینک پر ہی کام کر رہا تھا۔ مجھے جس چیز نے بہت تنگ کیا وہ اردو کی سپورٹ ہے۔ بار بار اردو انگریزی میں جانا عذاب محسوس ہوتا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اردو والے مکالمہ خانے میں نبیل بھائی کا ویب پیڈ شامل کردیں۔ تاکہ بار بار ادھر ادھر نہ ہونا پڑے۔
دوست بھائی، اس کے لیے میں شارٹ کٹ استعمال کرتا ہوں۔ یعنی بائیں آلٹ دبا کر شفٹ کا بٹن دبائیں لینگوئج سوئچ ہو جائے گی۔ یہ ٹوجل کا کام کرتا ہے، یعنی انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی
 

نعمان

محفلین
شاکر اردو ویب پیڈ شامل کردیا ہے۔ اب آپ کو کی بورڈ سوئچ نہیں کرنا پڑے گا۔

محب دو دو لفظ روز شامل کرتے رہیں۔
 

نعمان

محفلین
قیصرانی بھائی شکریہ ادا کرکے میں آپ کو نو ہزار آٹھ سو اڑتیسویں پوسٹ کرنے کا موقع نہیں دینا چاہتا امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے اور اپنے دس ہزاری منصب کے حصول کے لئیے مجھے جی میل سے یہاں تک کے سفر پر بارہا مجبور نہ کریں گے۔
 
نعمان تین اور لفظ شامل کرد یے ہیں ، یہاں اس لیے لکھ رہا ہوں تاکہ یہ دھاگہ فعال رہے اور لوگ الفاظ شامل کرتے رہیں۔
 

دوست

محفلین
اعجاز اختر صاحب اور دوسرے احباب سے درخواست ہے کہ وہ ایک بار ورڈ بینک پر نظر ڈال لیں اور جن تراجم میں اختلاف ہو مطلع فرمائیں‌ تاکہ ان کا حل نکالا جاسکے۔
 

دوست

محفلین
لو جی ردی کی بسم اللہ۔ کوئی صاحب کاشف جن کو اپنا نام لکھنے کا بڑا شوق ہے انھوں نے ورڈ بینک میں
kashif کا اردو کاشف لکھ دیا ہے۔ چناچہ مودبانہ التجا ہے کہ اس پر کچھ پابندیاں اب لگا ہی دیں تو بہتر ہے ترجمے کی فکر نہ کریں جتنا کہیں گے میں کردوں گا مگر کوئی ضابطہ اخلاق بنا دیں تاکہ یہ کام بڑھ نا جائے چند علامات ممنوع قرار دے دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔
 

دوست

محفلین
مجھے لگ رہا ہے پابندیوں کے علاوہ کچھ اور بھی تبدیلیاں ناگزیر ہوں شاید۔ اور وہ ہے کہ کس ترجمے کو فوقیت دی جائے۔
میں نے ایویں اے سے دیکھنا شروع کیا تو کافی سارے تراجم جو میں نے کیے تھے ان کے ساتھ اور بھی تراجم مندرج تھے۔ اب ایسا ہے کہ کئی جگہ میں نے ہی ایک لفظ کے دوتین تراجم دیے ہوئے ہیں۔ اب کونسا استعمال ہو۔ مرضی تو نہیں چلے گی نا بات تو وہیں رہ گئی پھر ہمیں تو ایک جیسا ترجمہ چاہیے۔اس کے لیے حساب یہ ہو کہ ہر ترجمے پر ووٹ سسٹم ہو۔ صارف رائے دے سکیں کہ فلاں ترجمہ بہترین ہے۔ تاکہ اسے فوقیت دی جائے بالکل ای ٹرانس کی طرح بلکہ میں تو سوچ رہا ہوں ای ٹرانس میں ہی تبدیلی کرکے ورڈ بینک بنا لیں۔
اور اجازتوں کا ایک اچھا نظام۔ جس میں اردو ویب اور اوبنٹو کی میلنگ لسٹ ہر دو طرف کے صارفین کو رکنیت دی جائے۔اس طرح کام نہیں چلے گا۔ اللہ سائیں چاہا تو یہ لوگ ہی بہت ہونگے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نعمان سے اجازت کے ساتھ، میرا خیال یہ ہے کہ فی الحال اسے چلنے دیں۔ ہم انتخاب کو یا پھر ووٹ کو تبھی لاگو کر سکتے ہیں جب ہمارے پاس کچھ مواد جمع ہو۔ تو ابھی سب کو کھل کھیلنے دیں، چاہے ایک ہفتہ، چاہے تو ایک ماہ، چاہے تو ایک سال۔ اس کے بعد جب ایک مخصوص تعداد ہو جائے تو آپ (دوست بھائی) یا نعمان یا کچھ اور دوست مل کر انتخاب کر لیں۔ جو ایک سے زائد ممکنات جچ رہے ہوں، اس پر ووٹنگ بھی ہو جائے۔ کیا خیال ہے؟
 

دوست

محفلین
اور زکریا بھائی سے خصوصًا۔
بہت سارے روابط ایسے ہیں جن کو محفل کے “راہنمائے محفل“ میں شامل کرنا ضروری ہے انھیں میں ایک ورڈ بینک بھی ہے ابھی تک اس کا ربط ایک پوسٹ میں‌ چھپا ہوا ہے نیا بندہ کیا جانے ورڈ بینک ہے بھی یا نہیں۔
 

دوست

محفلین
یار سال کس طرح کھل کھیلنے دیں ترجمہ بھی تو کرنا ہے بھائی میرے۔ تو کوئی سسٹم ہو گا تو کام چلے گا نا۔ کھل کھیلنے دیا تو پھر اس کا کیا فائدہ ایسے ہی چلنے دیتے۔
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی اس بارے میں فکر کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہم کس ٹرانسلیشن کو بہتر مانتے ہیں یہ قطعا ٹرانسلیٹر کی اپنی صوابدید پر ہے۔ اور میرے خیال میں ہم کھلے ماخذ اور آزاد مصدر کی بات کررہے ہیں تو ٹرانسلیٹر کی صوابدید پر ہی معاملے کو چھوڑ دینا بہتر ہے۔ یہ ہی تو اوپن سورس کی اسپرٹ نہیں ہے؟ آزادی خیال؟‌

اس بارے میں مزید بات لنکس کے ترجمے کی کورآڈینیشن والی پوسٹ میں کررہا ہوں وہاں دیکھئیے۔

یوزر بیس ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ بات طے ہے کہ لوگ کامیاب منصوبوں کا ساتھ دیتے ہیں۔ کوئی دو چار ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہونے دیں پھر آپ دیکھیں گے کہ لوگ بھی آئیں گے اور ساتھ بھی دیں گے۔ کاشف کی اردو ٹرانسلیشن میں جو خامی ہے اسے دور کردیں۔ آپ ترجمے میں یہ بات شامل کرسکتے ہیں کہ کاشف پاکستان میں ایک عام نام ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ لیکن چونکہ کاشف ایک لفظ ہے لہذا اس کے ورڈ بینک میں شامل ہونے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہئیے کیونکہ آپ تو اردو لکھے پڑھے ہیں اور موجودہ اردو معاشرت سے آگاہ ہیں لیکن ہوسکتا ہے کل کلاں کوئی غیر ملکی ہماری زبان سیکھ رہا ہو اور اسے لفظ کاشف کا کہیں سامنا ہو۔ تو ہماری ڈکشنری دیکھ کر وہ جان سکتا ہے کہ اس کے کیا معنی ہیں یا یہ کیا چیز ہے۔ میرا خیال یہ ہے کہ گرچہ ہمارا ٹارگٹ سوفٹویر لوکلائزیشن ہی ہے لیکن ہمیں ورڈ بینک کے وسیع تر استعمال پر کوئی خیال یا طاقت صرف نہیں کرنا چاہئیے۔
 

نعمان

محفلین
ساتھیوں زکریا بھائی جلد ہی ورڈ بینک کا سورس ٹریک پر منتقل کررہے ہیں۔ اس کا سورس اوپن ہوگا اور ہر کوئی نئے موڈیول شامل کرسکے گا۔ میری ایک دو ڈیولپرز سے بات ہوئی ہے۔ اور ہم ملکر پھر اس پروجیکٹ میں کچھ نئے فیچرز شامل کریں گے تاکہ ترجمے کے کام میں ورڈ بینک حارج نہ ہو بلکہ معاون ہو۔ سب سے اہم فیچر جو شامل کرنا ہے وہ ترجمے کی درخواست ہے۔ میں ایسا بھی کچھ سوچ رہا ہوں کہ ورڈ بینک کو محفل کے ایک سب فورم سے اسطرح انٹیگریٹ کیا جائے کہ وہاں مباحث ہوسکیں اور بات سے بات چلے تو بات بنتی چلی جائے یا دیگر الفاظ میں تراجم بنتے چلے جائیں۔
 
Top