نعمان، پہلے تو تمہارا شکریہ کہ اتنی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہو۔ میرا مشورہ ہوگا کہ پہلے ایڈمن انٹرفیس کی تکمیل پر توجہ دو۔ جہاں تک انٹرفیس کے ترجمہ کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں میری سٹریٹجی یہی رہی ہے کہ میں یوزر کے فرنٹ اینڈ کا ترجمہ کرنے پر اکتفا کرتا ہوں اور ایڈمن انٹرفیس کو انگریزی میں رہنے دیتا ہوں۔ یہ صرف کام کم کرنے کے لیے ہوتا ہے۔
دراصل میں دوسرے کچھ کاموں میں اس قدر مصروف رہا ہوں کہ ورڈ بینک کی جانب بالکل توجہ نہیں کر سکا ہوں۔ لیکن پھر بھی تمہیں مشورہ دوں گا کہ کوئی کمپوننٹ بنانے سے پہلے کچھ تحقیق کر لو کہ آیا کوئی بنی بنائی سکرپٹ یہاں استعمال کی جا سکتی ہے یا نہیں۔ اگر تمہارا مقصد ورڈ بینک میں یوزر منیجمنٹ شامل کرنا ہے تو اس مقصد کے لیے کچھ سکرپٹس موجود ہیں جن کا دوسرے سوفٹویر میں انٹگریٹ کرنا بھی آسان ہے۔
گوگل پر سرچ سے بھی کئی روابط مل جائیں گے۔