ورڈ بینک

دوست

محفلین
اب اتنی بھی آزادی نہیں کہ جس طرف سینگ سمائیں نکل جائیں۔ یار کوئی سسٹم کوئی قاعدہ قانون ہونا چاہیے نا۔ میں نے صرف اتنا عرض کیا ہے جو اکثریت کی رائے ہو۔ اب یہ تو کوئی بات نہیں کہ جو اٹھا اپنی پسند کا ترجمہ کرڈالا۔ یہ تو فساد ڈال دے گا ترجمے میں۔ اس کی مثال تو کینسر کا ناسور ہے جو ہر طرف انّھے وا بڑھتا چلا جاتا ہے۔
اس لیے عرض کیا ہے کہ سب مل کر چلیں جو عمومی پسند ہو اس کا خیال رکھا جائے۔ اگر ہر کوئی اپنی مرضی کرے گا تو استعمال کس نے کرنا ہے اسے؟؟؟
صارف کو آسانی چاہیے اور آسانی اسی وقت آئے گی جب صارف ہی بتائیں گے کہ یہ بہتر ہے اور اس کا بہترین حل رائے شماری ہے۔ بہرحال یہ ایک تجویز تھی جس سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
دوسرے ورڈ بینک بولے تو سافٹ ویر کے لیے۔ اور انگریزی اردو سپیکنگ کے لیے وکشنری ہے۔ اس میں ٹائم کھپانے کی ضرورت ہی نہیں۔وہاں بھی یہی کام ہورہا ہے ہم بھی یہی شروع کردیں کر لو گل۔ کم از کم میرے سامنے اس پراجیکٹ کا مقصد صرف اور صرف سافٹویروں کے اردو ترجمے کے لے الفاظ معنی مہیا کرنا ہے۔
کچھ سخت کہہ گیا تو معذرت بہرحال منتظمین کو حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق چلائیں اسے۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی میں آپ کی بات سمجھ رہا ہوں اور میں آپ کی بات سے سو فیصد متفق ہوں۔ میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ ورڈ بینک کا کام تو صرف یہ ہے کہ وہ مترجموں کو کسی لفظ کے وہ معنی بتائیں جو کسی دوسرے نے پہلے استعمال کرلئیے ہوں یا انہیں درست خیال کرتا ہو۔ ورڈ بینک کا کام معیار سیٹ کرنا نہیں ہونا چاہئیے۔ لیکن یہ صرف میری تجویز ہے اس کا اطلاق ہونا یا نہ ہونا میں اپنی صوابدید پر نہیں سمجھتا اور اکثریت کی رائے کا احترام کرونگا۔

تاہم میں چاہوں گا کہ پہلےآپ میری دوسری پوسٹ پڑھ لیں۔ معیار سیٹ کرنے کے لئیے میں نے لنکس کے ترجمے کی کوآڈینیشن والی تھریڈ میں ایک پوسٹ بھیجی ہے۔ جس میں تین نکات پیش کئیے ہیں۔ ان میں سے پہلا اور دوسرا نکتہ یہی ہے کہ

ایک ۔ کام کی گائیڈ لائن، پالیسی اور اصول وضع کرنا
دوئم۔ معیار کے لئیے کمیٹی تشکیل دینا۔

اگر ہم ووٹنگ سسٹم بھی رکھتے ہیں تب بھی ووٹ دینے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ ہم ترجموں کے سلسلے میں کیا پالیسی رکھتے ہیں۔ چونکہ ورڈ بینک کے استعمال کنندگان سوفٹویر کے استعمال کنندگان کے مقابلے میں کہیں کم ہونگے اس لئیے یہ کہنا کہ ووٹنگ سے استعمال کنندگان کی پسند نا پسند معلوم ہوگی غالبا درست نہیں۔ ایسے تراجم جن میں ووٹنگ ہماری پالیسی گائیڈلائن کے خلاف ہو معیاربندی کمیٹی کو اختیار ہونا چاہئیے کہ وہ اسے تبدیل کرسکے۔

معیار کے لئیے سیٹ کی گئی کمیٹی کا کام یہ ہوگا کہ وہ گائیڈ لائن اور پالیسی دستاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے تراجم کی معیار بندی کرے۔ غیرمعیاری تراجم میں ترمیم اور تبدیلی کرے اور تمام تراجم کو ایک جیسا بنائے تاکہ دیگر گروہوں بھی اس معیار کو مستند جانتے ہوئے اس سے مستفید ہوسکیں۔ کمیٹی ہی یہ کام انجام دے کہ ورڈ بینک پر معیاری ترجمے موجود ہوں۔ کیونکہ مثال کے طور پر اگر ہم ووٹنگ کا آپشن رکھتے ہیں تو ووٹ دینے والے لوگوں کو شاید اس بات کا اندازہ نہ ہو کہ ہم پہلے کس اپلیکیشن میں کس لفظ کے لئیے کیا ترجمہ استعمال کرچکے ہیں۔ دوسرا یہ کہ اردو ویب کے ترجمہ کرنے کا طریقہ یا پالیسی کیا ہے۔

ہم صرف اردو محفل کے رجسٹر اور باقاعدہ اراکین سے تو ووٹنگ کی توقع نہیں کررہے نا کیونکہ کئی اور لوگ بھی اردو لوکلائزیشن اور ترجموں کے کام کررہے ہیں۔ ہماری کوشش یہ ہونی چاہئیے کہ وہ ہمارے کام میں ہاتھ بٹائیں نہ کہ حارج ہوں۔

آپ کی تجاویز سر آنکھوں پر اور آپ ہی دراصل پروجیکٹ کے منتطم ہیں۔ مجھے ووٹنگ کرانے میں اعتراض نہیں بلکہ اس سے ترجموں میں مزید انٹرایکٹویٹی پیدا ہوگی۔ تاہم ووٹنگ کو معیار سمجھنا مناسب نہ ہوگا۔ میں نے آپ کے بتائے ہوئے فیچر کو ٹو ڈو لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ مگر پھر بھی میری درخواست ہے کہ آپ معیاربندی کی کمیٹی اور پالیسی گائیڈ لائین ڈرافٹ پر کام کریں۔ آپ کی اردو محفل پر اس ضمن میں ہونے والے پچھلے تمام مباحثوں پر گرفت ہے اسلئیے آپ ہی یہ کام دیکھیں کہ ہم جلد از جلد ایک ایسی دستاویز بناسکیں جو ہمیں ایک مضبوط بنیاد فراہم کرسکے اور مستقبل میں ہماری فیصلہ کرنے کی قوت میں اضافہ کرسکے۔
 

دوست

محفلین
دیکھتا ہوں یار اس کو۔ اپنے اعجاز اختر صاحب کی کمی بہت محسوس ہورہی ہے۔ پتا نہیں ان کا ڈائل اپ پھر جواب دے گیا ہے کافی دن ہوگئے انھیں دیکھے وہ ہوتے تو تفصیلی گفتگو ہوتی۔ میں ایک مسوّدہ پیش کرتا ہوں اس سارے سلسلے کا۔
 

دوست

محفلین
ای میل تو نہیں البتہ ذاتی پیغام کردیتا ہوں۔ چونکہ وہ فعال رکن ہیں اس لیے ای میل کرنے کی کبھی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔
 

الف عین

لائبریرین
آ تو گیا ہوں لیکن ذرا ’بئرنگ‘ لے رہا ہوں ابھی۔ اس درمیان میں اتنی اہم گفتگو رہی ہے کہ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کس کس بات کا کیا جواب دوں۔
ترجمہ عام فہم ہو، اس میں کوئ شک نہیں۔ لیکن انگریزی کا کوئ مناسب نعم البدل مل جائے تو کوئ حرج نہیں کہ عام ہونے پر بھی انگریزی ہی استعمال کی جائے۔ جیسے فارسی موش ماؤس کا اچھا ترجمہ ہے، چوہپا تو نہ کریں لیکن ماؤس جانا پہچانا ہوتے ہوئے بھی موش بہتر مانا جا سکتا ہے۔
مزید باتیں جیسے جیسے یاد آتی جائیں۔ اصل میں لائبریری میں زیادہ مصروف رہا ہوں اس لئے اپنے سارے پسندیدہ پروجیکٹس میں فعال نہیں ہو پا رہا ہوں۔ وہ لینکس ہو، یا محض ترجمہ، فانٹ ہو یا لائبریری کی کتابوں کی پیشکش۔
 

نعمان

محفلین
اعجاز اختر صاحب ہم کتنے دنوں سے آپ ہی کی راہ تک رہے تھے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ہم تو کئی جگہ پر ماؤس استعمال کرچکے۔ اب اس کا موش کیسے کریں۔ اچھا ذرا ورڈ بینک پر نظر ڈال کر ہمارے موجودہ تراجم چیک کرلیں اور جہاں تصحیح یا اضافے کی گنجائش ہو وہاں مناسب قطع برید کریں۔

میں ورڈ بینک کا سورس کوڈ بذریعہ ای میل کچھ خواہش مند ڈیولپرز کو بھیج رہا ہوں۔ تاکہ ڈیولپمنٹ کا کام جاری رہے اور ترجمے کا بھی۔ یہ سورس کوڈ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ریڈ می فائل میں مطلوبہ فیچرز کی فہرست بھی ہے۔
 

نعمان

محفلین
ورڈ بینک میں تبدیلیوں کے لئے میں نے کچھ سوچا ہوا تھا لیکن ہوا یہ کہ درمیان میں ایک اچھا خیال آیا اور اب اس پر کام کررہا ہوں۔

آر ایس ایس فیڈ۔

میں ورڈ بینک کی آر ایس ایس فیڈ بنانے کی سوچ رہا ہوں۔ تاکہ ورڈ بینک کا مواد مختلف جگہوں پر ایگریگیٹ کیا جاسکے۔ اور مترجم اور اصلاح دینے والے فیڈز پر نظر رکھ سکیں اور نئے تراجم سے آگاہ ہوتے رہیں۔

اس کے لئیے ورڈ بینک کے موجودہ کوڈ میں اندراجات کی شمولیت کے دوران وقت کا قطعہ بھی اس اندراج میں شامل کردیا جائیگا۔ یہ قطعہ ایڈیٹ کے دوران بھی تبدیل ہوگا تاکہ ترجموں میں تبدیلیاں بھی زیر نظر رہیں۔

مشکلات

چونکہ میں بالکل ہی پروگرامنگ وغیرہ سے نابلد ہوں تو مجھے ری رائٹ اصول لکھنے میں پریشانی ہورہی ہے بلکہ سمجھ ہی نہیں آرہا کچھ۔

اس کے علاوہ میرے ذہن میں ایک خیال یہ بھی ہے کچھ ایسا کیا جائے کہ لوگ کسی بھی سا$ٹ سے ورڈ بینک کو سرچ کرسکیں اور رزلٹ بھی اسی سا$ٹ پر دیکھ سکیں۔ یہ خیالات میری ٹو ڈو لسٹ سے بالکل سوا ہیں۔ مگر بس کیا کریں ہم ایسے ہی آزاد خیال ہیں۔
 

نعمان

محفلین
میرے بلند و بانگ دعووں سے صرف نظر کیجیے گا مگر آجکل میں بہت مصروف ہوں۔ رمضان کی آمد ہے اور کاروبار بھی خوب چل رہا ہے۔ ساتھ ہی میں پی ایچ پی، پائیتھون اور سبورژن پر کتابیں پڑھ رہا ہوں۔ کچھ وقت میں ایک پارٹ ٹائم کاروبار کو بھی دیتا ہوں۔ایک آدھ گھنٹہ روزانہ قوم کی ابتر حالت پر فکر کرنے کو بھی سنبھال رکھتا ہوں۔ اتنا سب کام کرنے کو دھرا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے میں سب کچھ کرنا چاہتا ہوں مگر کچھ بھی نہیں کرپاتا۔
 

دوست

محفلین
واہ۔
یہ بھی ٹھیک ہے۔ نبیل بھائی ہوتے تو کچھ مدد کردیتے آپ کی۔ محب بھائی بھی شاید۔ قیصرانی تو شاید بیسک پروگرامنگ کے ٹیچر ہیں۔
اور کوئی دوست جو ہاتھ بٹائے؟؟
ادھر یہ یہی ہے جو کرنا ہے اپنے بل پر کرو۔ چونکہ ابھی پروگرامروں کا ‘کال‘ ہے(قحط)۔
 

زیک

مسافر
نعمان نے کہا:

یہ زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیئے۔ تلاش کریں کچھ کوڈ شاید آپ کو ر‌س‌س فیڈ کے لئے مل جائے۔

آپ کو ڈیٹابیس میں دو فیلڈ چاہیئیں۔ ایک creation time کی اور دوسری modified time کی۔ یہ دونوں خودکار ہوں گی یعنی اگر یہ ڈیٹابیس میں TIMESTAMP قسم کی ہوں تو ایسے سیٹ کیا جا سکتا ہے کہ ڈیٹابیس سرور خود انہیں صحیح ویلیو دے دے۔

چونکہ میں بالکل ہی پروگرامنگ وغیرہ سے نابلد ہوں تو مجھے ری رائٹ اصول لکھنے میں پریشانی ہورہی ہے بلکہ سمجھ ہی نہیں آرہا کچھ۔

اگر آپ بتائیں کہ آپ کیا ری‌رائٹ اصول لکھنا چاہ رہے ہیں تو میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں۔

لوگ کسی بھی سائٹ سے ورڈ بینک کو سرچ کرسکیں اور رزلٹ بھی اسی سائٹ پر دیکھ سکیں۔ یہ خیالات میری ٹو ڈو لسٹ سے بالکل سوا ہیں۔ مگر بس کیا کریں ہم ایسے ہی آزاد خیال ہیں۔

اس میں سے پہلا کام آسان ہے مگر نتائج کو ان کے سائٹ پر دکھانا تھوڑا مشکل۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حد ہو گئی، اتنا زبردست کام ہو رہا ہے اور مجھے خبر ہی نہیں ہوئی۔ کیا کروں، پاکستان میں نیٹ پر آنا ہی نہیں ہوتا۔

زبردست نعمان اور جزاک اللہ۔ میں پہلی فرصت میں اس پراجیکٹ پر نظر ڈالوں گا اور تمہیں‌ اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو ضرور بتاؤ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
قیصرانی تو شاید بیسک پروگرامنگ کے ٹیچر ہیں۔
اور کوئی دوست جو ہاتھ بٹائے؟؟
ادھر یہ یہی ہے جو کرنا ہے اپنے بل پر کرو۔ چونکہ ابھی پروگرامروں کا ‘کال‘ ہے(قحط)۔
میری پروگرامنگ ویب سے ہٹ کر ہے بےچاری (جاوا کو چھوڑ کو)۔ ابھی اپنے آپ ہی امپرو کرنے کا پلان بنایا ہے۔ دیکھیں‌ یونیورسٹی میں کب سے سی شارپ کی کلاسز کھلتی ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں کئی مرتبہ دوستوں سے عرض کر چکا ہوں کہ پروگرامنگ ان کورسز کی مدد سے نہیں سیکھی جا سکتی اسے بائی ایگزامپل سیکھنا بہتر ہے۔ اس کی ایک واضح مثال میں ہوں۔ اردو محفل فورم میری پہلی ویب اپلیکیشن ہے اور اردو ویب پیڈ میرا پہلا جاوا سکرپٹ پروگرام ہے۔

ویسے میں نے سوچا ہوا ہے کہ اس فورم پر کچھ لوگوں کو باقاعدہ ویب پروگرامنگ اور کونٹینٹ منیجمنٹ پر کام کی تربیت دی جائے۔ ابھی میں نے اس کے لیے منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔
 

نعمان

محفلین
آر ایس ایس فیڈ تو میں نے بنالی ہے۔ یہ فیڈ تازہ ترین بیس ترجمے دکھاتی ہے۔ میں اس میں اضافے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

مائی اہس قیو ایل میں ٹائم اسٹیمپ استعمال کرنے میں مجھے پریشانی ہوتی ہے۔ گرچہ یہ صحیح طریقہ ہے مگر اس کے بجائے میں ڈیٹ اور ٹائم استعمال کرتا ہوں۔ ٹائم اسٹیمپس خود بنانا آسان سمجھتا ہوں۔ آپ کا کہنا بجا ہے کہ تاریخ شمولیت اور تاریخ تبدیلی دونوں رکھنی چاہئیں میں نے دونوں شامل کرلی ہیں۔

زکریا بھائی ری رائٹ اصول یہ لکھنا ہیں کہ جب کوئی شخص اس یو آر ایل کو کھولے
کوڈ:
http://l10n.urduweb.org/dictionary/edit/mode/en_id/%s
تو وہ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر پہنچ جائے:
http://l10n.urduweb.org/dictionary/edit.php?mode=edit&en_id=%s
یہاں %s انگریزی آئی ڈی کا انٹیگر ہے۔

گرچہ اس اصول کے بعد آر ایس ایس کارآمد ہوجاتی ہے۔ مگر مزید کارآمد بنانے کے لئیے مندرجہ ذیل ری رائٹ اصول بھی مل جائیں تو اچھا ہے:
کوڈ:
http://l10n.urduweb.org/dictionary/browse/lookup/%s

http://l10n.urduweb.org/dictionary/index.php?mode=browse&lookup=%s
یہاں %s کوئی بھی انگریزی حرف تہجی ہے۔

اس کے علاوہ میں سرچ کے فارم کو بھی تبدیل کرونگا تاکہ یو آر ایل میں سرچ کیا گیا لفظ دکھائی دے جیسے:
کوڈ:
http://l10n.urduweb.org/dictionary/index.php?mode=search&en_word=%s
اسطرح ہم ایک فارم بناسکیں گے جو کہیں بھی رکھا جاسکتا ہے اور اس کی مدد سے کسی بھی ویب صفحے سے اردو ویب پر انگریزی الفاظ دیکھے جاسکتے ہیں۔

ورڈ بینک کے ڈیٹا کو مختلف صورتوں میں ایکسپورٹ کرنے پر کام بھی میری فہرست میں ہے۔ اوپن آفس اپنی glossary سی ایس وی فارمیٹ میں تقسیم کرتے ہیں۔ کیا ہمیں یہی طریقہ اپنانا چاہئیے یا پو فائلز جنیریٹ کرنا چاہئیں؟َ مجھے اس بات کا فی الوقت کوئی اندازہ نہیں کہ اس ڈیٹا کو انٹرانس میں یا کہیں اور بطور suggestion کیسے استعمال کیا جانا ہے۔ اگر یہ پتہ ہو تو ہم مناسب فارمیٹ میں ڈیٹا ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔

نبیل بھائی فی الحال تو کوئی اتنا بڑا کام درپیش نہیں لیکن جب آپ لوٹ آئیں گے تو ہم ورڈ بینک کو اردو محفل پر انٹیگریٹ کرنے کے بارے میں کام کریں گے۔ میرا خیال یہ ہے کہ جیسے ہی کسی نئے ترجمے کی درخواست ورڈبینک پر جمع ہو۔ ویسے ہی اس لفظ کی مناسبت سے اردو محفل کے کسی سب فورم میں ایک تھریڈ کھل جائے۔ جہاں لوگ اس پر بحث کرسکیں اور تجاویز دے سکیں۔ پتہ نہیں یہ ممکن ہے یا نہیں اور یہ اچھا خیال بھی ہے یا نہیں۔
 

دوست

محفلین
آپ کا آخری خیال مجھے پسند آیا۔ لیکن یہ ہوگا کیسے خود بخود سارا کام ۔۔۔۔۔۔
اور ورڈ بینک پر درخواست کس طرح ہوگی۔ جب کسی لفظ کو تلاشا جائے اور وہ نہ ملے تو آپ کا خیال ہے کہ ساتھ ہی یہ کام ہوجائے ترجمہ کے استفسار کے طور پر۔
 

نعمان

محفلین
شاکر تلاش کو استسفار بنالینے میں خدشہ ہے کہ خام تلاشیں بھی درخواست کے طور پر جمع ہوجائیں گی۔ جیسے کوئی شرارتی بچہ ہمارے سرچ باکس میں مینگو ٹائپ کرے گرچہ اس کا مقصد اسے ترجمہ کرنا نہیں اور نہ ہی وہ یہ چاہتا ہے کہ ہم اسے اس کا ترجمہ بتائیں وہ تو بس ایسے ہی کھیل رہا تھا۔ تو یوزر ان پٹ کو ان کی منشا اور ہدایت کے مطابق استعمال کرنا سمجھداری ہوگی۔

خیر میں نے استسفار کا ماڈیول بنالیا ہے جس کی مدد سے ترجمہ پوچھا جاسکتا ہے اور دیگر لوگ اس کا جواب دے سکتے ہیں۔ کل میں آر ایس ایس فیڈ‌کو فائنل کرونگا اور بگز کی تلاش کرونگا۔ آج ورڈ بینک کا ماخذدیکھتے ہوئے میں نے کئی خامیاں پکڑی ہیں۔ جنہیں درست کیا ہے۔ ساتھ ہی ورڈ بینک کی نیوگیشن بہتر کرونگا۔ کیونکہ اب ہمارے پاس آر ایس ایس فیڈز بھی دو تین ہونگی اور بینک کے مختلف حصے بھی ہونگے۔ سرچ کو بہتر بنانے کے بجائے اس پر ایک مددگار ڈاکومنٹ لکھوںگا۔ اب ورڈ بینک دو حصوں میں بٹا ہے ایک بینک کہلائے گا دوسرا ریکوئسٹس کا سیکشن ہے۔ جیسے ہی کوئی ریکوئسٹ جواب دی جاتی ہے وہ ورڈ بینک پر آجائے گی مگر ریکوئسٹ میںایک خاص وقت تک موجود رہے گی۔ جس کے بعد ہم اسے مٹادیں گے۔ تاہم اس ترجمے کو کوئی بھی بینک میں تبدیل کرسکے گا۔

زکریا بھائی موڈ‌ ری رائٹ‌ کا مسئلہ جلد سلجھادیں تاکہ میں دو ایک دن میں ایک نیا ورژن مکمل کرسکوں۔
 
Top