تصاویر برائے عبرت ہیں۔ اتنے وزن کے ساتھ یہ لوگ برق رفتاری سے دوڑتے ہیں۔ اور بدن بالکل فٹ ہے۔
اب ہم اتنا دوڑ بھاگ تو نہیں کرتے، لیکن ان کی طرح فٹ رہنے کی کوشش ضرور کر سکتے ہیں، زکریا بھائی کی طرح۔
وکی پیڈیا پر ایک دن آرٹیکل پڑھ رہا تھا، وزن کے متعلق کچھ یوں لکھا تھا۔
کھانے کا اثر وزن پر کتنا ہوتا ہے، یہ مندرجہ ذیل عوامل پر انحصار کرتا ہے:
- کھانے کی کیلوریز
- ورزش کا شیڈیول
- پانی پینے کی مقدار
- خوراک میں نمک کی مقدار
- کتنی بار کھانا کھایا گیا
- آپ کی عمر
- آپ کا آبائی وطن
- مجموعی طور پر آپ کا ذہنی تناؤ (اسٹریس) اور
- ٹخنوں/پاؤں میں پانی کی برقراری کی مقدار
عمر اور آبائی وطن کے علاوہ ہر چیز ہمارے کنٹرول میں ہے۔
اب جو وزن کم کرنا چاہیں، وہ ان کی تعداد کم کر لیں، اور جو بڑھانا چاہیں وہ اضافہ کر لیں۔ بات گھوم پھر کر کیلوریز اور ورزش پر آتی ہے اور اس پر کاربند رہنا آپ کی قوت ارادی کا امتحان ہے!