وزیراعظم نےاکانومک ایڈوائزری کونسل قائم کر دی: معروف ماہر اقتصادیات عاطف میاں کونسل کا حصہ ہوں گے

زیک

مسافر
بابے کوڈے کا بیان تو آپ تک پہنچ گیا اس میاں عاطف کا پاکستان اور توہین رسالت کے قوانین کے خلاف آرٹیکل آپ تک نہ تو پہنچا ہوگا نہ پہنچایا جائے گا۔ ایک۔نظر ادھر بھی ڈال لیجئے گا ۔ مرزائی تسلیم کرے کہ وہ مرزائی ہے آئین پاکستان کو پورا پورا بشمول اقلیتوں سے متعلقہ قوانین کے تو ہمیں ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

علماء۔حکومت۔اور مسلمانوں کا دشمن مرزائی اپنے بلاگز میں پاکستان اور توہین رسالت کے قوانین کے خلاف بکتے ہوئے ۔ آ۔ ۔ تف میاں کا اپنا بلاگ دیکھیں
The Line Between Man And God
بہترین مضمون ہے (عاطف میاں کا)
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
ایک نظر اس کو بھی دیکھ لیں
--------------
پروفیسر ڈاکٹر عاطف میاں نے 1996 میں دنیا کے بہترین تعلیمی ادارے ایم آئی ٹی سے میتھ اور کمپیوٹرسائنس میں بیچلرز ڈگری حاصل کی، 2001 میں اکنامکس میں ڈاکٹریٹ کی، پھر شکاگو یونیورسٹی سے منسلک ہوا اور 8 سال تک فیکلٹی کا ممبر رہا، پھر تین سال یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کا ممبر رہا، اور یوں امریکہ کی ٹاپ یونیورسٹیز میں اپنا نام بناتا رہا۔
2014 میں آئی ایم ایف نے عاطف میاں کو دنیا کے ٹاپ 25 ینگ اکانومسٹس میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آنے والے دنوں میں گلوبل اکانومی کے حوالے سے دنیا کی سوچ کو ایک نیا رخ دیں گے۔
عاطف ایک قابل شخص ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے عمران خان نے اکنامک ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کیا ہے جس میں پاکستان کے چند بہترین دماغ موجود ہیں اور ان کا کام پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کے حوالے سے بہتر تجاویز دینا ہوگا۔
عاطف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ قادیانی ہے، مجھے نہیں پتہ کہ یہ بات کتنی درست ہے اور کتنی غلط، مجھے البتہ یہ ضرور پتہ ہے کہ قادیانی غیر مسلم ہونے کی وجہ سے اقلیت میں ہیں لیکن بطور اقلیت ان کی قابلیت کو استعمال کرنے میں کوئی برائی نہیں۔ جس طرح آپ عیسائیوں کو قبول کرتے ہیں، قادیانیوں کو بھی سپیس دیں، قادیانیوں نے رسالت میں نقب لگائی تو عیسائیوں نے توحید میں، عقیدے کے اعتبار سے دونوں کے ساتھ ہمارے شدید اختلافات ہیں اور یہ کبھی ختم نہیں ہوں گے۔
اب یا تو آپ کسی راسخ العقیدہ مسلمان کا انتظار کریں کہ وہ معیشت کے حوالے سے انفلوئنشل مقام اور قابلیت حاصل کرے، تب اسے پالیسی امور میں شامل کیا جائے، لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا، تو پھر اقلیتوں کو ملکی معاملات میں شامل ہونے کا موقع فراہم کریں۔
ویسے بھی اگر ایمانداری سے دیکھا جائے تو اس ملک کو لوٹنے والے زیادہ تر افراد وہی ہیں جن کے عقیدے تو مضبوط تھے لیکن دل ایمان کی روشنی سے خالی، جنرل ضیا سے لے کر نوازشریف، زرداری اور فضل الرحمان، آپ نے بریلوی، دیوبندی اور شیعہ، سب کو اس ملک کا عہدہ سنبھال کر لوٹتے ہوئے ہی دیکھا، تو پھر اب ایک ماڈرن، پڑھے لکھے شخص کی قابلیت سے فائدہ اٹھا کر بھی دیکھ لیں ۔ ۔ ۔
ایک طرف آپ آئی ایم ایف کی غلامی کرتے ہیں، جو کہ یہودیوں کے زیراثر ہے، اور ایسا کرنے میں آپ کی غیرت بالکل نہیں جاگتی ۔ ۔ ۔ دوسری طرف آپ عاطف میاں جیسے لوگوں کے عیقدے کو محدب عدسے کے نیچے رکھ کر جانچنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ۔ ۔

یا تو مکمل غیرتمند بن جائیں یا پھر حقیقت پسند ۔ ۔ ۔ اگر عاطف کے مشوروں سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو اس سے اسلام کو فائدہ پہنچے گا، اگر ایک کمزور پاکستان ہالینڈ کو گستاخانہ خاکوں کی ترویج سے روکنے میں کامیاب ہوگیا تو ذرا سوچیں کہ مضبوط پاکستان اسلام کیلئے کیسے کیسے کارنامے سرانجام دے سکے گا!!! بقلم خود باباکوڈا
یہ جو بابا جی ہیں یا آپ خود بھی، ہر بات کی دلیل نکال لاتے ہیں، آپ لوگوں کی یہ تمام باتیں اس وقت کسی پر اثر کریں گی جب آپ لوگوں (تحریک انصاف) کے قول و فعل بلکہ قول و قول کا تضاد ختم ہو جائے گا۔ ایک طرف آپ کے رہنما انتخابات میں ختم نبوت کے محافظ کے طور پر ووٹ مانگتے ہیں اور دوسری طرف خصوصا احمدیوں کو space دینے کی بات کرتے ہیں۔ اب کس منطق کو درست مانا جائے؟
 
یہ تو دور کی بات ہے۔ عمران خان تو صرف عاطف میاں ہی پر کئی یو ٹرن لے چکا ہے
 
ایک طرف آپ کے رہنما انتخابات میں ختم نبوت کے محافظ کے طور پر ووٹ مانگتے ہیں اور دوسری طرف خصوصا احمدیوں کو space دینے کی بات کرتے ہیں۔ اب کس منطق کو درست مانا جائے؟

یہ چیز میرے عزیز!!
دودھی دہی ہے نئے پاکستان میں سب صحیح ہے!!

یہ تو دور کی بات ہے۔ عمران خان تو صرف عاطف میاں ہی پر کئی یو ٹرن لے چکا ہے

:D:p
 
جاسم محمد

محفلین
ایک طرف آپ کے رہنما انتخابات میں ختم نبوت کے محافظ کے طور پر ووٹ مانگتے ہیں اور دوسری طرف خصوصا احمدیوں کو space دینے کی بات کرتے ہیں۔ اب کس منطق کو درست مانا جائے؟
ختم نبوت کا تحفظ آئین پاکستان میں ختم نبوت کو تحفظ دینا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ قابل ترین قادیانیوں کو امور مملکت سے الگ کر دیا جائے۔ وہ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے دیگر مسلمان۔ مذہبی تعصب ختم ہونا چاہئے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ تو دور کی بات ہے۔ عمران خان تو صرف عاطف میاں ہی پر کئی یو ٹرن لے چکا ہے
دھرنے کے دنوں میں مذہبی حلقوں کے پریشر کی وجہ سے یوٹرن لیا تھا۔ اکانومی ایڈوائزری کونسل میں اس دباؤکے باوجود ان کو شامل کرنا ثابت کرتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان تعصب کا شکار نہیں ہیں۔ ان کے نزدیک تمام پاکستانی خواہ وہ کسی بھی رنگ، نسل، مذہب سے تعلق رکھتے ہیں ہوں برابر ہیں۔ ڈاکٹرعاطف میاں کی کونسل میں شمولیت محض ان کی علمی قابلیت کی وجہ سے میرٹ پر ہوئی ہے۔ جن کو مذہبی کارڈ کھیلنا ہے وہ لگے رہیں۔
 
ام اویس

محفلین
ختم نبوت کا تحفظ آئین پاکستان میں ختم نبوت کو تحفظ دینا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ قابل ترین قادیانیوں کو امور مملکت سے الگ کر دیا جائے۔ وہ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے دیگر مسلمان۔ مذہبی تعصب ختم ہونا چاہئے۔
جو آئین پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کرتے اُن کے تحفظ سے مذہبی تعصب کا کیا تعلق ہے ؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ختم نبوت کا تحفظ آئین پاکستان میں ختم نبوت کو تحفظ دینا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ قابل ترین قادیانیوں کو امور مملکت سے الگ کر دیا جائے۔ وہ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے دیگر مسلمان۔ مذہبی تعصب ختم ہونا چاہئے۔
قابل ترین لوگوں کی قابلیت سے فائدہ اٹھانے پر شاید کسی کو اعتراض نہیں ہو گا۔ اعتراض یہ ہے کہ آپ کا جب اپنا مفاد ہو تو آپ مذہبی تعصب کو ہوا دیں اور جب چاہے یو ٹرن لے لیں۔
 
وجی

لائبریرین
دھرنے کے دنوں میں مذہبی حلقوں کے پریشر کی وجہ سے یوٹرن لیا تھا۔ اکانومی ایڈوائزری کونسل میں اس دباؤکے باوجود ان کو شامل کرنا ثابت کرتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان تعصب کا شکار نہیں ہیں۔ ان کے نزدیک تمام پاکستانی خواہ وہ کسی بھی رنگ، نسل، مذہب سے تعلق رکھتے ہیں ہوں برابر ہیں۔ ڈاکٹرعاطف میاں کی کونسل میں شمولیت محض ان کی علمی قابلیت کی وجہ سے میرٹ پر ہوئی ہے۔ جن کو مذہبی کارڈ کھیلنا ہے وہ لگے رہیں۔
میرا ایک چھوٹا سا سوال ہے کہ ایک رکن قومی اسمبلی دو شہریت نہیں رکھ سکتا( ایسا سنا ہے )کیونکہ اسکی ہمدریاں تقسیم ہونگی
تو کیا ایڈوائزری کونسل کا رکن دو شہریت ہوسکتا ہے ؟؟
 
ختم نبوت کا تحفظ آئین پاکستان میں ختم نبوت کو تحفظ دینا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ قابل ترین قادیانیوں کو امور مملکت سے الگ کر دیا جائے۔ وہ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے دیگر مسلمان۔ مذہبی تعصب ختم ہونا چاہئے۔
احمدیوں کو امور مملکت میں شامل کریں لیکن اس سے پہلے جس مملکت کے امور میں شامل کر رہے ہیں اس کا آئین تو تسلیم کروا لیں۔ جو آپ کے آئین کو نہیں مانتے آپ انہیں اسی آئین کے تحت کوئی ذمہ داری کیسے تفویض کر سکتے ہیں۔۔؟؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرا ایک چھوٹا سا سوال ہے کہ ایک رکن قومی اسمبلی دو شہریت نہیں رکھ سکتا( ایسا سنا ہے )کیونکہ اسکی ہمدریاں تقسیم ہونگی
تو کیا ایڈوائزری کونسل کا رکن دو شہریت ہوسکتا ہے ؟؟
کیا واقعی ایسا ہے ۔ قومی اسمبلی کے ممبران میں سے کوئی بھی ڈوئل شہریت (امریکہ برطانیہ وغیرہ کی) نہیں رکھتا ؟
فیصل عظیم فیصل بھیا ! آپ کی کیا رائے یا معلومات ہیں اس ضمن میں ؟
 
میرا ایک چھوٹا سا سوال ہے کہ ایک رکن قومی اسمبلی دو شہریت نہیں رکھ سکتا( ایسا سنا ہے )کیونکہ اسکی ہمدریاں تقسیم ہونگی
تو کیا ایڈوائزری کونسل کا رکن دو شہریت ہوسکتا ہے ؟؟
یا دوسرے لفظوں میں کیا ایڈوائزری کونسل کا رکن آئین پاکستان کی جزوی یا مکمل نفی کرنے کے باوجود ایڈوائزری کونسل کا رکن رہ سکتا ہے۔۔؟؟
اور کیا ایک شخص جس نے کسی اور سے وفاداری اور اطاعت کا حلف اٹھا رکھا ہو اور جس کی اطاعت و وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہو وہ آئین پاکستان کا جزوی یا کلی مخالف ہو تو ایسے کو ایڈوائزری کونسل میں ایڈوائزر بنانا کیسا۔۔؟؟
 
قانونا اسمبلی کی رکنیت اور گریڈ بیس سے اوپر کی عوامی ذمہ داری کسی دہری قومیت کے حامل کو نہیں دی جا سکتی الا یہ کہ وہ نہ تو سرکاری افسر ہو نہ رکن اسمبلی ہو نہ وزیر ہو ۔۔۔۔۔ یعنی مشیر ہو سکتا ہے کیونکہ وہ ملازم بھی نہیں ہے اور مشورہ دینے والا ہے

اسمبلی ۔ فوج ۔ گریڈ بیس سے اوپر کی سرکاری ذمہ داری دہری قومیت کے حامل افراد کے حوالے نہیں کی جا سکتی۔ (حوالہ = بیس ستمبر دوہزار بارہ کا سپریم کورٹ کا فیصلہ اور دوہزار تیرہ میں پاس ہونے والا قانون جسے سول سرونٹ ترمیمی بل کہا گیا ہے)
 
آخری تدوین:
ختم نبوت کا تحفظ آئین پاکستان میں ختم نبوت کو تحفظ دینا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ قابل ترین قادیانیوں کو امور مملکت سے الگ کر دیا جائے۔ وہ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے دیگر مسلمان۔ مذہبی تعصب ختم ہونا چاہئے۔

یہی تو اصل جھگڑا ہے کہ آئین پاکستان اور اجماع امت انہیں مسلمان نہیں مانتا کیونکہ وہ ختم نبوت کے منکر ہیں جبکہ آپ کی جماعت انہیں دیگر مسلمانوں کی طرح سمجھتی ہے۔ جس دن یہ بات سمجھ آجائے گی آپ کو ہماری تکلیف بھی سمجھ آجائے گی۔

جسے آپ تعصب سمجھتے ہیں اسے ہم ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے وفا اور آئین پاکستان سے وفاداری کا تقاضا سمجھتے ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
احمدیوں کو امور مملکت میں شامل کریں لیکن اس سے پہلے جس مملکت کے امور میں شامل کر رہے ہیں اس کا آئین تو تسلیم کروا لیں۔ جو آپ کے آئین کو نہیں مانتے آپ انہیں اسی آئین کے تحت کوئی ذمہ داری کیسے تفویض کر سکتے ہیں۔۔؟؟
کیا قادیانیوں کیلئے دوہرا معیار ہے؟ ماضی میں مرد حق، مرد مومن جیسے جرنیلوں نے آئین پاکستان کی دھجیاں اڑا دیں۔ کسی ایک کا بھی آج تک کوئی احتساب نہیں۔ یہاں ایک قادیانی جو آئین کی ایک مذہبی شق نہیں مانتا ، کوبنیاد بنا کر آسمان سر پر اٹھا لیا گیاہے۔
زبردست۔ پھر تو ایوب، یحیی، ضیا، مشرف اور ان کے تمام حامیوں کی شہریت بھی سلب کریں۔
 
Top