جاسم محمد
محفلین
وزیراعظم کے پسندیدہ ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ نے دھوم مچادی
وریشہ مسعود - ویب ایڈیٹر - بول نیوز
09th May, 2020
وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ نے دھوم مچادی، پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک ہوم پر نشر ہونے والے ڈرامے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ترک تاریخی ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے یوٹیوب پر پندرہ روز میں ملین سبسکرائبرز جبکہ ڈرامے ریلیز ہونے سے اب تک صرف پہلی ہی قسط کے بارہ ملین ویوز آچکے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی اب تک اردو ڈبنگ میں چودہ قسط ریلیز ہوچکی ہے جبکہ پی ٹی وی نے ارطغرل یو ٹیوب ریکارڈ کے نام سے ہیش ٹیگ بنادیا۔
پی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے ڈرامے کی اردو ڈبنگ کو خوب سراہا جا رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پچیس مئی تک ساڑھے چھ ملین کا ریکارڈ بنایا جائے کیونکہ لوگوں کو اس ڈرامے کی ہر قسط کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔
یاد رہے کہ ارطغرل غازی کے پروڈیوسر ریاض منٹی نے ڈرامہ کے حوالے سے کہا تھا کہ ‘ارطغرل غازی’ کی کامیابی کا سہرا اس کی ٹریٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔
ریاض منٹی نے بتایا کہ یوٹیوب چینل پر 30 ملین سے زیادہ اور 600،000 سے زیادہ صارفین ہیں جو اس ڈارمے کو آن لائن دیکھ رہے اور اتنی بری تعداد مین اس ڈرامے کو دیکھنا بڑی کامیابی ہے تاہم بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ ، آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھ جانے کی امید ہے ۔
واضح رہے کہ ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تاریخی ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے حوالے سے اپنےخیالات کا اظہارکیا تھا۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام یہ ڈرامہ دیکھ کر اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جان سکیں گے۔