یار کسی دن مہوش بہن اور جواد بھائی کی بحث کرا دو محفل کے سارے مسئلے ختم یہ دونوں کئی سال تک بزی رہ سکتے ہیں
یہ مراسلہ پڑھ کر تو میری ہنسی نہیں رک رہی
ميں نے کبھی بھی يہ دعوی نہيں کيا کہ ميں آپ کو يا ديگر پڑھنے والوں کو قائل کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے علاوہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کا مقصد امريکہ کی خارجہ پاليسی اور اس ضمن ميں کيے جانے والے فيصلوں کے ليے حمايت حاصل کرنا نہيں ہے۔ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے ترجمان کی حيثيت سے ميں صرف آپ کو تاثر اور قياس سے عاری وہ حقائق اور پاليسی بيان کر رہا ہوں جو سرکاری بيانات، رپورٹس اور دستاويزات کی بنياد پر ہيں۔
آج کل کچھ افراد کے ليے يہ بہت آسان ہے کہ وہ پاکستانی ٹاک شوز ميں آ کر بغير کسی ثبوت کے بڑے بڑے بيانات اور بے سروپا سازشی کہانيوں کی تشہير کر سکتے ہيں۔ آپ خود ديکھ سکتے ہيں کہ اردو کے قريب تمام فورمز پر زيادہ تر دلائل اسی گفتگو پر مبنی ہوتے ہيں جو لوگ ان شوز ميں ديکھتے اور سنتے ہيں۔
ميں قابل تحقيق بيانات، حکومتی دستاويزات اور حقائق کی بنياد پر بحث کا دوسرا رخ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ يہ کوئ سازش نہيں ہے۔ کسی بھی فورم پر ايک تعميری بحث کے ليے حقائق کی پڑتال اور اس کا تجزيہ سب سے اہم اصول ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
آج کل کچھ افراد کے ليے يہ بہت آسان ہے کہ وہ پاکستانی ٹاک شوز ميں آ کر بغير کسی ثبوت کے بڑے بڑے بيانات اور بے سروپا سازشی کہانيوں کی تشہير کر سکتے ہيں۔ آپ خود ديکھ سکتے ہيں کہ اردو کے قريب تمام فورمز پر زيادہ تر دلائل اسی گفتگو پر مبنی ہوتے ہيں جو لوگ ان شوز ميں ديکھتے اور سنتے ہيں۔
فواد ، آپ پاکستان میں کی جانے والی کسی بھی امریکی خون ریز کارروائی کے ڈانڈے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے اور دہشت گردی سے ملانے بھی ذرا بھی نہیں چوکتے ہو۔
سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تباہی میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں تھا۔
Illuminati Card Game کھیلنے والوں کو بھی ۱۹۹۵ سے پتا تھا:
!
سال 1995 ميں جاری ہونے والی جس کارڈ گيم کا ريفرنس آپ نے ديا ہے اس کا مقصد سازشی تھيوريز اور کہانيوں پر کسی سنجيدہ رائے کا اظہار نہيں بلکہ محض طنز کرنا تھا۔ اس حوالے سے يہ بات خاصی دلچسپ اور حيران کن ہے کہ ان افراد کے کام کو ان بے سروپا کہانيوں کی سچائ کے ثبوت کے طور پر استعمال کيا جا رہا ہے جو درحقيقت اس مخصوص طرز فکر کا تمسخر اڑا رہے تھے۔
امريکی ثقافت ميں مہم جوئ پر مبنی کامک بکس، سائنس فکشن کہانيوں اور تباہی وبربادی کے مناظر پر مشتمل فلموں کا اہم مقام ہے۔ آپ امريکہ ميں کسی بھی اہم عمارت يا شہر کا تصور ذہن ميں لے آئيں۔ ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ کسی نہ کسی فلم، کامک بک، ٹی وی شو، ناول يا کتاب ميں اس کی تباہی اور بربادی کے حوالے سے کہانياں يا مصنوعی مناظر آپ کو مل جائيں گے۔ حقيقت يہ ہے کہ کہانی نويس اور کامک بک آرٹسٹ اپنے ناظرين اور قارئين کی تفريح طبح کے لیے مہم جوئ اور ايکشن کے ساتھ ساتھ تباہی اور بربادی سے متعلق نت نئے اور انوکھے خيالات اور آئيڈيا پر کام کرتے رہتے ہيں۔
جہاں تک 1995 میں جاری ہونے والی کارڈ گيم کا سوال ہے تو اس ميں دکھائے جانے والے مناظر تو تصوراتی اور تخيلاتی تناظر میں انوکھے بھی نہيں قرار ديے جا سکتے کيونکہ سال 1993 میں دہشت گرد ورلڈ ٹريڈ سينٹر کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کر چکے تھے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
جس دن آپکو ڈالرز نہ ملے، اس دن ڈسکشن کریں گے۔!