کم از کم کچھ لوگوں کو یہ احساس ہے کہ معاملہ کس حد تک خطرناک ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد سے کافی توقعات ہیں کیونکہ وہ اس ایشو کی نزاکت سے واقف ہیں۔ بہتر ہو گا کہ زیادہ سے زیادہ ڈاکٹرز کو آن بورڈ لیا جائے۔ انہیں زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں۔ انہیں اعلیٰ معیار کی حفاظتی کٹس دی جائیں۔ نرسوں کو خصوصی انسینٹوز دیے جائیں تاکہ ان کے حوصلے بڑھیں۔ فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو الگ سے معاوضے اور بونسز وغیرہ دیے جائیں۔ خان صاحب روزانہ کی بنیاد پر ایسے حوصلہ افزاء اقدامات کریں۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ اتھارٹی کو متحرک کیا جائے۔ عوام کو آن لائن سہولیات دی جائیں۔ بہت کچھ ہو سکتا ہے تاہم فی الوقت جو کچھ ہو رہا ہے، وہ بہت کم ہے۔ لاک ڈاؤن کرنا ہے تو ابھی کرنا چاہیے تھا۔ خیر، حکومت کی نیک نیتی پر سوال نہیں ہے، ان کی اہلیت پر سوالیہ نشان ضرور ہیں۔