وزیر اعظم کا کورونا وائرس کے معاملے پر قوم سے خطاب کرنے کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
وزیر اعظم کا کورونا وائرس کے معاملے پر قوم سے خطاب کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
2021022-imrankhan-1584200725-102-640x480.jpg

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے خلاف ہمارے اقدامات کی تعریف کی ہے (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، قوم گھبرائے نہیں بہت جلد اس معاملے پر خطاب کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کے خطرے کا ادراک ہے، اور ہم ان خطرات سے پوری طرح چوکس بھی ہیں، عوام کی صحت و تحفظ کے لیے تمام انتظامات کر رکھے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے ہمارے اقدامات کو دنیا کے بہترین اقدامات قرار دے کر تعریف کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو بتاناچاہتا ہوں کہ کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، بہت جلد اس حوالے سے قوم سے خطاب کروں گا، عوام سے درخواست ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ عوام حکومت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات پرعمل کریں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا بات ہے۔۔۔۔۔۔۔ واو۔۔۔۔۔۔۔۔ یوتھیز ترس رہے ہیں ان کی تقریر کے لیے
کرونا وائرس کے خلاف باقی دنیا اپنی اپنی جدوجہد میں مصروف ہے، دوسری طرف پاکستان اور انڈیا میں کیا کچھ ہو رہا ہے، اس کی چند جھلکیاں مندرجہ ذیل ہیں:

پاکستانی ایک طرف نقاب والی خواتین کی تصویریں اور دوسری طرف ماسک پہنے گوریوں کی تصویریں شئیر کرکے کہہ رہے ہیں کہ دیکھا قدرت کی طاقت؟ تم لوگوں نے حجاب پر پابندی لگائی اور اللہ نے تم سب کو ماسک پہننے پر مجبور کردیا۔

انڈیا میں بھی برابر کی چوٹ چل رہی ہے۔ وہ دنیا کے بڑے بڑے لیڈروں کی مصافحے کی بجائے ہاتھ جوڑ کر سلام کرنے کی تصاویر شئیر کرکے کہہ رہے ہیں کہ دیکھا ہندو مذہب کی حقانیت۔ نمستے میں ہی انسانوں کی بقا ہے۔ کچھ انتہا پسند یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ عنقریب ساری دنیا اپنے مردوں کو دفنانے کی بجائے جلانا شروع کردے گی جس سے ان کے مذہب کی سچائی ثابت ہوجائے گی۔

آج صبح ایک جے یو آئی کے پیج پر پوسٹ شئیر ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس دراصل یہودی سازش ہے اور اس کا مقصد مولانا فضل الرحمان کے اگلے ہفتے ہونے والے جلسے کو روکنا تھا۔

میری اقوام متحدہ سے گزارش ہے کہ کرونا وائرس کو کچھ عرصے کیلئے ایک طرف رکھ کر سب سے پہلے برصغیر اور اطراف کے ممالک میں موجود جہالت کے سدباب کیلئے اقدامات کرے۔

دنیا کی ایک چوتھائی آبادی یہاں آباد ہے اور اسے آپ جہالت کے وائرس کے سپرد نہیں کرسکتے!!! بقلم خود باباکوڈا
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
15 مارچ ، 2020
422_094157_reporter.JPG
ویب ڈیسک
کورونا کے باعث پاک بھارت سرحدیں بند، کرتارپور میں بھی عوام کے داخلے پر پابندی عائد

بھارت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب پاکستان کے ساتھ ملنے والی تمام سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تمام بارڈرز جہاں سے مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے آج رات سے تا حکم ثانی بند کیے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کرتار پور راہداری سے زائرین کی آمدورفت بھی تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق رات 12 بجے سے زائرین کی آمدورفت کے لیے رجسٹریشن مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں بھی عالمی وبا کورونا سے 100 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 2 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے باعث سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) سمیت اہم ایونٹس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

جب کہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 33 ہو گئی جس میں سے دو افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں جب کہ باقی افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
وہ ماسک والے معاملے پہ کچھ بولیں گے اپ َ؟؟؟ یا یہ سب جھوٹ ہے ؟؟؟
کروڑوں ماسک پاکستان بناتا ہی نہیں جو سمگل ہو گئے۔ نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف جب اپوزیشن میں تھی تو سوچ سمجھ کر حکومت پر الزام لگاتی تھی۔ موجودہ اپوزیشن میں تو اتنی عقل بھی نہیں۔
 

آورکزئی

محفلین
کروڑوں ماسک پاکستان بناتا ہی نہیں جو سمگل ہو گئے۔ نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف جب اپوزیشن میں تھی تو سوچ سمجھ کر حکومت پر الزام لگاتی تھی۔ موجودہ اپوزیشن میں تو اتنی عقل بھی نہیں۔

فواد ڈبو۔۔۔۔ شہباز گل۔۔۔ہاہاہاہاہ یار کن لوگوں کے ٹویٹس شئیر کر رہے ہو ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
 

جاسم محمد

محفلین
چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی وطن واپسی پر یہی اپوزیشن، لفافے چیخ رہے تھے کہ حکومت ان کی مدد کیوں نہیں کر رہی؟ اور اب یہی چیخ رہے ہیں کہ ایرانی زائرین کوملک واپس آنے کیوں دیا؟ یعنی حکومت کچھ بھی کر لے انہوں نے مطمئن پھر بھی نہیں ہونا۔
 

آورکزئی

محفلین
چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی وطن واپسی پر یہی اپوزیشن، لفافے چیخ رہے تھے کہ حکومت ان کی مدد کیوں نہیں کر رہی؟ اور اب یہی چیخ رہے ہیں کہ ایرانی زائرین کوملک واپس آنے کیوں دیا؟ یعنی حکومت کچھ بھی کر لے انہوں نے مطمئن پھر بھی نہیں ہونا۔
کبھی حقیقت بولنے کی غلطی کریں گے اپ ؟ کچھ خدا کا خوف ؟؟
 

جاسم محمد

محفلین
کبھی حقیقت بولنے کی غلطی کریں گے اپ ؟ کچھ خدا کا خوف ؟؟
پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو ملک واپسی کی اجازت نہیں مل رہی تھی تو اپوزیشن، لفافوں نے آسمان سر پر اٹھایا ہوا تھا کہ وہ دیکھو افغانستان تک نے اپنے طلبا چین سے نکال لئے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں کر رہا۔ اب اگر حکومت پاکستان ان زائرین کو ایران سے پاکستان واپسی پر روکتی تو تب بھی اسی طرح شور مچ جانا تھا کہ ایک خاص مذہبی کمیونٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کچھ بھی کر لے عوام نے خوش پھر بھی نہیں ہونا۔
 
Top