زیک
مسافر
زرداری انتہائی بدنام تھا اور اس کی معقول وجہ بھی تھی مگر اس نے الیکشن بھی ہارا اور حکومت بھی چھوڑی۔ یہ پراسیس اہم ہے۔ باقی پاکستانی جمہوریت کے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ میری اردو اس سے بہت پہلے ختم ہو جائے گی۔ رہی بات مارچ اور حکومت ختم کرنے کی تو جلسہ اور مارچ سیاست کا حصہ ہے اور اسے روکنا بیوقوفی مگر سڑکوں پر آ کر حکومت گرانا ایک انتہائی اقدام ہے جو پاکستان میں اور بہت سی غلط باتوں کے ساتھ ساتھ عام ہوتا جا رہا ہے۔کیا آپ اس حکومت سے یہ امید رکھتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں جمہوری طریقے سے عوام کی سنیں جبکہ بیشتر ارکان اسمبلی ان کے ہاتھوں کی کٹھ پتلیاں ہیں اور اس میں ان کے بھی کئی مفادات ہیں عوام کی طاقت سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہوتی اور اس طاقت کو انڈر ایسٹیمیٹ کرنا اور ان کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھنا کسی جمہوریت کا نام نہیں آج لوگ شدید گرمی میں بجلی ، پانی اور گیس جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں تو کیوں نہ ان کی سنی جائے اور انہیں حق دیا جائے کہ یہ اس چور حکمرانوں کا تختہ الٹا دیں اور صرف ان کا ہی کیوں ہر اس لٹیرےکے خلاف کھڑے ہوں جو پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور پاکستانی عوام کا حق اپنی جیبوں اور بنکوں میں بھر رہے ہیں