ون ڈے سیریز

سارا

محفلین
امید اچھی رکھنی چاہیے مایوس بالکل نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ ہر میچ ہارنے کے بعد میں یہی سوچتی ہوں کہ انشا اللہ اگلا جیتیں گے۔۔آپ بھی ایسا ہی سوچا کریں۔۔۔:rolleyes:
 

خرم

محفلین
شمشاد بھائی جو حالات ہیں ملک کے ان میں کیا جان لڑائے کوئی۔ ویسے بھی نسیم اشرف کے ہوتے ہوئے کچھ بھی جیتنا ناممکن ہے۔ کم از کم میرا تو یہی خیال ہے۔
 

سارا

محفلین
ویسے میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اگر پاکستان ٹیم ہار گئی تو اس نے یہی کہنا ہے کہ پاکستان کے جو حالات ہیں اس میں ہم اچھا کیسے کھیل سکتے تھے۔۔۔اتنی ٹینشن میں رزلٹ تو ایسا ہی آنا تھا۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میں نے تو ٹیم کے ایک رکن سے سنا تھا کہ ملکی سیاست کو کھیل سے دور ہی رہنا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور انڈیا کے درمیان چوتھا ایک روزہ کرکٹ میچ گوالیار میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے اوور کی دوسرے گیند پر سلمان بٹ آؤٹ۔

اس وقت 12 اوورز ہو چکے ہیں اور مجموعی اسکور 38 ہے۔

ایک کھلاڑی کے آؤٹ پر بہت محتاط ہو کر کھیل رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شعیب ملک 31 کے انفرادی اسکور پر ظہیر خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

مجموعی اسکور 81 اور اوور ہوئے ہیں 21۔

اوسط بہت ہی کم ہے 3٫86
 

شمشاد

لائبریرین
اب حالت کچھ بہتر ہوئی ہے۔

یونس خان 68
محمد یوسف 26
مجموعی اسکور 128
اوورز 29
اوسط 4٫38
 

حسن علوی

محفلین
جا اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کے سو جا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(:(

اگو یہ میچ نہ جیت سکے تو سیریز گئی ہاتھ سے پھر:confused::eek:

نہیں یہ نہیں ہو سکتا جج صاحب انصاف کیجیئے;):grin:
 

سارا

محفلین
آنسو نہ بہائیں انصاف ہو گیا ۔۔۔ پاکستان کی طرف سے انڈیا والے ایک وکٹ کا تحفہ قبول کریں۔۔ :grin:

اسی طرح جلدی جلدی بھیجتے جائیں تو میچ انشا اللہ ہمارا :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
تو وہ کون سا بہادر ہیں۔
ان کا تیسرے اوور کی پہلی گیند پر گنگولی گول ہو گیا۔
11 پر ایک آؤٹ ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
13 پر 1 آؤٹ
3 اوورز

گنگولی بھائی تو ٹائم سے ہی فارغ ہوئے، اب ٹنڈولکر اور گوتم گمبھیر کھیل رہے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سہیل تنویر کو کیا ہوا؟ کہاں تو دو اوورز میں چار اسکور دیئے اور کہاں ایک ہی اوور میں چودہ سکور دے دیئے :eek:
 
Top