ون ڈے سیریز

خرم

محفلین
اور وہ جو انگریزی میں کہتے ہیں‌نا کہ Blessing in Disuise تو لگتا ہے کہ یہ میچ اور سیریز تو گئی پاکستان کے ہاتھ سے۔ اب ایمرجنسی کے خلاف مزید احتجاج ہوگا۔:) ویسے بھی جب تک نسیم اشرف ہے، ٹیم کا جیتنا ناممکنات میں سے ہے۔
 

سارا

محفلین
lol...
ویسے پسند تو وہ مجھے بھی نہیں ہے پتا نہیں کیوں۔۔۔:rolleyes:

کوئی آؤٹ ہی نہیں ہو رہا :( :(
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو پکی بات ہے کہ میچ ہاتھ سے گیا اور سیریز تو گئی ہی گئی۔
انڈیا کا 43 اوورز کے بعد مجموعی اسکور 235
صرف 21 اسکور چاہیے اور ابھی 42 گیندیں باقی ہیں، یعنی فی اوور صرف تین اسکور۔

شعیب نے اپنے دسویں اوور میں بارہ اسکور دیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور پاکستان میچ اور سیریز دونوں ہار گیا۔
ابھی 21 گیندیں باقی تھیں کہ انڈیا نے میچ جیت لیا۔
دھونی نے چھکا مار کر اسکور 260 کر دیا۔
 

سارا

محفلین
دلچسپی تو نہیں ہے کیونکہ سیریز ہار گئے ہیں لیکن پھر بھی خواہش ہے کہ پاکستان ہی جیتے۔۔۔
 

خرم

محفلین
خرم بھائی یہ نسیم اشرف نے آپ کا کوئی ادھار تو نہیں دینا ناں ;)
نہیں‌بھائی ایسی تو کوئی بات نہیں ہے۔ کیونکہ یہ حضرت بھی امریکہ سے ایکسپورٹ ہوئے ہیں اور رہتے بھی ہمارے قریب کے علاقے میں تھے اس لئے ان کی خصلت کے بارے میں کافی کچھ سُنا ہے۔ اور ویسے بھی جس بندے کو نوکری ہی اس لئے دی گئی ہو کہ وہ ٹیم میں سے مذہب کا اثر ختم کرے اس کے ہوتے ہوئے ٹیم جیت تو نہیں سکتی۔ آپ خود ہی دیکھ لیں۔ ایک برس ہوا ان صاحب کا سبز قدم پڑے اور ٹیم کی کارکردگی دیکھ لیں اس دوران۔
 

ظفری

لائبریرین
اور خرم صاحب ساتھ ساتھ ۔۔۔ شعیب ملک جیسے اچھے کھلاڑی کو کپتان بنا کر اس کی صلاحیتوں کو زنگ لگانے کیساتھ اس کے مستقبل کو بھی داؤ پر لگا دیا گیا ہے ۔ ابھی تو اس نے صحیح سے پرواز بھی شروع نہیں کی تھی ۔ بہت ممکن تھا کہ وہ چار ، پانچ سال بعد بہترین کپتان ثابت ہوتا ۔ مگر اس کے ساتھ بہت عجلت کیگئی ۔ موجودہ ٹیم اور صورتحال میں محمد یوسف سے زیادہ کسی بہتر کپتان کا ملنا مشکل تھا ۔ اور رہی بات پاکستان کے انڈیا ٹور کی تو میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ بہت مار کھائیں گے اس بار ۔
 

خرم

محفلین
بجا ارشاد ظفری۔ ویسے اپنے دل کی بات بتاؤں تو ابھی ایک آدھ برس انضمام کے ساتھ ہی ٹیم چلاتے اور ملک کو ون ڈے اور اسے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دیتے تو بھی بات بن جاتی۔ انضی کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں کافی فرق آیا ہے۔ ویسے یہ میرا ذاتی خیال بھی ہوسکتا ہے۔
 

سارا

محفلین
کچھ کھلاڑیوں نے بہت اچھی پرفارمنس دی اور کچھ نے بہت بری۔۔لیکن میرا نہیں خیال کہ ہم مستقبل کے بارے میں پہلے سے ہی کچھ کہہ سکتے ہیں کیا خیال ہے ظفری بھائی۔۔
انڈین ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس دی لیکن پاکستان ٹیم نے اتنی بری بھی نہیں دی ہے (یہی کہہ کر دل کو خوش کر لیتے ہیں‌:rolleyes: )
 

ظفری

لائبریرین
کچھ کھلاڑیوں نے بہت اچھی پرفارمنس دی اور کچھ نے بہت بری۔۔لیکن میرا نہیں خیال کہ ہم مستقبل کے بارے میں پہلے سے ہی کچھ کہہ سکتے ہیں کیا خیال ہے ظفری بھائی۔۔
انڈین ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس دی لیکن پاکستان ٹیم نے اتنی بری بھی نہیں دی ہے (یہی کہہ کر دل کو خوش کر لیتے ہیں‌:rolleyes: )


سارا بہن ! کسی بھی ٹیم میں ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ سارے کھلاڑی ہی اچھی پرفارمنس دیں ۔ اصل چیز ہوتی ہے ٹیم ورک اور یہ ایک اچھا کپتان ہی مجمع کر سکتا ہے ۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ٹیم بہت اچھا کھیلتی ہے اور پھر بھی ہار جاتی ہے ۔مگر اوور آل بنیادی طور سے یہ دیکھا جاتا ہے کہ ٹیم کن شعبوں میں فیل ہوئی ۔ ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ٹیم میں چند بنیادی خامیاں رہیں ۔ سب سے پہلے تو اوپنرز کا فقدان ، وکٹ کیپنگ ناقص ، اور بولرز کا آخری اوورز میں صحیح استعمال نہ کرنا۔ عبدالرحمن جیسے اسپنر سے 49 اوور کرانا ثابت کرتا ہے کہ جہاں ابھی کپتان میں کافی ناتجربہ کاری ہے ۔ وہاں ٹیم میں بھی کافی انتشار ہے ۔ جو ڈسپلن اور حکمتِ عملی سے محروم ہے ۔ میں خرم بھائی سے متفق ہوں کہ انضی کو دو تین سال چلنے دیتے تو اس دوران کوئی اچھا کپتان ابھر کر سامنے آجاتا ۔ انڈین ٹیم میں بھی کپتان کے حوالے سے بہت انتشار اور افراتفری ہے مگر وہ اپنے ہوم گراؤنڈ اور چند کھلاڑیوں کے بہترین فارم میں ہونے کی وجہ سے یہ سیریز جیت گئے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
دلچسپی نہیں اور وہ بھی کرکٹ سے، ارے کیا بات کر رہی ہیں، میں تو آسٹریلیا سری لنکا اور جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے میچ بھی دیکھ رہا ہوں۔
 

سارا

محفلین
:a2:
آپ کے پاس کتنا فالتو ٹائم ہوتا ہے کہ پاکستان کے علاوہ دوسری ٹیموں کے میچ بھی دیکھتے ہیں۔۔۔:roll: :-o
 

سارا

محفلین
ماشا اللہ۔۔ہمیں تو پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے بھی ٹائم نکالنا پڑتا ہے ابھی سب گھر والے غائب ہیں کتنے گھنٹوں سے اور میں صرف میچ کی وجہ سے رک گئی تھی جو کہ ان کے جانے کے کچھ دیر بعد ہی ختم ہو گیا تھا ۔۔۔ :(
 
Top