وکلا کی ناکام تحریک

گرو جی

محفلین
جب محترمہ مرحومہ نے یہ اعلان کر دیا تھا کہ چیف جسٹس افتخار ہیں تو اب ان کے اعلان سے انحراف کیوں
 
گرو جی

محفلین
یہ صرف اپ کی اپنی سوچ کی کارستانی ہے
مجھے سمجھ نہیں‌اتا کہ منتخب حکومت کو چلنے کیوں‌نہیں‌دیا جاتا۔ ججز کو پی پی پی نے تو نہیں‌معزول کیا تھا۔ فوج کی یہ گند بھی اپ پی پی پی اٹھائے گی؟ ہر مرتبہ جب بھی فوج ناکام ہوتی ہے حکومت پی پی پی کے حوالے کردیتی ہے اور پھر پس پردہ ان کے ایجنٹز سازشیں‌کرنے لگتے ہیں تاکہ دوبارہ حکومت کے مزے لمبے عرصہ تک لوٹ سکیں اور عوام کا خون چوس سکیں۔

جب یہی وکلا پچھلے دورِحکومت میں ریلیاں‌نکال رہے تھے تو پی پی کے جیالے ان کے ساتھ اظہارِیکجہتی کیوں کر رہے تھے اور آج اظہارِملامت کس بات پر
 
جب یہی وکلا پچھلے دورِحکومت میں ریلیاں‌نکال رہے تھے تو پی پی کے جیالے ان کے ساتھ اظہارِیکجہتی کیوں کر رہے تھے اور آج اظہارِملامت کس بات پر
اس لیے کہ وکلا پی پی پی کی حکومت کے خلاف تحریک چلارہے ہیں۔ اظہار ملامت اس بات کہ اس کا فائدہ براہ راست آمر کی صدارت کے دوام کو پہچے گا۔
 
ویسے فوج ختم کر کے ملک کی حفاظت کی باگ ڈور جیالوں‌ کو نہ سونپ دی جائے؟؟؟‌ ;)
یہ طنز ہے تو مزے کا نہیں‌ہے۔
فوج کو وہی کام کرنا چاہیے جس کے لیے اس کو نوکر رکھا ہے۔
حکومت کا کام سیاسی جماعتوں کا ہے۔ عوام کا ہے۔
 
گرو جی

محفلین
یہ طنز ہے تو مزے کا نہیں‌ہے۔
فوج کو وہی کام کرنا چاہیے جس کے لیے اس کو نوکر رکھا ہے۔
حکومت کا کام سیاسی جماعتوں کا ہے۔ عوام کا ہے۔

حکومت عوام کا آپ پر اعتماد ہوتا ہے اور جب اعتماد نہیں رہتا تو پھر کوں سی حکومت اور کہان کی حکومت
 
حکومت عوام کا آپ پر اعتماد ہوتا ہے اور جب اعتماد نہیں رہتا تو پھر کوں سی حکومت اور کہان کی حکومت
عوام کا حکومت پر اعتماد انتخاب کے ذریعہ ہوتا ہے نہ کہ لانگ مارچ و میڈیا مہم سے۔
یہ تو عوامی اعتماد کو رد کرنے کا اظہار ہے
 
مغزل

محفلین
اماں چھوڑیئے ، کس خرابے میں جان مارتے ہیں
جن سے گھر داری نہیں ہوئی زر داری فرماتے ہیں ۔۔ اس پر بس نہ چلے تو سر داری فرماتے ہیں

حضرت علی کا قول ہے

معاشرہ کفر پر تو زندہ رہ سکتا ہے نا انصافی پر نہیں

اگر وکلا اور منصفوں کو فکرِ عاقبت نے راہ دکھادی ہے ۔۔ تو آپ کیوں ہلکان ہوئے جاتے ہیں ۔۔۔
ہمت علی صاحب۔۔۔ زمینی حقائق سے نظریں چرانے سے ۔۔۔ آپ خلا میں سفر نہیں کرنے لگتے
سو زمین پر رہیئے ۔۔۔ اور دیکھتے رہیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا مالک اپنے محبوب کے صدقے ہمیں
(وکلا اور منصفوں کو ) اس معرکہء خیر و شر میں کامیاب و کامران کرے گا۔۔ آپ مت بھولیے جب
ابراھہ کعبہ ڈھانے نکلا تھا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کعبے کے متولی کے علاوہ کون سی بڑی پارٹی نے مدد کی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر جب اللہ کی مدد آن پہنچی،،،، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابابیلوں نے کیا کیا تھا۔۔۔۔ ؟
یاد ہے نا آپ کو۔۔۔۔ یا 14 صدیاں گزرنے کے ساتھ بھول گئے ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک بات اور۔۔۔۔
کہ " اللہ مظلوموں کے ساتھ ہے اور فتح و کامرانی ہمیشہ حق کے حصے میں آتی ہے۔۔۔۔۔۔

والسلام
ارادت کیش
محمد محمود مغل
 
گرو جی

محفلین
عوام کا حکومت پر اعتماد انتخاب کے ذریعہ ہوتا ہے نہ کہ لانگ مارچ و میڈیا مہم سے۔
یہ تو عوامی اعتماد کو رد کرنے کا اظہار ہے

جناب یہ الیکشن سیاسی پارٹیوں نے ججز کے نام پر جیتا ہے اب اس حقیقت کو آپ جھٹلا نہیں سکتے
 
گرو جی

محفلین
اماں چھوڑیئے ، کس خرابے میں جان مارتے ہیں
جن سے گھر داری نہیں ہوئی زر داری فرماتے ہیں ۔۔ اس پر بس نہ چلے تو سر داری فرماتے ہیں

حضرت علی کا قول ہے

معاشرہ کفر پر تو زندہ رہ سکتا ہے نا انصافی پر نہیں

اگر وکلا اور منصفوں کو فکرِ عاقبت نے راہ دکھادی ہے ۔۔ تو آپ کیوں ہلکان ہوئے جاتے ہیں ۔۔۔
ہمت علی صاحب۔۔۔ زمینی حقائق سے نظریں چرانے سے ۔۔۔ آپ خلا میں سفر نہیں کرنے لگتے
سو زمین پر رہیئے ۔۔۔ اور دیکھتے رہیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا مالک اپنے محبوب کے صدقے ہمیں
(وکلا اور منصفوں کو ) اس معرکہء خیر و شر میں کامیاب و کامران کرے گا۔۔ آپ مت بھولیے جب
ابراھہ کعبہ ڈھانے نکلا تھا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کعبے کے متولی کے علاوہ کون سی بڑی پارٹی نے مدد کی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر جب اللہ کی مدد آن پہنچی،،،، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابابیلوں نے کیا کیا تھا۔۔۔۔ ؟
یاد ہے نا آپ کو۔۔۔۔ یا 14 صدیاں گزرنے کے ساتھ بھول گئے ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک بات اور۔۔۔۔
کہ " اللہ مظلوموں کے ساتھ ہے اور فتح و کامرانی ہمیشہ حق کے حصے میں آتی ہے۔۔۔۔۔۔

والسلام
ارادت کیش
محمد محمود مغل
صیح فرمایا جناب نے
 
یہ ججز ہی ہیں جو ہر مرتبہ ظلم و زیادتی کا ساتھ دیتے ہیں۔
جب چیف جسٹس کو معزول کیا گیا تو کچھ ججز کو حلف اٹھوانے کے لیے اسلام اباد بلوایا گیا۔ ان میں سندھ سے بھی ایک جج تھے جو حلف اٹھانے اسلام اباد خصوصی جہاز سے وہاں‌پہچے اور میں نے خود ان کی بات چیت جیو پر ملاحظہ کی۔ جب سیاسی پارٹیوں نے شور ڈالا تو وہ جج منکر ہوئے اور اب وکلا تحریک کا ہراول دستہ ہیں۔
یہ ججز ہیں جو ہر معرکہ خیر و شر میں شر کے ساتھ رہے۔
حضرت علی کا یہ قول درست ہے کہ کو ئی معاشرہ ناانصانی کے ساتھ نہیں‌رہ سکتا۔ یہ انانصافی ججز ہی کرتے رہے اسی لیے معاشرے کا یہ حال ہے۔
انصاف تو یہ کہ عوام کی منتخب حکومت کو معاملات چلانے دینے چاہیں۔
 
جب حکومتی پارٹی کے لوگ ڈاکو تھانے سے چھڑا کر لے جائیں تو پھر کیا اعتبار ان کا
اور ویسے بھی ماضی داغداد ہے سب کا
 
آبی ٹوکول

محفلین
اللہ کرئے یہ لانگ مارچ آمریت کے کندوں پر بے حسی سے کھڑی ہوئی زندہ لاش (پرویزیت) کے تابوت میں ٹُھکنے والا آخری کیل ثابت ہو ۔
 
دوست

محفلین
جب محترمہ مرحومہ نے یہ اعلان کر دیا تھا کہ چیف جسٹس افتخار ہیں تو اب ان کے اعلان سے انحراف کیوں
محترمہ مرحومہ اپنے آخری دنوں میں اس بیان سے خاصی حد تک پھر گئی تھیں۔ اب مروّت میں‌ صرف اس خطاب کو ہی (جو چیف جسٹس کی رہائش کے بار کھڑے ہوکر کیا گیا تھا) کوٹ کیا جائے تو الگ بات ہے۔ محترمہ کے بعد کے بیانات سے لگتا تھا کہ عدلیہ بحالی سے زیادہ عدلیہ کی آزادی ضروری ہے۔ اسی طرح کی چکر پھیریاں محترمہ کے محترم پچھلے تین ماہ سے دیتے آرہے ہیں۔
 
عرض ہے

ہندوستان سے برٹش کو بھگانے والے وکیل ہی تھے اور اگر دوسرے لفظوں میں کہوں تو وکیلوں کی کاوش تھی۔

گاندھی وکیل تھے۔
جواہر لال نہر وکیل تھے۔
محمد علی جناح وکیل تھے

پاکستان کا نام تجویز کرنے والے ایک وکیل تھے
چودھری رحمت علی

پاکستان بنانے میں بنیادی کردار ادا کرنے والے ایک وکیل تھے
قائد اعظم محمد علی جناح

تاریخ تحریر ہو رہی ہے

(وکیل) چیف جسٹس نے آمر کے آنکھوں میں آنکھ ڈالی

مظلوموں کی آواز بنا

وکلا تحریک چلی

ہماری دعا ہے کہ خدا اس پر امن تحریک کے مثمر نتائج نکالے

آمین ثم آمین
 
ہمت علی صاھب میرے ناقص اندازے کے مطابق آپ کا خیال ہے کہ

1۔ وکلا تحریک آمریت کو نئی قوت فراہم کرنا چاہتی ہے
ذرا بتانا پسند فرمائیں گے کہ انکی تحریک سے آمریت کو کیسے تقویت حاصل ہوگی جبکہ آپکی اپنی وزیر شیری رحمان کے مطابق یہ تحریک انکا جمہوری حق ہے اور اس سے پی پی کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے آپکی اس رائے میں کیا اساس ہے کہ آپ وکلاء تحریک پر اسطرح کا الزام لگا رہے ہیں اور وہ کیا بات ہے جو آپ کو سمجھ آرہی ہے اور ملک کے ٹاپ کے بیوروکریٹس(سابقہ) ۔ ٹاپ کے جنرلز (سابقہ) ۔ ججز ۔ وکلاء ۔ طالب علم ۔ اور دیگر کو نہیں آ رہی ۔ ذرا وضاحت فرما دیں تو عین نوازش ہو گی ۔

2۔ یہ ججز ہیں جو ہر معرکہ خیر و شر میں شر کے ساتھ رہے۔

یہاں پر شر کی کیا تعریف آپ استعمال کر رہے ہیں ذرا بتا دیں تاکہ اس پر تفصیلی بات چیت ہو سکے

3۔انانصافی ججز ہی کرتے رہے اسی لیے معاشرے کا یہ حال ہے۔

نا انصافی ہوتی رہی تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ماضی میں ناانصافی کرنے والا آج ایک درست موقف پر ہو تو اسکو تنہا چھوڑ دیا جائے ۔۔۔۔؟ اور اس نا انصافی کو قائم و دائم رکھا جائے ۔۔۔؟

4۔عوام کا حکومت پر اعتماد انتخاب کے ذریعہ ہوتا ہے نہ کہ لانگ مارچ و میڈیا مہم سے۔یہ تو عوامی اعتماد کو رد کرنے کا اظہار ہے

ویسے پاکستان کی تاریخ میں لانگ مارچ متعارف کروانے والے کون ہیں ۔ سب سے پہلا لانگ مارچ کس نے کیا تھا ۔۔؟ تو کیا اس طرح اس عوامی اعتماد کو رد کرنے کا اظہار کرنے والے اصل میں کون ہیں ۔ کیا صرف انکے دور حکومت میں ہی یہ عوامی اعتماد کو رد کرنے کا اظہار ہوتا ہے یا کہ مخالفین چاہے وہ کوئی بھی ہو کے دور حکومت میں بھی اسکی یہی تعریف رہتی ہے ۔۔۔؟

5۔فوج کو وہی کام کرنا چاہیے جس کے لیے اس کو نوکر رکھا ہے۔

پہلی بات فوج "نوکر" نہیں ہے ۔ یہ ادارہ ملکی دفاع کے لئے بنایا گیا تھا ۔ اور اس میں نوکری نہیں بلکہ خدمت ۔ جسے انگریزی میں سروس کہا جاتا ہے ہوتی ہے اور تنخواہ جسے آپ تن خواہ کہتے ہیں کا مطلب ہے انکی ضروریات پوری کرنے کے لئے آپ کی طرف سے مقرر کردہ ماہانہ اخراجات ۔ اگر آپ انہیں نوکر سمجھیں گے تو یاد رکھیں نوکر میں وفا نہیں ہوتی ۔خادم میں جفا نہیں ہوتی اور فوج قصور وار نہیں بلکہ انکے وہ جنرلز قصور وار ہیں جنہوں نے اپنا فرض بھول کر خدمت کو نوکری سمجھا اور نوکری کرتے کرتے ملوکیت کے خواب دیکھے اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کیا

6۔پی پی پی ہی عدلیہ کی بحالی کی بات کرتی رہی ہے اور کررہی ہے ۔ مگر ہر کام ڈھنگ سے ہونا چاہیے۔

اس میں سوائے باتوں کے انہوں نے اور اب تک کیا کیا ہے ذرا بتانا پسند کریں گے ۔۔۔؟ اور اگر ڈھنگ سے مراد ایک اسموک اسکرین جسمیں آمریت کے اقدامات کو تحفظ دینا ہو تو واقعی ایسا ڈھنگ کسی اور کے پاس نہیں کہ گاڑی چلائیں گے مگر اس کے لئے ایندھن (دوتہائی اکثریت) ہے ہی نہیں مگر ضد ہے کہ گاڑی پہ چلیں گے ۔ بھولے بادشاہو

7۔اس لیے کہ وکلا پی پی پی کی حکومت کے خلاف تحریک چلارہے ہیں۔ اظہار ملامت اس بات کہ اس کا فائدہ براہ راست آمر کی صدارت کے دوام کو پہچے گا۔

آپ کا یہ بیان وضاحت طلب ہے کہ کسطرح ایسا ہوگا ۔ براہ کرم اپنے علم سے ہم لاعلموں کو منور فرمائیں ۔

8۔ان وکلا رہ نماوں کی ڈوری کہیں اور سے ہل رہی ہے۔

اس الزام کے لئے کیا ثبوت یا دلیل ہے آپ کے پاس ۔ جب تک آپ دلیل نہیں دیں گے ہم تو انہیں مجرم نہیں کہ سکتے ۔

9۔مجھے سمجھ نہیں‌اتا کہ منتخب حکومت کو چلنے کیوں‌نہیں‌دیا جاتا۔

آپ کے وزرا کے مطابق اس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے تو آپ کو کیسے لگتا ہے کہ آپکی حکومت کو کوئی ناکام کرنا چاہتا ہے کم ازکم عوامی طاقتیں جو فی الحال ایک آمر کے خلاف برسر پیکار ہیں ۔

10-ججز کو پی پی پی نے تو نہیں‌معزول کیا تھا۔ فوج کی یہ گند بھی اپ پی پی پی اٹھائے گی؟

بے شک ججز کو پی پی نے معزول نہیں کیا مگر کیا انہیں بحال کرنے کا آسان ترین حل انکے پاس نہیں ہے جو یہ کرنا نہیں چاہتے اوپر سے دھول اڑا رہے ہیں آئینی پیکیج کو لانے کی جب آپ کے پاس دو تہائی اکثریت ہی نہیں ہے تو آپ کیسے آئین میں ترمیم کریں گے اور آئینی پیکیج کے ذریعے ججز کی بحالی کا مطلب ہے کہ پیجا صاحب کے 3 نومبر کے اقدامات آئینی تھے ۔۔۔ذرا سوچئیے یار کیوں نہیں سمجھتے ۔۔۔؟

ابھی مزید باتیں باقی ہیں تفاصیل بعد میں

11۔ہر مرتبہ جب بھی فوج ناکام ہوتی ہے حکومت پی پی پی کے حوالے کردیتی ہے اور پھر پس پردہ ان کے ایجنٹز سازشیں‌کرنے لگتے ہیں تاکہ دوبارہ حکومت کے مزے لمبے عرصہ تک لوٹ سکیں اور عوام کا خون چوس سکیں۔
12۔یہی بات دوسرے آمر کرتے ہیں اور پھر فوج اکر اقتدار پر براجمان ہوجاتی ہے۔ میر ے خیال میں‌ملک کے معاملات پارلیمنٹ میں‌حل ہونے چاہیے اور اس میں سیاسی جماعتوں‌کو رول ادا کرنا چاہیے۔ مگریہ دھونس اچھی نہیں۔ اس سے انتشار پھیلتا ہے۔
13۔دراصل پی پی پی ہی ہے جو عدلیہ کی مضبوطی اور پارلیمنٹ‌کی پائیداری کی حامی ہے اور یہی وہ جماعت ہے جو اداروں کو اس کے درست مقام پر رکھنا چاہتی ہے۔ مگر وکلا دھونس سے کام لے کر پارلیمنٹ کے خلاف کام کرر ہے ہیں۔ ان کے مارچ کا براہ راست فائدہ مشرف کو پہنچ رہا ہے۔
14۔انشاللہ پارلمینٹ ہی مضبوط ہوگی اور ہُشیار فسادی کی سازشیں‌ناکام ہوگیں
15۔جی ہاں پی پی پی ہی بڑی پارٹی ہے۔ دوسری بڑی اےاین پی ہے جس کی حمایت بھی وکلا تحریک کو نہیں۔ یہی وہ پارٹیاں تھیں‌جن کی وجہ سے پہلے وکلا تحاریک زور پکڑے ہوئے تھی۔
16۔اس تحریک کا لازمی نتیجہ پارلیمنٹ‌کی کمزوری اور غیر سیاسی سازشی عناصرکے حق میں ہے۔ عدلیہ کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے اور انھوں نے فوجی آمروں‌کی ہر طرح مدد کی ہے۔
 
Top