مصنف کا نام ےتو بہت ضروری ہے ورنہہ اسے کتاب کہا ہی نہیں جا سکتا
اور اس سے زایدہ ضروری ہے کہ اسے کتاب کہا جائے، مضامین نہیں۔
اسی باعث مجھے وکی پسند نہیں آ رہی ہے۔
1. مصنف کا نام
2۔ مضامین کی جگہ کتاب
اعجاز صاحب، اگر ہم آپکی یہ دو خواہشات پوری کر دیں تو کیا پھر آپ وکی کو "پسند" کرنے لگیں گے؟
\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\
اعجاز صاحب کے اس پیغام کر پڑھنے کے بعد میں سوچ میں تھی کہ وقت ملتے ہیں کچھ تجربات کیے جائیں۔ اتفاق سے ویک اینڈ پر دوسرے شہر جانے کا پروگرام بھی کینسل ہو گیا اور اسطرح کل رات کو وقت نصیب ہوا۔
تو بات یہ ہے کہ یہ "دونوں' باتیں ممکن ہیں۔
1۔ کتابوں کی لسٹ (زمرے) میں مصنف کا نام بھی ساتھ (یہ میں نے "آ" اور "ا" سے شروع ہونے والی کچھ کتب کے ساتھ کر بھی دیا ہے۔ کام سیدھا سے یہ ہے کہ اس صفحہ کو ایک نئے صفحے پر منتقل کر دیا جائے۔
مثال کے طور پر کتاب کا نام ہے "ارمغانِ حجاز"۔ تو اس صفحے کو منتقل کر دیں "ارمغانِ حجاز (از علامہ اقبال)"۔ اس طرح خود بخود "تمام کتب" اور "اقبالیات" کے زمرے میں یہ اپنے نئے نام کے ساتھ ظاہر ہو جائے گا۔
مثال کے لیے دیکھئیے "تمام کتب" میں "آ" اور "ا" سے شروع ہونے والی چند کتابیں۔
دیکھنے میں بھی یہ اچھا لگ رہا ہے۔
2۔ جہاں تک مضامین کی جگہ "کتاب" لکھنے کا تعلق ہے تو یہ چیز بھی وکی میں ممکن ہے۔ مگر یہ کام فی الحال صرف نبیل بھائی کر سکتے ہیں۔
میری تجویز اس متعلق یہ ہے کہ "مضامین" کی جگہ "کتاب" یا "کتب" لکھنے کی بجائے بہتر ہو گا کہ "تصنیف" یا "تصنیفات" کا لفظ استعمال کیا جائے۔
وجہ یہ ہے کہ کچھ جگہ "کتاب" سیاق و سباق کے حوالے سے ناموزوں لفظ قرار پائے گا (مثلا بچوں کی چھوٹی چھوٹی نظموں کے زمرے میں)، مگر تصنیف یا تصنیفات ہر جگہ چلے گا۔ مثلا
"اس زمرے میں تصینفات"
"اس مصنف کی دیگر تصنیفات"
\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\
"وکی سورس" پر ریسرچ کرتے ہوئے کچھ مزید چیزیں سیکھی ہیں۔ انکی روشنی میں چن چیزوں میں معمولی تبدیلی کی ہے۔
نوٹ: "یہ تبدیلیاں معمولی ہیں اور صرف اور صرف نئی بننے والی کتابوں سے انکا استعمال کریں۔ ان نئی تبدیلیوں کا کوئی اثر پرانی کتابوں پر نہیں پڑے گا اور وہ بھی بالکل صحیح کام کرتی رہیں گی۔
پہلی تبدیلی:
پہلے ہم دو ھیڈر استعمال کرتے تھے
1۔ ھیڈر صفحہ اول
2۔ ھیڈر باب
اب اسکی جگہ یہ استعمال کریں گے
1۔ نیویگیشن صفحہ اول
2۔ نیویگیشن بقیہ ابواب
نیویگیشن صفحہ اول کا کوڈ بالکل وہی ہے جو "ھیڈر صفحہ اول" کا تھا۔ ذیل میں یہ درج ہے (اور ٹوٹوریل میں بھی میں یہ تبدیلی کر رہی ہوں)
{{نیویگیشن صفحہ اول
| زمرہ کا نام = داستان
| title = طلسم ہوشربا (از محمد حسین جاہ)
| مصنف = محمد حسین جاہ
| پچھلا =
| اگلا = سر ورق
| ڈاؤنلوڈ =
| کاپی رائیٹ نوٹ =
| notes =
}}
"نیویگیشن بقیہ ابواب" کا کوڈ 90 فیصد وہی ہے جو "ھیڈر باب" کا تھا۔ صرف Title میں تھوڑی تبدیلی ہے
{{نیویگیشن بقیہ ابواب
| زمرہ کا نام = داستان
| title = [[../]]
| مصنف = محمد حسین جاہ
| سیکشن = باب 1
| پچھلا = سر ورق
| اگلا = باب 2
| ڈاؤنلوڈ =
| کاپی رائیٹ نوٹ =
| notes =
}}
تو آپ نے دیکھا کہ ٹائٹل میں یہ تبدیلی ہے:
| title = [[../]]
اسکا مطلب یہ ہے کہ آئندہ آپ کو ٹائٹل میں کتاب کا پورا نام درج نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ اس چیز کو جوں کا توں اٹھا کر پیسٹ کر دیں۔
تو یہ دو چھوٹی سی تبدیلیاں ہے جن کا خیال آپ نئی کتابیں بناتے ہوئے رکھیے گا۔
دوسری تبدیلی
جب آپ نئی کتاب بنانا چاہیں تو "تلاش" کے خانے میں کتاب کے نام کے ساتھ ساتھ مصنف کا نام بھی درج کریں۔
مثال کے طور پر "طلسم ہوشربا" نامی کتاب بنانی ہے تو "تلاش" کے خانے میں لکھیں "طلسم ہوشربا (از محمد حسین جاہ)"
نوٹ "اعراب کا استعمال
پلیز نوٹ کریں کہ نئی کتاب بناتے وقت (یا مصنف کا نام لکھتے وقت) اعراب کا استعمال نہ کریں۔ مثال کے طور پر کتاب کا نام ہے "بانگِ درا" (اور اس میں "زیر" کا استعمال ہوا ہے)۔
مگر جب آپ وکی پر اس کتاب کا صفحہ بنا رہے ہوں تو اس زیر کا استعمال نہ کریں اور صرف یوں لکھیں "بانگ درا (از علامہ اقبال)"
تیسری تبدیلی
یہ تیسری تبدیلی "مصنف" کے ساتھ کی گئی ہے۔
پہلے یہ تھا کہ مصنف کے صفحے پر آپ کو یہ کام کرنا ہوتا تھا۔
1۔ مصنف کا تعارف
2۔ مصنف کی کتاب (جو آپ نے وکی پر شائع کی ہے) کا لنک مصنف کے صفحے پر دینا۔ اس طرح ایک مصنف کی جتنی کتابیں وکی پر موجود ہوتی ہیں وہ مصنف کی صفحے پر جمع ہو جاتی ہیں۔
مگر اس نئی تبدیلی کی ساتھ یہ ہوا ہے کہ آپ کو مصنف کے صفحے پر صرف مصنف کا نام دینا ہو گا، مگر اسکی جتنی بھی کتابیں وکی پر شائع ہوں گی، وہ خود بخود مصنف کے صفحے پر ظاہر ہو جائیں گی۔
امید ہے کہ آپ کو یہ تبدیلیاں سمجھ میں آ گئی ہوں گی۔ مزید تفصیلات آپکو ٹوٹوریل میں بھی مل جائیں گی جسے میں ایک دو دن تک اپڈیٹ کر دوں گی۔
اگر اسکے باوجود بھی کوئی سوال ہو تو آپ یہاں پوچھ سکتے ہیں۔