لیں جی، لا کھڑا کیا مجھے ہی کٹہرے میں آپ دونوں صاحبان نے۔ یعنی کہ الٹا چور، کوتوال کو ڈانٹے
مطلب یہ کہ ایک تو
فاتح بھائی جان جس جس شہر میں گئے، محبتوں کو ضرب دیتے گئے اور دل میں پورا ملک بسا لیا تو ٹھیک ہے، اور میں نے لاہور کو تھوڑا ایک جانب کر کے ایک دوسرے شہر سے انسیت کیا پالی، آپ نے ہمارا ہی پوسٹ مارٹم کر ڈالا
گو کہ آپ کے باتوں میں دم ہے جس نے میری ناک میں دم کر دیا ہے اور مجھے بھی کچھ کچھ اپنا آپ قصوروار سا لگنے لگا ہے لیکن الفاظ کو ہرگز میری سوچوں کا سو فیصد عکس نہ سمجھا جائے کیونکہ میں لکھنے کے معاملے میں ابھی طالبعلم ہوں اور اکثر اغلاط سے بھرپور تحریر آپ تمام حضرات کی جانب اچھال دینے کے بعد سوچتا ہوں کہ یہ میں نے کیا کیا
تو وہ کیا کہتے ہیں کہ لڑائی لڑائی معاف کرتے ہیں اور اللہ کا گھر صاف کرتے ہیں اور صلح کر لیتے ہیں کہ مجھے قوی امکان ہے کہ آپ دو منجھے ہوئے محفلین کے ہاتھوں رہی سہی مات بھی آخر میں میری ہی ہونی ہے