تعارف وہ قرض اتار ے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے

نایاب

لائبریرین
بی ایس کیمسٹری کی طا لب علم

محبت فرض ہو جائے,
تو اکثر قرض لگتی ہے ..
ایسے ہی کچھ قرض ہماری طرف بھی واجب الادا ہیں۔
محترم بٹیا
اک سوال ہے کہ
کیمیا اور فلسفے میں کیا قدر مشترک ہے ۔؟
فرض قرض میں کس صورت بدل جاتا ہے ۔ ؟
اللہ سوہنا آپ کو ہر فرض وقت پر ادا کرنے کی توفیق سے نوازے آمین
بہت دعائیں
 
فاطمہ بتول

محفلین
محترم بٹیا
اک سوال ہے کہ
کیمیا اور فلسفے میں کیا قدر مشترک ہے ۔؟
فرض قرض میں کس صورت بدل جاتا ہے ۔ ؟
اللہ سوہنا آپ کو ہر فرض وقت پر ادا کرنے کی توفیق سے نوازے آمین
بہت دعائیں
تجزیہ.
مجھے لگتا ہے کہ فرض اور مجبور ی میں فرق ہوتا ہے. اور مجبوری میں فرض بھی قرض کی طرح مشکل لگتا ہے.
انشاء اللہ۔ امین.
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا نام سیدہ فاطمہ بتول ہے, ساہیوال سے بی ایس کیمسٹری کی طا لب علم ہوں .لٹر یچر سے لگا ؤ ہے مگر سیکھنے کا شوق یہاں تک لے آیا..
اردو محفل فورم میں خوش آمدید فاطمہ
اردو محفل کے بارے میں کیسے علم ہوا آپ کو؟
 
رحمن ملک

محفلین
خوش آمدید سیدہ فاطمہ بتول محفل میں خوش آمدید

ارے واہ آپ بھی ساہیوال سے ہیں بہت خوشی ہوئی جان کر. اب تو یہاں ساہیوال والوں کا اپنا ایک گروپ بن گیا ہے محمد بلال اعظم بھائی مریم افتخار بہنا تجمل حسین بھائی بھی ساہیوال سے ہیں اور میرا بھی تعلق دور نزدیک سے ساہیوال سے ہی بنتا ہے
دور نزدیک کے حساب سے تو ہمارا بھی آپ کے شہر سے تعلق جڑ ہی جائے گا ،کیا ہوا اگر ہم گوجرنوالہ سے ہیں تو ۔
خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیدہ فاطمہ بتول صاحبہ ،چشم ماروشن دل ماشاد۔خوش آمدید۔آپ کی آمد ہمارئے لئے باعث صد افتخار ہے۔اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی اس فورم کی رنگینیوں سے لطف اندوز ہونگی۔
 
انشاء اللہ۔ یہی امید ہے.
 
تجمل حسین

محفلین
خوش آمدید سیدہ فاطمہ بتول محفل میں خوش آمدید

ارے واہ آپ بھی ساہیوال سے ہیں بہت خوشی ہوئی جان کر. اب تو یہاں ساہیوال والوں کا اپنا ایک گروپ بن گیا ہے محمد بلال اعظم بھائی مریم افتخار بہنا تجمل حسین بھائی بھی ساہیوال سے ہیں اور میرا بھی تعلق دور نزدیک سے ساہیوال سے ہی بنتا ہے
اور ایک علی محسن صاحب بھی تو ہیں ساہیوال سے :)
یہ الگ بات کہ انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے کبھی کبھار ہی آتے ہیں محفل میں ۔
 
Top