مبارکباد ویر ( ابن سعید ) میرا گھوڑی چڑھیا ۔۔۔

زینب

محفلین
بہت بہت شکریہ شاکر بھائی۔

اور وارث بھائی آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر۔ اطلاعاً عرض ہے کہ میں عموماً "بنت خالہ" یا "واحد مؤنث غائب" کے خطابات سے دوسروں سے تعارف کراتا ہوں۔ :)

ہرااااااااااااااا ارے میری فوج میں ایک اور اضافہ ۔۔۔۔۔کمال ہے شمشاد بھائی کی نظر سے کیسے بچ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ لیں شمشاد بھائی سعوود بھائی بھی خالہ کے گھر ہی جوتیاں‌گھساتے رہے ہیں ۔۔۔۔:rollingonthefloor:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت بہت مبارک ہو سعود بھائی۔۔۔۔۔۔۔اس عمر میں شرم نہیں آئے گی شادی کرتے،،کچھ اپنی بزرگی کا ہی خیال کیا ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ سے یہ بھی نا ہوا کہ ہمیں اپنا سمجھتے ہوئے دعوت ہی دے دیتے۔۔۔۔۔جایئں‌میں ناراض ہوں آپ سے:rolleyes:
 

زین

لائبریرین
بہت مبارک ہو سعود بھیا!

اللہ پاک آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین
 

طالوت

محفلین
مبارکباد قبول کریں ابن سعید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !


ماوراء کوئی ہنگامہ ؟ اس بار تو پہلے ہی خبر مل گئی ۔۔ دو گروپ بنا لیں لڑکوں اور لڑکیوں کا اور ابن سعید کی شادی کا جشن منائیں (میں بطور جج(
وسلام
 

تیشہ

محفلین
firewgKJKreen2.gif
firewgKJKreen2.gif
firewgKJKreen2.gif
firewgKJKreen2.gif


السلام علیکم ۔۔ آپ سب لوگوں کو یہ پر مسرت اطلاع دی جاتی ہے کہ ۔۔

محفل کی بٹیاؤں اپیاؤں کے سعود بھیا
28 مئی کو بنیں گے کسی کے سیاں ۔۔۔:)


جی ہاں 28 مئی کو سعود بھیا گھوڑی چڑھ رہے ہیں۔۔۔ یعنی کہ عین بڑھابے میں :tongue: شادی خانہ آبادی کے فرض سے سبکدوش ہو رہے ہیں ۔۔۔:battingeyelashes:

weddinghorsecopy.jpg


palki2.jpg


سعود بھیا کو بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کی آنے والی زندگی ان کے لیے ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے۔ :)

hindi_congratulations.gif


axd200.jpg


714991vrzoycyu44.gif
714991vrzoycyu44.gif

767273fjipnjefwi.gif




ابن ِ بھیا ۔۔:battingeyelashes: یہ پھول پٹاخے ۔۔گھوڑی ۔۔ پالکی یہ سب میری طرف سے بھی ہیں ۔۔ پھول پٹاخے ، میری طرف سے ہوئے ۔۔سارہ کے ساتھ میں نے بھی ایک ہی پوسٹ میں شئیر کررکھے ہیں ۔۔ سو یہ صرف سارہ کی طرف سے ہی نہیں بلکے میری طرف سے بھی ہیں :party:

ایڈاوانس میں مبارکباد اور ڈھیر ساری دعائیں قبول کریں ۔ :praying:
:party:
 
برادرم نایاب، زینب بٹیا، زین بھیا اور طالوت بھائی بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ سب کی دعائیں قبول فرمائے۔

اور بوچھی اپیا آپ کو بھلا بتانے کی کیا ضرورت تھے مجھے پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ سارہ بٹیا نے یہ سارے کے سارے پھول پٹاخے اور سواری آپ کے یہاں سے ہی اڑائے ہونگے۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
ارے واہ۔۔ اتنی اچھی خبر سے محروم رہا؟؟
مبارک ہو سعود، اصل دن اصلی مبارک باد دوں گا۔
 

سارہ خان

محفلین
بہت بہت شکریہ بٹیا رانی!

چلو کسی کو تو سوجھا۔ ورنہ مجھے تو لگتا تھا کہ دعوت نامہ خود ہی بھیجنا ہوگا سبھی کو۔ :)

بہت شکریہ زکریہ بھائی۔

شکریہ ۔۔۔۔:rolleyes:

سوجھا ہوا تو تب سے تھا بھیا جب آپ نے تاریخ پکی ہونے کی خبر دی تھی ۔:)۔۔ لیکن ابھی ٹائیم تھا نہ سوچا ذرا ٹھہر کر کرتی ہوں تھریڈ اوپن ۔۔۔:happy:
 

سارہ خان

محفلین
ابن ِ بھیا ۔۔:battingeyelashes: یہ پھول پٹاخے ۔۔گھوڑی ۔۔ پالکی یہ سب میری طرف سے بھی ہیں ۔۔ پھول پٹاخے ، میری طرف سے ہوئے ۔۔سارہ کے ساتھ میں نے بھی ایک ہی پوسٹ میں شئیر کررکھے ہیں ۔۔ سو یہ صرف سارہ کی طرف سے ہی نہیں بلکے میری طرف سے بھی ہیں :party:

ایڈاوانس میں مبارکباد اور ڈھیر ساری دعائیں قبول کریں ۔ :praying:
:party:

ہاہا باجو ۔۔۔ صرف ان سے کام نہیں چلے گا ۔۔۔ کچھ ڈھول باجہ گانے وانے ۔۔ماہئے ٹپے ۔۔ وہ سب میں نے اپ کے لئے چھوڑ دیئے تھے۔۔۔ : :grin: یہ تو آپ کو ہی کرنا پڑے گا کام ۔:tongue:۔ جلدی سے ڈھونڈ کے لائیں ۔۔ کچھ ہلہ گلہ تو ہونا ہی چاہیئے اس موقع پر ۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
مبارکباد قبول کریں ابن سعید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !


ماوراء کوئی ہنگامہ ؟ اس بار تو پہلے ہی خبر مل گئی ۔۔ دو گروپ بنا لیں لڑکوں اور لڑکیوں کا اور ابن سعید کی شادی کا جشن منائیں (میں بطور جج(
وسلام
خبر تو بہت پہلے مل گئی تھی ۔۔لیکن شادی کی تاریخ مجھ سے پوچھ کر نہیں رکھی گئی ۔۔ 28 کو میرا پیپر ہے۔ :(
کچھ دن پہلے سعود بھیا نے ذکر کیا تھا کہ مئی کے آخری ہفتے میں شادی ہے، پہلے سعود بھیا سے تھریڈ کھولنے کا پوچھنے لگی تو پھر امتحان یاد آ گئے۔۔:grin:

سارہ بھی ہے۔۔ حجاب سے بھی کہتی ہوں کہ محفل کا چکر لگائے اب۔۔۔کہ سعود بھیا کی شادی نزدیک ہے۔ بہت سارے کام کرنے ہیں۔
لڑکیاں ڈھولکی بجانے کی تیاری کریں۔۔اور لڑکے بھنگڑا ڈالنے کا۔۔:grin:

یہ لیں ڈھولکی۔۔
dholakladiessangeet.jpg


اور بھنگڑا ایسے کرنا ہے۔:p
علی کہاں ہیں؟ سنا ہے انھیں بڑا زبردست بھنگڑا ڈانس آتا ہے۔:p

bhangra_w1.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
سعود بھائی،

یہ تھریڈ ابھی دیکھی ہے، ماشاءاللہ یہ تو بہت اچھی خبر ہے۔ بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔

اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے اور وہ تمام مُسرتیں آپ کو عطا کرے جن کی آپ کو تمنا ہو۔ (آمین)
 

فرخ منظور

لائبریرین
شادی خانہ آبادی بہت بہت مبارک ہو سعود! جیہ تو ہے نہیں اور خدا سے دعا ہے کہ امن و سلامتی میں ہوں کہ سوات کہ حالات نہایت دگرگوں ہیں۔ اب ان کی کمی میں پورا کردیتا ہوں اور غالب کا لکھا سہرا میں ہی پڑھ لیتا ہوں۔

خوش ہو اَے بخت کہ ہے آج تِرے سر سہرا
باندھ شہزادہ جواں بخت کے سر پر سہرا
کیا ہی اِس چاند سے مُکھڑے پہ بھلا لگتا ہے!
ہے تِرے حُسنِ دل افروز کا زیور سہرا
سر پہ چڑھنا تجھے پھبتا ہے پر اے طرفِ کُلاہ
مجھ کو ڈر ہے کہ نہ چھینے تِرا لمبر سہرا
ناؤ بھر کر ہی پروئے گئے ہوں گے موتی
ورنہ کیوں لائے ہیں کشتی میں لگا کر سہرا
سات دریا کے فراہم کئے ہوں گے موتی
تب بنا ہوگا اِس انداز کا گز بھر سِہرا
رُخ پہ دُولھا کے جو گرمی سے پسینا ٹپکا
ہے رگِ ابرِ گُہر بار سَراسَر سِہرا
یہ بھی اِک بے ادبی تھی کہ قبا سے بڑھ جائے
رہ گیا آن کے دامن کے برابر سِہرا
جی میں اِترائیں نہ موتی کہ ہمیں ہیں اِک چیز
چاہیے پُھولوں کا بھی ایک مقرّر سہرا
جب کہ اپنے میں سماویں نہ خوشی کے مارے
گوندھے پُھولوں کا بھلا پھر کوئی کیونکر سِہرا
رُخ روشن کی دَمک ، گوہرِ غلتاں کی چمک
کیوں نہ دکھلائے فرُوغِ مہ و اختر سہرا
تار ریشم کا نہیں ، ہے یہ رَگِ ابرِ بہار
لائے گا تابِ گرانبارئ گوہر سِہرا !
ہم سُخن فہم ہیں ، غالب کے طرفدار نہیں
دیکھیں ، اس سہرے سے کہہ دے کوئی بڑھ کر سہرا
 

تیلے شاہ

محفلین
بھائی میاں ابھی بھی ٹائم ہے ایک بار اور سوچ لو اور پتلی گلی سے نکل لو
بعد میں نہ کہنا کسی نے سمجھایا نہیں تھا

:hurryup:
 

علی ذاکر

محفلین
مبارکباد قبول کریں ابن سعید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !


ماوراء کوئی ہنگامہ ؟ اس بار تو پہلے ہی خبر مل گئی ۔۔ دو گروپ بنا لیں لڑکوں اور لڑکیوں کا اور ابن سعید کی شادی کا جشن منائیں (میں بطور جج(
وسلام

ابن سعید صاحب شادی مبارک ہو آپ کو !

تو پھر کیا ارادہ ہے بھئ "ہنگامے" کا طالوت ور ماوراء کہتے ہیں تو مقابلا ہو جائے طالوت صاحب تو "جج" بن گئے ہیں‌میں پھر لڑکوں کی طرف سے ہو جاتا ہوں ماوراء آپ لڑکیوں کی طرف سے ہوجائیں :party:؟

مع السلام
 

علی ذاکر

محفلین
لیں جی ڈھول بھی آگیا

BhangraDhol.jpg


اور بھنگڑے والے بھی

1236779844735.jpg


__Bhangra_in_the_Burgh_DSC_9919_col.jpg


ماوراء جی شروعات میں نے کردی ہے آپ تیاری پکڑیں "منڈیو" ہو جاو شروع !​

مع السلام
 
Top