مبارکباد ویر ( ابن سعید ) میرا گھوڑی چڑھیا ۔۔۔

ماوراء

محفلین
باجو، ہاں ضرور لائیں نا۔۔سعود بھیا نے بہت غلط وقت پر تاریخ رکھ دی ہے۔۔۔:(
اور میں پڑھ رہی ہوں نا۔۔پریزنٹیشن بنا رہی تھی۔۔ایک وہ بھی رہتی ہے ابھی۔۔ :( لیکن ساتھ ساتھ محفل پر بھی آنکھ رکھی ہوئی ہے۔۔جب بریک لیتی ہوں تو یہاں دیکھ لیتی ہوں۔
میرا دل کر رہا ہے۔۔میں اپنے ٹیبل کی تصویر بناؤں۔۔کتابیں ایسی کھولی ہوئی ہیں۔۔جیسے میں نے پہلے نمبر پر آنا ہو۔ :blushing:
 
سارہ خان

محفلین
ضرور کرتی سارہ ۔۔ مگر ہم اپنی انگیجمنٹ تقریب کو لے کر لگے ہوئے ہیں ۔ کبھی تاریخ ایک طے نہیں ہوپارہی سب کی ۔۔ جو ڈیٹ رکھی سوچی جائے کوئی اسُ میں آتا ہے تو کوئی جاتا ہے ۔ :noxxx: مصیبت ہی پڑی ہوئی ہے مجھے تو :wasntme: ۔۔ تاریخ رکھنے سے پہلے سب کے ٹائم ٹیبل دیکھنا پڑتا ہے کئی مہینوں سے یہی شوروغل اٹھ رہا تھا ۔۔بلآخر جو جاتا ہے جائے ،اور جو آتا ہے آئے کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ڈیٹ رکھی ہے ۔ اب لوکیشن طے ہونے پے پھر شور وغل ہے ۔۔کوئی کچھ بتاتا ہے کسی کا دل اپنی مرضی کی لوکیشن پے ہے ۔
اب پھر یہی آجکل طے ہورہا ہے ۔۔ اب کھانے (منییو پے سب کا اپنا اپنا رائے :noxxx:
میرا تو سر پھٹ رہا ہے یہ انگیجمنٹ ہے کہ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔۔
بس انہی تیاریوں میں ہوں ۔۔۔
میری جگہ تم ڈھول باجے بجا لاؤ ناں۔۔۔ میرا تو اپنا بینڈ بجا ہوا ہے فلحال :battingeyelashes:

ایسا ہی ہوتا ہے باجو گھر کے فنکشنز میں ۔۔۔ بس آپ سنیں سب کی اور کریں اپنی جو دل چاہے ۔۔۔:tongue:

ابھی تو سعود بھیا کی شادی میں ۔۔ ارام ارام سے مناتے رہیں گے یہاں ۔۔۔۔ بس آپ بھی ساتھ دیتی رہیئے گا ۔۔۔ :lovestruck:
 
سارہ خان

محفلین
لڑکیاں تو اتنی کم ہیں محفل میں اور جو ہیں وہ بھی اتنی معصوم سی ۔۔:battingeyelashes: اوپر سے آتی بھی کم ہیں تو مقابلہ کیسے ہوگا بھلا ۔۔۔:idontknow: ۔۔ میرا تو خیال ہے مل جل کر ہلہ گلہ کر لیں ۔۔۔:party:
 
سارہ خان

محفلین
اور یہ دولہا میاں کہاں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے سہرا باندھ کر رومال منہ پر رکھے بیٹھے ابھی سے پریکٹس کر رہے ہیں ۔۔ جو ادھر کا رخ نہیں کر رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 
ماوراء بٹیا اللہ آپ کو امتحانوں میں سرخرو کرے یعنی محنت سے منھ لال ہو جائے۔ :)

محمد احمد بھائی بہت بہت شکریہ۔ آپ ان دنوں محفل سے اس قدر دور دور کیوں رہتے ہیں؟

ایم اے راجا بھائی آپ بھی بس کم کم ہی دکھتے ہیں ان دنوں۔ بہت بہت شکریہ میرے بیٹے کے تئیں نیک تمناؤں کے لئے۔

سخنور بھیا یہ آخری شعر بھی اسی سہرے کا حصہ تھا یا آپ نے گرہ لگائی ہے؟ بہت بہت شکریہ عنایتوں کا۔

بھتیجے وجی بہت بہت شکریہ۔

بھیا تیلے شاہ اب کیا بتائیں کہ وہاں بس پتلی گلیاں‌ہی ہیں تو بھاگ کر جائیں کہاں؟

برادرم علی ذاکر بہت بہت شکریہ۔
 
ضرور کرتی سارہ ۔۔ مگر ہم اپنی انگیجمنٹ تقریب کو لے کر لگے ہوئے ہیں ۔ کبھی تاریخ ایک طے نہیں ہوپارہی سب کی ۔۔ جو ڈیٹ رکھی سوچی جائے کوئی اسُ میں آتا ہے تو کوئی جاتا ہے ۔ :noxxx: مصیبت ہی پڑی ہوئی ہے مجھے تو :wasntme: ۔۔ تاریخ رکھنے سے پہلے سب کے ٹائم ٹیبل دیکھنا پڑتا ہے کئی مہینوں سے یہی شوروغل اٹھ رہا تھا ۔۔بلآخر جو جاتا ہے جائے ،اور جو آتا ہے آئے کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ڈیٹ رکھی ہے ۔ اب لوکیشن طے ہونے پے پھر شور وغل ہے ۔۔کوئی کچھ بتاتا ہے کسی کا دل اپنی مرضی کی لوکیشن پے ہے ۔
اب پھر یہی آجکل طے ہورہا ہے ۔۔ اب کھانے (منییو پے سب کا اپنا اپنا رائے :noxxx:
میرا تو سر پھٹ رہا ہے یہ انگیجمنٹ ہے کہ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔۔
بس انہی تیاریوں میں ہوں ۔۔۔
میری جگہ تم ڈھول باجے بجا لاؤ ناں۔۔۔ میرا تو اپنا بینڈ بجا ہوا ہے فلحال :battingeyelashes:

اللہ آسان کرے اپیا۔

ویسے بہ سے بہتر کی تلاش کا یہی ماحصل ہوتا ہے۔ خیر اس کا اپنا مزہ ہے۔ :)
 
زہرا بٹیا بہت بہت شکریہ ویسے آپ نے شادی کے لئے کپڑے کون کون سے تیار کرائے؟ ان کی تصویریں نہیں دکھائیں اب تک۔
 
ملائکہ بٹیا ایک گلاس پانی بھی پلانا تھا ناں کہ یہ ہنگامے دیکھ کر حلق خشک ہو رہا ہے۔ ویسے بہت بہت شکریہ۔ آپ کی انٹی سے کہوں گا کہ ایک عدد چوٹی باندنے کا فیتہ دیں آپ کو کہ آپ نے بہت خدمت کی ہے پانی پلا پلا کر۔
 
میرا شکریہ کیوں سعوود بھائی۔۔۔۔۔۔۔؟؟میں‌نے ابھی مبارک تو دی ہی نہیں میری تو ابھی بہت سی لڑائی نکلتی ہے آپ کی طرف۔۔۔۔۔:rolleyes:

جی بٹیا میری جانب سے کوئی لڑائی نہیں ہے لہٰذا اس رسہ کشی کے مقابلے میں رسی کے ایک سرے پر آپ ہیں اور دوسرا سرا زمین پر۔ زور آزمائی کا نتیجہ سوچ لیں۔ :)

ویسے گھبرائیں نہیں اگر اس مقابلے میں آپ کو میری مدد کی ضرورت پیش آئے تو ضرور یاد کیجئے گا۔
 
اور یہ دولہا میاں کہاں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے سہرا باندھ کر رومال منہ پر رکھے بیٹھے ابھی سے پریکٹس کر رہے ہیں ۔۔ جو ادھر کا رخ نہیں کر رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:

جی میں نے در اصل ابٹن اور ہلدی مل رکھی ہے اس لئے ابھی حاضری ممکن نہیں ہے۔ :grin:
 
فہیم

لائبریرین
مجھے خواہش ہورہی ہے کہ آپ کی شادی میں شرکت کروں۔
اسی بہانے صحیح‌ معنوں میں دہلی والوں کے پکوان تو کھانے کا موقع ملے گا:grin:
 
اوہہوو بھیا اتنی تیاریاں ۔۔۔:grin: یہ سب مشقت تو دلہنیں کرتی ہیں ۔۔ خوبصورت نظر آنے کے لئے ۔۔:battingeyelashes: اب دولہا بھی کرنے لگے ہیں ۔۔۔:tongue:

جی بٹیا دلہن اور دولہے کے عمل میں فرق نہیں ہوتا بس نظریہ مختلف ہوتا ہے۔

دلہن ابٹن لگاتی ہے کہ خوبصورت نظر آ سکے۔ جو کہ وہ کم ہی ہوتی ہیں۔ :grin:

اور دولہا لگاتا ہے کہ اس کا فطری حسن جو دھوپ میں مشقت کرتے ہوئے ماند پڑ چکا ہوتا ہے وہ کھل کر سامنے آئے۔ :grin:
 
چاچو شادی کے لئے تو گاؤں جانا ہوگا ویسے ولیمے کے دوسرے دن ہی دہلی واپس آ جاؤں گا ان شاء اللہ۔
 
زھرا علوی

محفلین
لڑکیاں تو اتنی کم ہیں محفل میں اور جو ہیں وہ بھی اتنی معصوم سی ۔۔:battingeyelashes: اوپر سے آتی بھی کم ہیں تو مقابلہ کیسے ہوگا بھلا ۔۔۔:idontknow: ۔۔ میرا تو خیال ہے مل جل کر ہلہ گلہ کر لیں ۔۔۔:party:

جی چھوٹا نہ کرو سارہ ہم بھی آگئے ہیں ۔۔۔۔:party:
 
Top