اردو میں مزید مضامین کی شمولیت کا سلسلہ رک گیا ہے کیونکہ "فاؤنٹین ٹولز" میں مسئلہ آ رہا ہے جس کی وجہ سے مضامین شامل نہیں ہو سکتے۔

اگر صورتحال برقرار رہی تو بھی شاید اردو دوسرے نمبر پر ٹھہرے۔ اگر مسئلہ حل ہو جائے تو یقینا َََ اردو دوسرے نمبر پر موجود ہو گی۔
 

جاسمن

لائبریرین
آپ لوگوں کو بہت مبارک ہو۔ یہ کامیابی ہم سب کے لیے باعثِ مسرت ہے۔
ماشاءاللہ بہت محنت کی ہے آپ سب نے۔
اللہ آسانیاں،کامیابیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ اردو زبان کا بول بالا کرے۔ آمین!
 

راسخ

محفلین
آپ لوگوں کو بہت مبارک ہو۔ یہ کامیابی ہم سب کے لیے باعثِ مسرت ہے۔
ماشاءاللہ بہت محنت کی ہے آپ سب نے۔
اللہ آسانیاں،کامیابیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ اردو زبان کا بول بالا کرے۔ آمین!
ما شا اللہ آپ کے آنے سے چار چاند لگے۔ اللہ آپ کو اس کا ڈھیر سارا اجر دے یہ صدقہ جاریہ ہے۔
 
اردو کی ترویج و ترقی کے لئے آپ سب کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔مجھے بھی اس بار اس دور میں شریک رہنے کا شرف حاصل رہا ۔بہت مزا آیا مضامین لکھنے کا۔
 
مضامین زبان
587 جرمن
481 انڈونیشیا
368 اردو
363 روسی
357 پرتگالی
346 فرانسسی
306 چینی
300 انگریزی
289 ہندی
251 بنگالی
209 ہسپانوی
202 عبرانی
193 ملیالم
163 کیٹالان
151 نیپالی
149 ویتنامی
139 تامل
131 پنجابی
127 جاپانی
106 تھائی
74 فارسی
55 کورین
37 مراٹھی
 

ربیع م

محفلین
مطلب اب سارے سال کے مضامین ذخیرے کی طرح اگلے ایشیائی ماہ کیلئے بچا کر رکھیں اور ایشیائی مہینے کا آغاز ہوتے ہی گولہ باری شروع کر دیں.
 

راسخ

محفلین
یہ ایشیائی مہینے میں یوروپی زبانیں کیوں حصہ لے رہی تھیں؟
دلچسپ سوال،
جی وہ اسی لیے کیونکہ اس Editathon کا مقصد ایشیائی موضوعات کے متعلق لکھنا ہوتا ہے۔ تو اسی لیے ہر زبان کی ویکیپیڈیائیں ایشیائی مضامین لکھتی ہیں۔
 
ابھی رمضان میں گوگل کی جانب سے ہندوستانی زبانوں کی ویکیپیڈیاؤں کے درمیان مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد ہوا تھا جس کی اطلاع اردو برادری کو ایک ماہ بعد ملی۔ لیکن باقی ماندہ ایام میں اردو ویکی کے صارفین نے ایسی کڑی محنت کی کہ اس مسابقہ میں بھی اردو ویکی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ :) :)
(پہلے نمبر پر گرمکھی پنجابی اور دوسرے مقام پر تمل ویکیپیڈیا تھے)
 
مطلب اب سارے سال کے مضامین ذخیرے کی طرح اگلے ایشیائی ماہ کیلئے بچا کر رکھیں اور ایشیائی مہینے کا آغاز ہوتے ہی گولہ باری شروع کر دیں.
ایسا میں نے تو ضرور سوچا ہے مگر بہت پہلے سے ذخیرہ کرنے کا فائدہ نہ ہوگا کہ سال بھر میں وہ مضمون ہو سکتا ہے لکھا جائے، اس لیے ایک دو ماہ کافی ہوں گے اور اس میں بھی آخری ماہ۔
چند مضامین کی فہرست بنا لینا مفید ہو گا اور معمولی نوٹس بھی فائدہ مند رہیں گے۔
 
Top