"و" کے ذریعے تشکیل پانے والے مرکبات

شمشاد

لائبریرین
کبھی کبھار اشعار بھی آ جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔

سعود بھائی آپ اپنا مقام و تاریخ پیدائش سے مطلع کریں۔
 
سوچتا ہوں کہ دن و تاریخ ماہ و سال تو وقت کی گردش کا نتیجہ ہیں ان سے اپنا رشتہ و ناطہ کیا جوڑوں۔ پھر سوچتا ہوں کہ گردش کا شکار تو میں بھی ہوں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
بےکیف و بے نشاط نہ تھی اس قدر حیات

ناصر کاظمی نے یہ مصرعہ شاید آپ کے لیے ہی کہا تھا۔
 

تفسیر

محفلین
جی تفصیر صاحب میں نے بھی ایک صلاح دی تھی کوئی قید و بند نہیں لگائی۔
در آسل اس ٹاپک کی شروعات خالص عطفی مرکبات سے ہوئی، پھر اعجاز چاچو نے اسے حروف تہجی کی ترتیب میں چاہا پر شرکاء کی تعداد گھٹنے کے خوف سے یہ صلاح بغیر کچھ کہے سنے تہوں میں دب گئی۔ پھر شمشاد بھائی نے اسے تکلم کی شکل دے دی۔ اب مجھے لگا کہ اگر اس میں شاعری کا تجربہ کیا گیا تو پھر سے شرکاء کی تعداد اثر انداز ہوگی۔ اس ناطے میں نے یہ بات کہی تھی۔

اس کے علاوہ کوئی شک و شبہہ ہو یا شکوہ و شکایت ہو تو ضرور عرض کیجئے گا۔ :)



کبھی کبھار اشعار بھی آ جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔

میں تو شمشاد بھائی کو دیکھ کر ایسا کر رہا تھا۔ اور تفسیر کو " تقصیر" لکھنے کی کیا ضرورت تھی ؟ میں نے آپ کوکب دکھ پہنچایا :confused:
چلیں جانے دیں۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
تفسیر بھائی انہوں نے تقصیر (ت ق ص ی ر) تو نہیں لکھا، تفصیر (ت ف ص ی ر) لکھا ہے۔ بس س کی جگہ ص لکھا گیا کہ شفٹ والی کنجی دبی رہ گئی ہو گی۔
 

الف عین

لائبریرین
تفسیر کا تاریخ و جغرافیہ بھی آج کل الٹا ہو رہا ہے اس لئے ان سے بھی کچھ مزید صرف و نحو کی غلطیاں ممکن ہیں!1
 

الف عین

لائبریرین
اردو محفل ہے تو شعر و شاعری کی ہونی چاہئے کہ نغمہ و ساز کی!!۔ تنقید و تحقیق ہو یا کتب و رسائل کی باتیں۔
 
Top