ُPresentation Skills-مشق، سوالات، تبصرہ جات

عرفان سعید

محفلین
آرام کے دوران لیپ ٹاپ کھولا بھی نہیں۔
وہ تو بے چارہ عرصہ سے ساتھ نبھا رہا تھا، مگر اب ہاتھ جوڑ دیے ہیں کہ بھائی تھوڑا اپ گریڈ ہو جاؤ، میری اب عمر نہیں تمہارے چونچلے برداشت کرنے کی۔
احتیاط کے طور پر اپنا فون چیک کروا لیں۔
 
کہاں ہیں سب؟
یہ کلاس میں اتنی خاموشی کیوں ہے؟ ہوم ورک کس کس نے کیا ہے؟
اگر کچھ اور پلان ہیں تو کم از کم کچھ نعرہ تو لگاتے جاتے۔ جیسے

نو لیکچر نو کلاس ۔۔۔ بائیکاٹ، بائیکاٹ
نامنظور، نامنظور ۔۔۔پریزینٹیشن کورس نامنظور
نہیں چلے گا، نہیں چلے گا۔۔۔ محفل میں یہ کورس نہیں چلے گا
وغیرہ وغیرہ


کچھ سنائی تو دیتا!
زیک ، یاز ، ام اویس ، مریم افتخار ، محمدظہیر ، شکیب ، محمد تابش صدیقی ، ربیع م ، عبید انصاری ، لاریب مرزا ، سید عمران ، آدم کا بیٹا ، ابو ہاشم ، م حمزہ ، اکمل زیدی
اس لڑی میں آئی ہوں تو پتا لگا ہے کہ آپ نے بلایا تھا! (اپنی کوتاہی پر بہت دکھ ہوا) ٹیگ پتا نہیں کیوں نہیں ملا!
کب سے اس ویک اینڈ پر کرنے کے لیے ہوم ورک رکھا ہوا تھا۔ اگرچہ پانچ منٹ کی پریزنٹیشن بغیر سپورٹنگ میٹیریل تیار کیے اتنا ٹائم ٹیکنگ کام نہیں ہے مگر مصروفیات کے علاوہ یہ بھی آڑے آتا رہا کہ کون سا عنوان منتخب کروں، کس وقت ریکارڈنگ کروں کہ اردگرد کے کمروں والی لڑکیاں مجھے خود ہی بولتا ہوا تصور نہ کریں وغیرہ وغیرہ۔ لیکن اس ویک اینڈ پر میرا انٹرویو لینے کا پروگرام بنا لیا گیا اور ویک اینڈ تقریبا اسی کی نذر ہو گیا۔ اب آج کلاس میں بھی ایک نہایت فی البدیہہ پریزنٹیشن دی ہے اس عنوان پر Structure of a presentation-make it clear
اور ابھی ابھی ہماری کلاس کے لیے بھی پریزنٹیشن ریکارڈ کر لی ہے. اس کے لیے بہت اچھا مواد اکٹھا نہیں کر سکی جس وجہ سے آواز کا اتار چڑھاؤ اتنا اچھا نہیں ہے جتنا میں سمجھتی ہوں ہونا چاہیے مگر اپنی باڈی لینگوئج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی کہ مواد جیسا بھی ہو چاہے فوری طور پر آپ کے ذہن میں آئے اسے کیسے پریزینٹ کریں گے۔
 
1۔ آپ نے جو پانچ منٹ کی پریزینٹیشن تیار کی ہے، اس کا عنوان کیا ہے؟
Dealing with depression


2۔ مندرجہ بالا پریزینٹیشن کے نچوڑ اور لبِ لباب کو کم سے کم الفاظ (زیادہ سے زیادہ تین سطروں) میں انتہائی جامعیت کے ساتھ بیان کریں (اردو یا انگلش)۔
There are many causes of depression but depression is the only cause of suicide. So it should never be ignored and should be faced from the front side by all the possible ways and means.

3۔ آپ کے خیال میں ایک اچھی پریزینٹیشن کے لیے کن چیزوں کا ہونا ضروری ہے؟ (درست یا غلط جواب کی بحث نہیں، جو آپ کے ذہن میں آئے، اسے بے کم و کاست لکھ ڈالیں۔)
1) میرے خیال میں جب میں ایک پریزنٹر ہوں تو میں ایک ہیرو ہوں جس نے حاضرین کو ہر طرح سے '' نرغے'' میں رکھنا ہے. میں کیسی لگ رہی ہوں! بجلی چلی گئی ہے اور سلائیڈز شو ہونا بند ہوگئی ہیں یا جتنے بھی نامساعد حالات ہوگئے ہیں ان سب سے چنداں فرق نہیں پڑتا اور دس سیکنڈ سے زیادہ آڈئینس سے انٹریکشن نہیں کھونا.

2) میرا سپورٹنگ میٹیریل، میرا بولنا اور میری باڈی لینگویج! ان تینوں میں سے ہر ایک چیز کسی دوسری چیز کے سہارے کے بغیر خود اپنے آپ میں مکمل ہونی چاہئیے یوں کہ اگر کسی کو ان میں سے کوئی ایک چیز بھی نظر آ رہی ہو تو وہ سمجھ سکے. مجھے enthusiastic ہونا چاہئیے اور کسی قسم کے جنس یا دوست/دشمن کے امتیاز سے ماورا ہو کر آئی کانٹیکٹ رکھنا چاہئیے اور میرے حاضرین میں سے سب کو یوں لگنا چاہئیے کہ وہ اہم ہیں. اگر ہال بہت زیادہ بھرا ہوا ہو اور مجھے وہ سب نظر نہیں آ رہے تب بھی اسی عمل کو جاری رکھنا چاہئیے کیونکہ ان کو تو میں نظر آ رہی ہوں نا!

3) مجھے پریزنٹیشن اپنے حاضرین کی ذہنی سطح، شعبہ جات اور تعداد کو ذہن میں رکھ کر تیار کرنی چاہئیے اور اس کے علاوہ ایک ٹائم بجٹ بھی بنانا چاہئیے. سلائیڈز پر اتنا مواد لکھنا چاہئیے کہ حاضرین سلائیڈز پڑھنے میں نہ لگیں، دیکھیں تو سمجھ آئے! شارپ فگرز اور ڈائیگرامز ہونی چاہئیں اور اگر ٹیبلز یا بہت زیادہ ڈیٹا ہے تو ساتھ سٹکی نوٹ میں اہم ترین پوائنٹ لکھا ہونا چاہئیے یا اہم ترین کالم پوائینٹ آؤٹ ہونا چاہئے. سلائیڈز کی تھیم سادہ ہونی چاہئیے مگر ٹاپک کے حساب سے کسی ماڈرن تھیم کا انتخاب اچھا رہتا ہے.

(ابھی کے لیے یہی ذہن میں آ رہی ہیں)

4۔ آپ نے جو چیزیں سوال نمبر 3 کے جواب میں لکھیں ہیں، اپنی پریزینٹیشن میں آپ ان کا کتنا خیال رکھتے ہیں؟
میرا آئی کونٹیکٹ میرے اور میرے حاضرین کے نزدیک بھی بہترین ہوتا ہے.
باڈی لینگوئج نیچرلی کافی اچھی ہوتی ہے مگر اس میں بہتری کی کافی گنجائش ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بیسٹ پریزنٹرز ایکچوئلی ایکٹنگ کر رہے ہوتے ہیں.
میرا سب سے نیگٹو پوائنٹ میری fluency ہے. جب تقاریر کرتی تھی تو صرف ایک شے ہی مشکل لگتی تھی اور وہ اسے یاد کرنا تھا! پریزنٹیشن میں یاد نہیں کرنا، نہ ہی کیا جا سکتا ہے، نہ ہی کرنا چاہتی ہوں! مگر پھر بولتے بولتے اچانک سوچنے کا ان چاہا وقفہ یا کسی لفظ کا اچانک زبان پر نہ چڑھنا وغیرہ جس کی وجہ سے میرے بولنے کی لے متاثر ہوتی ہے. اس کے علاوہ ایسا بھی حاضرین کی طرف سے سننے میں آتا رہتا ہے کہ میری آواز گونجتی رہتی ہے. یعنی ٹھہراؤ آتا ہے پر کہیں مدھم نہیں ہوتی.

بس ابھی تک میں نے اور میرے حاضرین نے مجھے اتنا جانا ہے!
 

عرفان سعید

محفلین
There are many causes of depression but depression is the only cause of suicide. So it should never be ignored and should be faced from the front side by all the possible ways and means.
ایک چھوٹا سا کام کریں۔ ان ساری باتوں کو ایک مختصر سے خوبصورت جملے میں سموئیے۔
دیکھیں م حمزہ بھائی نے یہ کام کتنی نفاست سے کیا ہے۔

اس پریزینٹیشن کا نچوڑ :

It is education/knowledge which makes a human being a human. It is by virtue of education and knowledge that a man has done wonderful things. He made possible what was impossible.
Without education, human is far away from self-realization. God-realization is impossible at all۔
کو اس خوبصورت جملے میں بدل دیا۔
You're human being if eduated , otherwise only a being .
 

عرفان سعید

محفلین
میرے خیال میں جب میں ایک پریزنٹر ہوں تو میں ایک ہیرو ہوں جس نے حاضرین کو ہر طرح سے '' نرغے'' میں رکھنا ہے.
بہت خوب!
میں کیسی لگ رہی ہوں! بجلی چلی گئی ہے اور سلائیڈز شو ہونا بند ہوگئی ہیں یا جتنے بھی نامساعد حالات ہوگئے ہیں ان سب سے چنداں فرق نہیں پڑتا
بہت اہم بات کی ہے آپ نے۔
دس سیکنڈ سے زیادہ آڈئینس سے انٹریکشن نہیں کھونا.
یہ ہوئی نہ بات۔
آپ کو سب کچھ تو پتا ہے تو کورس آپ ہی کنڈکٹ کر لیں
میرا سپورٹنگ میٹیریل، میرا بولنا اور میری باڈی لینگویج! ان تینوں میں سے ہر ایک چیز کسی دوسری چیز کے سہارے کے بغیر خود اپنے آپ میں مکمل ہونی چاہئیے یوں کہ اگر کسی کو ان میں سے کوئی ایک چیز بھی نظر آ رہی ہو تو وہ سمجھ سکے
زبردست!
مجھے enthusiastic ہونا چاہئیے اور کسی
سب سے اہم بات۔
کسی قسم کے جنس یا دوست/دشمن کے امتیاز سے ماورا ہو کر آئی کانٹیکٹ رکھنا چاہئیے
شاندار!
میرے حاضرین میں سے سب کو یوں لگنا چاہئیے کہ وہ اہم ہیں.
پریزینٹیشن کی روح ہے یہ۔
گر ہال بہت زیادہ بھرا ہوا ہو اور مجھے وہ سب نظر نہیں آ رہے تب بھی اسی عمل کو جاری رکھنا چاہئیے کیونکہ ان کو تو میں نظر آ رہی ہوں نا!
عمدہ!
مجھے پریزنٹیشن اپنے حاضرین کی ذہنی سطح، شعبہ جات اور تعداد کو ذہن میں رکھ کر تیار کرنی چاہئیے
انتہائی اہم۔
اس کے علاوہ ایک ٹائم بجٹ بھی بنانا چاہئیے
درست۔
سلائیڈز پر اتنا مواد لکھنا چاہئیے کہ حاضرین سلائیڈز پڑھنے میں نہ لگیں، دیکھیں تو سمجھ آئے! شارپ فگرز اور ڈائیگرامز ہونی چاہئیں اور اگر ٹیبلز یا بہت زیادہ ڈیٹا ہے تو ساتھ سٹکی نوٹ میں اہم ترین پوائنٹ لکھا ہونا چاہئیے یا اہم ترین کالم پوائینٹ آؤٹ ہونا چاہئے. سلائیڈز کی تھیم سادہ ہونی چاہئیے مگر ٹاپک کے حساب سے کسی ماڈرن تھیم کا انتخاب اچھا رہتا ہے.
سب باتیں ٹھیک ہیں۔ گرچہ سلائیڈز اس کورس کا موضوع نہیں ہیں۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
میرا آئی کونٹیکٹ میرے اور میرے حاضرین کے نزدیک بھی بہترین ہوتا ہے.
زبردست! اکثر لوگوں کو اس سے جھجکتے ہوئے پایا ہے۔
باڈی لینگوئج نیچرلی کافی اچھی ہوتی ہے مگر اس میں بہتری کی کافی گنجائش ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بیسٹ پریزنٹرز ایکچوئلی ایکٹنگ کر رہے ہوتے ہیں.
باڈی لینگوئج کے مبادیات سمجھ آ جائیں تو بالکل مشکل نہیں۔
میرا سب سے نیگٹو پوائنٹ میری fluency ہے. جب تقاریر کرتی تھی تو صرف ایک شے ہی مشکل لگتی تھی اور وہ اسے یاد کرنا تھا! پریزنٹیشن میں یاد نہیں کرنا، نہ ہی کیا جا سکتا ہے، نہ ہی کرنا چاہتی ہوں!
لفظ بہ لفظ یاد کرنے کی ضرورت بالکل نہیں۔
یادداشت کی سائنٹفک ٹیکنیک موجود ہیں۔ جن کو اپنا کر دو دن بھی بولا جا سکتا ہے، بغیر کسی امدادی مواد کے۔
مگر پھر بولتے بولتے اچانک سوچنے کا ان چاہا وقفہ یا کسی لفظ کا اچانک زبان پر نہ چڑھنا وغیرہ جس کی وجہ سے میرے بولنے کی لے متاثر ہوتی ہے.
خاموشی بلاغت کی اعلی ترین شکل ہے۔
یہ اصول سمجھ لیا جائے تو آپ دیکھیں گی کہ خاموشی خطباء کا بہت موثر ہتھیار ہے۔

اس کے علاوہ ایسا بھی حاضرین کی طرف سے سننے میں آتا رہتا ہے کہ میری آواز گونجتی رہتی ہے. یعنی ٹھہراؤ آتا ہے پر کہیں مدھم نہیں ہوتی.
آواز کے زیر وبم اور تنوع کو چند مشقوں سے آسانی سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
لفظ بہ لفظ یاد کرنے کی ضرورت بالکل نہیں۔
یادواشت کی سائنٹفک ٹیکنیک موجود ہیں۔ جن کو اپنا کر دو دن بھی بولا جا سکتا ہے، بغیر کسی امدادی مواد کے۔
سب سے پہلے یہی سکھادیں،یادداشت کی سائنٹفک ٹیکنیک، باقی بعد میں۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
۱) باڈی لینگوئج کے مبادیات سمجھ آ جائیں تو بالکل مشکل نہیں۔

۲)یادواشت کی سائنٹفک ٹیکنیک موجود ہیں۔ جن کو اپنا کر دو دن بھی بولا جا سکتا ہے، بغیر کسی امدادی مواد کے۔

۳)آواز کے زیر وبم اور تنوع کو چند مشقوں سے آسانی سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
شاگردوں کو ان تین نکات کی تربیت دینا آپ کے ذمے !!!
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
پھر کب سے شروعات کررہے ہیں!!!
کل سے ہی موسمِ گرما کی تعطیلات پر انٹر نیٹ سے کوسوں دور چلا جاؤں گا جولائی کے آخر تک۔ اس کے بعد انشاءاللہ۔ تب تک محفل کی سالگرہ کی تقریبات بھی ختم ہونے کے قریب ہوں گی۔
 

عرفان سعید

محفلین
Eradicate the depression, otherwise it will eradicate you.
بولنے میں یہ زیادہ رواں محسوس ہوتا ہے۔
Eradicate the depression, or it will eradicate you
اگر آپ اپنی پریزینٹیشن کا آغاز اس فقرے سے کریں تو کمال ہو جائے گا۔
لیکن یاد رہے، کسی قسم کی گریٹنگ اور انٹروڈکشن کے بغیر، آپ کے منہ سے ادا ہونے والا پہلا فقرہ یہ ہونا چاہیے۔
 

عرفان سعید

محفلین
میں موسمِ گرما کی تعطیلات میں سیر سپاٹے کے لیے انٹر نیٹ سے کوسوں دور جارہا ہوں۔انشاءاللہ یکم اگست سے اس لڑی کو دوبارہ شروع کریں گے۔ تب تک کے لیے اللہ حافظ۔ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیے اور چھٹیاں دل بھر کر منائیے۔
اگر طبیعت مانے تو تب تک ہوم ورک بھی کر لیجیے۔ وگرنہ کوئی زبردستی نہیں۔

image.jpg
 

سید عمران

محفلین
کل سے ہی موسمِ گرما کی تعطیلات پر انٹر نیٹ سے کوسوں دور چلا جاؤں گا جولائی کے آخر تک۔ اس کے بعد انشاءاللہ۔ تب تک محفل کی سالگرہ کی تقریبات بھی ختم ہونے کے قریب ہوں گی۔
بہت خوب۔۔۔
یعنی ایسی جگہ جائیں گے جہاں کوسوں دور تک انٹرنیٹ کے سگنل نہیں آتے ہوں!!!
 

م حمزہ

محفلین
میں موسمِ گرما کی تعطیلات میں سیر سپاٹے کے لیے انٹر نیٹ سے کوسوں دور جارہا ہوں۔انشاءاللہ یکم اگست سے اس لڑی کو دوبارہ شروع کریں گے۔ تب تک کے لیے اللہ حافظ۔ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیے اور چھٹیاں دل بھر کر منائیے۔
اگر طبیعت مانے تو تب تک ہوم ورک بھی کر لیجیے۔ وگرنہ کوئی زبردستی نہیں۔

image.jpg
آپ چھٹیاں ضرور منائیں اوربٹے شوق سے منائیں۔ پر یہ تو بتائیں ایسی کون سی جگہ ہے جہاں انٹرنیٹ نہیں۔
 
Top