ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

فاتح

لائبریرین
ارادہ تو میرا بھی ہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں کر پایا کہ سہل پسندی کو بڑی سکرین پر قربان کیا جائے اور سینما جا کر مووی دیکھی جائے یا 1080 پی اور 3 ڈی کا ٹورنٹ آنے کا انتظار ۔۔۔
 
اوشو

مجھ سے تو ایسی موویز کے ٹورنٹ کا انتظار نہیں ہوتا :) اور مزہ بھی بڑی سکرین پر دیکھنے کا ہی ہے ۔
 
arifkarim

معطل
ولن کی اداکاری بھی بہت جاندار تھی۔
ساتھ میں اسکی آواز شاید گلے کی خرابی کے باعث ہمارے سعد رفیق سے کافی مل رہی تھی۔ شروع کے ڈائلوگز میں تو مجھے بالکل فرق کرنا مشکل لگ رہا تھا :)
mi5character-banner-onlinesean-lane.jpg
 
arifkarim

معطل
ارادہ تو میرا بھی ہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں کر پایا کہ سہل پسندی کو بڑی سکرین پر قربان کیا جائے اور سینما جا کر مووی دیکھی جائے یا 1080 پی اور 3 ڈی کا ٹورنٹ آنے کا انتظار ۔۔۔
جو مزح آپکے بحریہ ٹاؤن کے سنیما گھر کا ہے وہ گھر میں 3ڈی ڈاؤنلوڈ کا کہاں؟ :)
 
فاتح

لائبریرین
مجھ سے تو ایسی موویز کے ٹورنٹ کا انتظار نہیں ہوتا :) اور مزہ بھی بڑی سکرین پر دیکھنے کا ہی ہے ۔
بات تو آپ کی بجا ہے کہ بڑی سکرین کا الگ ہی مزا ہے لیکن سینما جانے کی مشقت بذات خود ایک جان جوکھوں کا کام ہے، پھر بیڈ پر لیٹ کر دیکھنے کی سہولت بھی قربان کرنا پڑتی ہے۔
لیکن اب سوچ رہا ہوں کہ کل سینما چلا ہی جاؤں
 
فاتح

لائبریرین
جو مزح آپکے بحریہ ٹاؤن کے سنیما گھر کا ہے وہ گھر میں 3ڈی ڈاؤنلوڈ کا کہاں؟ :)
گھر پر بھی 50 انچ کا ٹی وی بیڈ کے ساتھ نصب ہے اور 50 انچ کا ٹی وی اتنا نزدیک ہو تو بڑی سکرین ہی لگتاہے، ہاں! ساؤنڈ سسٹم اتنا اعلیٰ نہیں ہے
 
اگر ساؤنڈ سسٹم سراؤنڈ 3 ڈی THX ہے تو پھر بہت حد تک سنیما گھر والا اسٹینڈر میسر آجاتا ہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
اگر آپکو سنیما گھر تک کار میں جانا "مشقت" لگ رہا ہے تو پھر آفس جانا پتا نہیں کیا لگتا ہوگا :)
عذاب!
تبھی تو میرا 95 فیصدکام گھر سے ہوتا ہے سوائے ایسی کچھ میٹنگز یا ٹریننگز وغیرہ کے جن کے شرکا ای میٹنگ یا ای ٹریننگ کی سہولت سے فائدہ اٹھانا نہیں جانتے یا نہیں چاہتے
 
آپکا رویہ خاصا اینٹی سوشل سا لگتا ہے۔ عام انسانوں سے دور بھاگنا اچھی بات تو نہیں۔ ہاں بیگم سے دور بھاگنا اور بات ہے :silent3:
 
ہر گز نہیں! دراصل وقت کے ساتھ ساتھ "سوشل" کے معنی تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔ روزانہ کئی لوگوں کے ساتھ گھنٹوں گزارنے کے لیے مجھے سڑکوں کی خواری نہیں کرنا پڑتی بلکہ انٹرنیٹ اور فون کے ذریعے یہ کام کر لیتا ہوں
 
ہمم، تبھی آپ اکثر فیس بک پر پائے جاتے ہیں :)
 
اوشو

لائبریرین
بات تو آپ کی بجا ہے کہ بڑی سکرین کا الگ ہی مزا ہے لیکن سینما جانے کی مشقت بذات خود ایک جان جوکھوں کا کام ہے، پھر بیڈ پر لیٹ کر دیکھنے کی سہولت بھی قربان کرنا پڑتی ہے۔
لیکن اب سوچ رہا ہوں کہ کل سینما چلا ہی جاؤں

پھر آپ کے لیے تو کوئی ایسا سینما ہونا چاہیے :)

2110322429.jpg
 
فاتح

لائبریرین
Top