ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

arifkarim

معطل
ابن سعید قیصرانی مقدس وغیرہ گوا ہی دیں گے کہ ہم سکائپ پر بھی کئی کئی گھنٹے طویل نشستیں لگاتے رہتے ہیں جن میں دنیا جہان کے موضوعات زیر بحث آتے ہیں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کو بہت کچھ مل جاتا ہے
کیا باقیوں کو بھی سیکھنے کو کچھ ملا یا آپ ہی انسے سیکھتے رہے؟ :)
 
فاتح

لائبریرین
پھر آپ کے لیے تو کوئی ایسا سینما ہونا چاہیے :)

2110322429.jpg
یہ تو فرانس کا میوزک کانسرٹ ہال ہے، سینما نہیں۔
لیکن اس تصویر کو گوگل کرنے سے ایسا سینما بھی مل گیا :
بلِٹس میگا پلیکس، جکارتا، اندونیشیا کی ویلوٹ کلاس

pvj_lobby.jpg
 
فاتح

لائبریرین
پھر آپ کے لیے تو کوئی ایسا سینما ہونا چاہیے :)

2110322429.jpg
کراچی میں گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر ایک ڈرائیو ان سینما ہوا کرتا تھا جو ہمارے بچپن میں ہی بند ہو گیا تھا اور اب وہاں شاید اک بہت بڑا پلازا بن چکا ہے اور مال وغیرہ بھی لیکن وہاں کی خوبصورتی یہ تھی کہ ایک بہت بڑی دیوار تھی جس پر مووی پروجیکٹ کی جاتی تھی اور لوگ اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر مووی دیکھا کرتے تھے۔ ہر کار کے ساتھ ایک چھوٹا سا اسٹینڈ نصب تھا جس پر سپیکرز کینکٹ کر کے گاڑی میں دے دیے جاتے تھے۔
کچھ اس طرح کا منظر ہوتا تھا
cowboy.jpg
 
آپ نے کہاں سے کی؟ ٹورینٹ پر تو ابھی تک کیم اور سکینر ہی موجود ہیں :(
Mission.Impossible.5-Rogue.Nation.2015.HDTS.XVID.AC3.HQ.Hive-CM8

یہ ملی تھی سسپنس ختم کرنے کے لیے اتنا رزلٹ بھی کافی ہے۔
آپ کو اسکرین شاٹس میسج کیے ہیں، فیس بک پر
 
فاتح

لائبریرین
کینیڈا۔
لاہور میں آئی میکس تو میرے لیے نئی خبر ہے۔ ورنہ جب میں نے لاہور چھوڑا تھا تب تو وہاں سینما ہی ختم ہوچکے تھے۔ :)
اب دوبارہ لاہور میں سینما ایک فیملی تفریح کے طور پر نمودار ہو رہے ہیں اور خاصی اچھی تعداد میں
https://www.imax.com/theatres/t/cinestar-imax/
 
فاتح

لائبریرین
Mission.Impossible.5-Rogue.Nation.2015.HDTS.XVID.AC3.HQ.Hive-CM8

یہ ملی تھی سسپنس ختم کرنے کے لیے اتنا رزلٹ بھی کافی ہے۔
آپ کو اسکرین شاٹس میسج کیے ہیں، فیس بک پر
اتنی گھٹیا وی جی اے ریزولیشن اور کیم کوالٹی میں دیکھنے سے بہتر ہے نہ دیکھی جائے
1.png
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
اتنی گھٹیا وی جی اے ریزولیشن اور کیم کوالٹی میں دیکھنے سے بہتر ہے نہ دیکھی جائے
1.png
درست ۔ لیکن یہی رزلٹ ٹورنٹ پر کروڑوں کی تعداد میں ڈاؤنلوڈ ہوتے ہیں ۔وجہ وہی امجد بھائی والی کہ بہت سے لوگوں سے سسپنس برداشت نہیں ہوتا اور ہر ایک سینما کا شائق بھی نہیں ہوتا۔ میری ذاتی پریفرنس کم از کم hdtv ہوتی ہے یا webrip ۔ زیادہ میں تو H.265/HEVC بھی چلتا ہے 1080p ،لیکن یہ آتے بہت دیر میں ہیں۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
کراچی میں گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر ایک ڈرائیو ان سینما ہوا کرتا تھا جو ہمارے بچپن میں ہی بند ہو گیا تھا اور اب وہاں شاید اک بہت بڑا پلازا بن چکا ہے اور مال وغیرہ بھی لیکن وہاں کی خوبصورتی یہ تھی کہ ایک بہت بڑی دیوار تھی جس پر مووی پروجیکٹ کی جاتی تھی اور لوگ اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر مووی دیکھا کرتے تھے۔ ہر کار کے ساتھ ایک چھوٹا سا اسٹینڈ نصب تھا جس پر سپیکرز کینکٹ کر کے گاڑی میں دے دیے جاتے تھے۔
کچھ اس طرح کا منظر ہوتا تھا
cowboy.jpg
فاتح بھائی! جو لوگ ڈرائیو ان سینما سے لطف اندوز ہوچکے ہیں وہ ابھی بھی اسے یاد کرتے ہیں۔ ایک سینما تو اب "الہ دین پارک" میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اور اس کے بالمقابل شاید ڈرائیو ان ٹو کے نام سے دوسرا سینما تھا۔ وہاں اب" شان مغلیہ" کے نام سے ایک بوفے ریسٹورنٹ واقع ہے۔

ریسٹورنٹ کے اندر وہ دیو ہیکل دیوار ابھی تک موجود ہے جہاں فلم لگا کرتی تھی۔ :)
 
عبد الرحمن

لائبریرین
انگلش میں کیا سمجھ آئے گی؟ انگلش میں تو صرف ایک ہی مووی کی سمجھ آئی تھی بہت اچھی تھی اب نام بھول گیا ہوں اور فلم بھی گم کر بیٹھا ہوں۔ معیار اور فیملی فلم تھی۔ دوبارہ تو شاید ہی اس طرح کی فلم ملے۔ :)
آپ ہمارا مشورہ قبول کرکے اس مرتبہ فلم انگلش میں ہی ملاحظہ فرمایے۔ دو تین بار جب دیکھیں گے تو ذہن کافی کھلے گا۔

اور جس مووی کا نام بھول گئے ہیں وہ بھی یاد آجائے گا۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
درست ۔ لیکن یہی رزلٹ ٹورنٹ پر کروڑوں کی تعداد میں ڈاؤنلوڈ ہوتے ہیں ۔وجہ وہی امجد بھائی والی کہ بہت سے لوگوں سے سسپنس برداشت نہیں ہوتا اور ہر ایک سینما کا شائق بھی نہیں ہوتا۔ میری ذاتی پریفرنس کم از کم hdtv ہوتی ہے یا webrip ۔ زیادہ میں تو H.265/HEVC بھی چلتا ہے 1080p ،لیکن یہ آتے بہت دیر میں ہیں۔
میں بھی کم از کم اسی کوالٹی میں دیکھتا ہوں جس کا ذکر آپ نے کیا۔ امجد بھائی کی بتائی ہوئی کاپی کے سکرین شاٹ اور اسی مووی کے ایک 1080 پی کے سکرین شاٹ کا موازنہ یہ رہا۔ کوالٹی اور ریزولیشن (سائز) دونوں میں فرق صاف ظاہر ہے:
Mission%20Impossible%205%20-%20Rogue%20Nation%20_%20official%20trailer%202015%20Tom%20Cruise%20M_i%205.mp4_20150802_225556.590.jpg~original

گھٹیا کوالٹی میں دیکھنے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ چیزوں کو اندازے لگا کر سمجھنا پڑتا ہے کہ کیا ہے۔۔۔ مثلاً اوپر کے ہائی ریزولیشن سکرین شاٹ میں جو کار ہے اس کا نمبر تو گھٹیا کوالٹی میں پڑھا بھی نہیں جا سکتا اور نہ ہی دیگر تفصیلات
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
انگلش میں کیا سمجھ آئے گی؟ انگلش میں تو صرف ایک ہی مووی کی سمجھ آئی تھی بہت اچھی تھی اب نام بھول گیا ہوں اور فلم بھی گم کر بیٹھا ہوں۔ معیار اور فیملی فلم تھی۔ دوبارہ تو شاید ہی اس طرح کی فلم ملے۔ :)

آپ ہمارا مشورہ قبول کرکے اس مرتبہ فلم انگلش میں ہی ملاحظہ فرمایے۔ دو تین بار جب دیکھیں گے تو ذہن کافی کھلے گا۔

اور جس مووی کا نام بھول گئے ہیں وہ بھی یاد آجائے گا۔ :)
لاہور کے کسی سینما پر اردو میں بھی لگی ہوئی ہے۔ گوگل کیجیے
 
Top