ٹی وی بھی اب سٹیج ہے۔۔۔

جی آپ نے یقینا بند نہیں کیے لیکن کچھ خود ہی اپنا منہ بند رکھنے میں عافیت سمجھتے ہونگے۔ اطلاعا عرض ہے کہ اس غلطی کی نشاندہی سے آپ کی اردو درست نہیں ہوئی ہوگی، آپ کو یقینا علم ہے کہ جاسمن ج سے لکھا جاتا ہے، ہاں فون پر انگلی گمھانے میں احتیاط ضرور برتیں گی اب آپ :)
ویسے اردو ٹھیک کرنے کے لیے مجھے کون سی خوراک کا استعمال کرنا ہو گا کوئی حکیموں والا نسخہ ہے آپ کے پاس تو بتا دیں میری آنے والی دو نسلیں آپ کو دعائیں دیں گئی
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے اردو ٹھیک کرنے کے لیے مجھے کون سی خوراک کا استعمال کرنا ہو گا کوئی حکیموں والا نسخہ ہے آپ کے پاس تو بتا دیں میری آنے والی دو نسلیں آپ کو دعائیں دیں گئی

میری تو اپنی اردو بہت کمزور ہے جی، آکسیجن پر گزارہ ہے، شاید کوئی اور ادبی شخصیت آپ کو کوئی تیر بہدف نسخہ بتا کر سات نسلوں کی دعا وصول لیں۔
 
میری تو اپنی اردو بہت کمزور ہے جی، آکسیجن پر گزارہ ہے، شاید کوئی اور ادبی شخصیت آپ کو کوئی تیر بہدف نسخہ بتا کر سات نسلوں کی دعا وصول لیں۔
یا اللہ۔۔۔ انکسار کی بھی حد ہوتی ہے محمد وارث بھائی، ایسا انکسار کہ۔۔ اگر آپ کی اردو کمزور ہے تو اسکا مطلب ہم لوگ تو بروہی میں کلام کرتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
اس وقت ''سوچتا پاکستان '' کے نام سے معید پیرزادہ شو کیا کرتے تھے ۔ پاکستان کے جتنے بھی کیپیٹل شوز ہیں وہ بے کار ہوتے ہیں جن میں مرچ مصالحہ ہوتا ہے مگر آپ اس کی وڈیوز سرچ کرلیں میں نے بہت ڈھونڈیں مجھے نہیں ملی ۔ اس وقت میں نے ساری وڈیوذ ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھیں تھی کیونکہ مجھے اگزامز دینے تھے
نام سے لگتا ہے کہ اچھا پروگرام ہو گا۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
اس کا سب سے بہتر حل تو یہی ہے کہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا جائے۔ میں نے پچھلے لگ بھگ آٹھ سال سے ٹی وی دیکھنا چھوڑا ہوا ہے اور سکون میں ہوں
ہم بھی کوئی شوقینِ ٹی وی نہیں ہیں۔ بچوں پہ چیک رکھنے (اور میاں پہ بھی:D) کے لئے دیکھنا پڑتا ہے۔صاحب تو کبھی اِس چینل پہ کبھی اُس چینل پہ بھاگے دوڑے پھرتے ہیں۔۔۔اور اُن کا ساتھ دیتے دیتے آنکھیں تھک جاتی ہیں۔ہمارے حِصے میں تو بس ٹوٹے آتے ہیں۔:lol:اِن ٹوٹوں میں "سٹیج "والے پروگرامز کے ٹوٹے بھی شامل ہیں۔ کل میں نےصرف ایک لمحے کے لئے ایک مزاحیہ پروگرام کا ٹوٹا دیکھ کے یہ پوسٹ کی تھی۔
 
مقدس

لائبریرین
میری تو اپنی اردو بہت کمزور ہے جی، آکسیجن پر گزارہ ہے، شاید کوئی اور ادبی شخصیت آپ کو کوئی تیر بہدف نسخہ بتا کر سات نسلوں کی دعا وصول لیں۔
وارث بھیا اگر آپ کی اردو کمزور ہے تو ہمارا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے :rollingonthefloor:
 
محمد وارث

لائبریرین
ہم بھی کوئی شوقینِ ٹی وی نہیں ہیں۔ بچوں پہ چیک رکھنے (اور میاں پہ بھی:D) کے لئے دیکھنا پڑتا ہے۔صاحب تو کبھی اِس چینل پہ کبھی اُس چینل پہ بھاگے دوڑے پھرتے ہیں۔۔۔اور اُن کا ساتھ دیتے دیتے آنکھیں تھک جاتی ہیں۔ہمارے حِصے میں تو بس ٹوٹے آتے ہیں۔:lol:اِن ٹوٹوں میں "سٹیج "والے پروگرامز کے ٹوٹے بھی شامل ہیں۔ کل میں نےصرف ایک لمحے کے لئے ایک مزاحیہ پروگرام کا ٹوٹا دیکھ کے یہ پوسٹ کی تھی۔

اللہ اللہ جاسمن صاحبہ، دنیا کے تمام "میاؤں" کی طرف سے میں اس بات پر پُر زور احتجاج کرتا ہوں۔ مطلب اب ایک میاں بیچارہ اپنی مرضی سے ٹی وی بھی نہیں دیکھ سکتا (میری طرح اپنی مرضی سے نہ دیکھے تو یہ ایک الگ بات ہے) لیکن آپ صرف اپنے میاں پر نظر رکھنے کے لیے وہ ٹی وی پر کیا دیکھ رہا ہے، خود نگران بن جاتی ہیں۔ بھلا یہ بھی کوئی نظر رکھنے کی جگہ ہے، ٹی وی پر ایک میاں بیچارہ کیا بھی کر لے گا۔ اف اللہ :)
 
رانا

محفلین
عزیزی والے پروگرام پر تبصروں سے مجھے اختلاف ہے۔ آخری بار کوئی چھ آٹھ ماہ پہلے دیکھا تھا۔ کافی بہتر پروگرام ہے۔ ہوسٹ جنید سلیم بھی کافی سلجھا ہوا اینکر ہے۔ اور عزیزی سہیل احمد کے بارے میں کیا کہنا کہ فیملی پروگرام کرتا ہے اور واقعی گریٹ بندہ ہے۔ ناجیہ کی ہنسی شروع میں شائد عجیب لگتی ہو لیکن اب تو پروگرام کی تھیم کا حصہ معلوم ہوتی ہے بلکہ شائد اسے نکال کر اب پروگرام میں کمی محسوس ہونے لگے۔ مجموعی طور پر بہت عمدہ فیملی پروگرام ہے اور آجکل کے موجودہ مزاحیہ شوز میں سے جتنے میں نے دیکھے ہیں سب سے بہتر ہے۔
 
زیک

مسافر
اللہ اللہ جاسمن صاحبہ، دنیا کے تمام "میاؤں" کی طرف سے میں اس بات پر پُر زور احتجاج کرتا ہوں۔ مطلب اب ایک میاں بیچارہ اپنی مرضی سے ٹی وی بھی نہیں دیکھ سکتا (میری طرح اپنی مرضی سے نہ دیکھے تو یہ ایک الگ بات ہے) لیکن آپ صرف اپنے میاں پر نظر رکھنے کے لیے وہ ٹی وی پر کیا دیکھ رہا ہے، خود نگران بن جاتی ہیں۔ بھلا یہ بھی کوئی نظر رکھنے کی جگہ ہے، ٹی وی پر ایک میاں بیچارہ کیا بھی کر لے گا۔ اف اللہ :)
یہ بھی تو غور کریں کہ جاسمن کا میاں ٹی وی پر کیا دیکھ رہا ہے:
صاحب تو کبھی اِس چینل پہ کبھی اُس چینل پہ بھاگے دوڑے پھرتے ہیں۔۔۔اور اُن کا ساتھ دیتے دیتے آنکھیں تھک جاتی ہیں۔ہمارے حِصے میں تو بس ٹوٹے آتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
کویت میں آپ کی اگلی نسلوں کا اردو سے کیا تعلق؟
وہی جو آجکل کے پاکستانیوں کا تعلق الباکستانیوں سے ہے۔

اب کا پتا نہیں مگر جب ہم کالج میں تھے تو اس لفظ کا مطلب کچھ اور تھا۔ اسی لئے آپ کے استعمال پر حیرانی ہوئی۔
انکا اشارہ شاید پنجابی ٹوٹوں کی طرف ہے:
 
جاسمن

لائبریرین
وارث بھائی کو رپورٹ کی جاتی ہے کہ زکریا بھائی کا نشان زدہ لفظ جھلکیوں سے بدل دیا جائے۔
اب ٹھیک ہے۔۔۔زیک؟
 
Top