ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2012

شمشاد

لائبریرین
اب کیا کمنٹری کرنی انیس بھائی، اب تو اس ٹورنامنٹ سے 75 فیصد دلچسپی ختم ہو گئی ہے۔

اب تو میری خواہش کے سری لنکا کپ جیت جائے۔ کم از کم کپ ایشیاء میں تو رہے۔
 
اب کیا کمنٹری کرنی انیس بھائی، اب تو اس ٹورنامنٹ سے 75 فیصد دلچسپی ختم ہو گئی ہے۔

اب تو میری خواہش کے سری لنکا کپ جیت جائے۔ کم از کم کپ ایشیاء میں تو رہے۔
جبکہ میری خواہش ہے کہ ویسٹ انڈیز یہ ورلڈ کپ جیت جائے۔
میری خواہش بھی یہی ہے کہ کپ سری لنکا جیتے۔
بیچارے آسٹریلیا والوں کا کیا قصور ہے
چلیں میں ان کا ساتھ دیتی ہوں کہ وہ جیت جائیں:rollingonthefloor:
جناب یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کا فائنل ہو یا سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا فائنل ہواور پاکستان جیت جائے۔۔۔۔:ROFLMAO:
 

ساجد

محفلین
سری لنکا کی اننگز دیکھنے کے بعد جو لوگ 140 رنز کے ہدف کو آسان سمجھ رہے تھے انہیں پچ کی حالت سے آگاہی نہیں تھی شاید۔ ایسی پچ پر 20 اوورز کے میچ میں 120 رنز بھی بعد میں کھیلنے والی ٹیم کے لئے بڑی مشکل پیدا کر سکتے ہیں۔ پچ Un even باؤنس دے رہی تھی۔ بہت سست تھی۔ اور شام کے وقت میں یہ پچ بیٹسمینوں کے لئے مزید مشکل ہو جاتی ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایسی پچ پر ٹاس جیتنے والی ٹیم آدھی کامیابی میچ شروع ہونے سے قبل ہی حاصل کر لیتی ہے۔ یہاں تو سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا اضافی سہارا بھی تھا۔ پھر بھی پاکستانی باؤلرز کی کارکردگی بہت بہتر رہی لیکن اس سارے پر عمر گل کے آخری اوور نے پانی پھیر دیا۔ اس اوور میں عمر گل کو پہلا چوکا کھانے کے بعد دماغ کو ٹھنڈا رکھنا چاہئیے تھا۔ لیکن اس نے غصے میں زور لگا کر بال پھینکے جو اس سست پچ پر سری لنکن بیٹسمینوں کے لئے نعمت ثابت ہوئے اور انہوں نے 16 رنز حاصل کر لئے۔ اصولی بات تو یہ ہے کہ عبدالرزاق کے دستیاب ہوتے عمر گل کو کھلانا ہی نہیں چاہئیے تھا۔
آج پاکستان سری لنکا کی ٹیم سے ہی نہیں ناقص امپائرنگ سے بھی کھیلا۔ ناصر جمشید کو غلط آؤٹ قرار دیا گیا اور یہ ایسی فاش غلطی تھی جو غلطی سے زیادہ دشمنی لگتی تھی کیوں کہ کوئی لولا لنگڑا امپائر بھی ایسی کَھچ نہیں مارتا۔ میچ کو تین حوالوں سے دیکھا جائے وہ یہ ہیں۔ ناصر جمشید کو غلط آؤٹ دیا جانا۔ آفریدی کا انتہائی نازک موقع پر پہلی بال پر بولڈ ہو جانا جس کے بعد ٹیم کا ذہنی طور پر میچ ہار گئی اور حفیظ کابار بار ملنے والی زندگیوں کے باوجود انتہائی غیر ذمہ دارانہ کھیل۔
پاکستانی بیٹنگ مکمل ناکام ہوئی۔ سری لنکا کی بالنگ بہت زیادہ اچھی نہ تھی لیکن ہماری بیٹنگ بہت بری تھی۔ Big Hits کے چکر میں پڑنے کی بجائے سنگلز اور ڈبلز پر زیادہ توجہ دی جاتی تو اس پچ کے مزاج سے مطابقت پیدا کی جا سکتی تھی اور میچ جیتا بھی جا سکتا تھا لیکن وہی مسئلہ پھر سے سامنے آیا کہ پاکستانی ٹیم میں منصوبہ بندی نام کی کوئی چیز ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتی۔
آفریدی آؤٹ آف فارم ہے تو سیمی فائنل میں اسے کھلانے کا رسک لینے والوں کو کیا کہا جائے؟۔ اسی طرح شعیب ملک اور اکمل برادران بھی ایک قسم کا جوا ہیں ۔ داؤ لگ گیا تو ہیرو نہیں تو زیرو۔ جب سے کرکٹ دیکھتے آ رہے ہیں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں کافی تساہل برتا جا رہا ہے۔ ورنہ پاکستان کے پاس ایک وقت میں کئی کئی آل راؤنڈرز رہے ہیں۔ اب لے دے کے رزاق پر تکیہ ہے آفریدی تو ٹھس ہو چکا ہے۔
بہر حال ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں میں جتنی صلاحیت ہے انہوں نے اسے پورے طور پر استعمال کرتے ہوئے فائٹ کی لیکن ہار گئے۔ ضرورت ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر کیا جائے ساتھ ہی ساتھ نیا ٹیلنٹ ٹیم میں شامل کیا جائے تا کہ پاکستانی ٹیم مزید اچھی کرکٹ پیش کرنے کی اہل ہو سکے۔ سری لنکا کو جیت مبارک ہو۔ وہ پاکستان سے واقعی بہتر کھیلے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کیا خیال ہے؟ اب وہ جیت کہاں ہے جو شیرکے منہ سے نکالنا تھی؟
میں نے جیت نہیں کہا تھا میرے بھائی غور کریں میں نے اپنے حق کی بات کی تھی اور مجھے کوئی افسوس نہیں ہے ہار پر کیونکہ سیمی فائنل میں ہارے ہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میری خواہش بھی یہی ہے کہ کپ سری لنکا جیتے۔
پاکستان کے بعد میری پسند کی ٹیم سری لنکا ہی ہے جب پاکستان اور سری لنکا کا سیمی فائنل آیا تو میں کچھ اداس ہو گیا کہ دونوں میں سے ایک ٹیم تو باہر ہو جائے گی اور باہر اصلی والی ٹیم ہوگی:p
 
Top