ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2012

محمداحمد

لائبریرین
ارے احمد بھائی آپ ابھی تک پہچانے ہی نہیں، یہ ایچ اے خان اصل میں ہمت علی خان ہی تو ہیں۔

ارے شمشاد بھائی! مجھے شبہ تو ہوا تھا لیکن ہمت بھائی نے پروفائل پر تالا لگایا ہوا ہے اس لئے کچھ پتہ نہ چل سکا۔ دو چار دن پہلے پتہ چل جاتا تو ذرا اور مزہ آتا۔ :)
 
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے، لیکن کیا ضروری ہے کہ یہ کام حفیظ کا ہی ہو، سیلیکٹرز کا دباؤ بھی تو ہوسکتا ہے۔
نہیں احمد بھائی یہ اسی کا ہے۔ جبھی تو چپ سادھے بیٹھا ہے۔ ورنہ وہ لازمی دوسروں پر ڈالتا۔
یہ گروپ ہے۔ آپ نے وہ وڈیو تو دیکھی ہوگی جس میں اس گروپ کے لوگوں نے یونس خان کے خلاف حلف اٹھایا تھا۔
یوٹیوب آن ہوتی تو ربط ضرور بھیجتا۔ ان کو ملک کی عزت سے زیادہ اپنے مفادات عزیز ہیں۔
 
اچھا ! میں نے نہیں دیکھی وہ وڈیو۔۔۔۔!

یعنی یونس خان آپ کی گُڈ لسٹ میں ہیں۔ :)
 
282353_292249194207878_1643178313_n.jpg

When Umar akmal took off the helmet ,that's passion .. that's love for your country! What an Emotional moment.That shows he was just looking 4 a Victory,
no care of Injury.... Thats a sign of real Patriotic Player.... He did his best.... During that moment i felt great respect 4 him..
بشکریہ فیس بک
نایاب بھائی تصویر نہیں آئی۔
وہ دکھاوا تھا۔ اس کی اتنی اوقات نہیں ہے کہ وہ 6 بال پر 4 چھکے مار سکے۔
 
اس پر ایک بندر کا مشھور واقعہ یاد اگیا

جنگل کا بادشاہ جب مرگیا تو جنگل کے باشندوں کی اکثریت میں جہموریت سے ایک بندر کو چن لیاکیوں کہ ان کی ہی وہاں اکثریت تھی۔ بادشاہ بندر نے خوب مزے کیے خوب کیلے کھائے۔ ایک دن شکاریوں نے جنگل کا رخ کیا۔ تمام بندر کے درباری دربار میں پیش ہوئیے کہ کیا کیا جاوے۔ بندر بادشاہ نے ایک اونچی چھلانگ لگائی۔ ادھر سے ادھر ایک درخت سے دوسرا درخت۔ درباریوں نے پوچھا کہ کیا کررہے ہیں؟ بندر نے کہا وہی کررہاہوں جو مجھے اتا ہے۔
بھائی عمر اکمل کو بال کو ہٹ کرنا تھا ۔ ہلمٹ اور دستانے نہیں بدلنے تھے
پاکستانی بھی بڑے سادہ لوح ہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
نایاب بھائی تصویر نہیں آئی۔
وہ دکھاوا تھا۔ اس کی اتنی اوقات نہیں ہے کہ وہ 6 بال پر 4 چھکے مار سکے۔

پھر بھی عمر اکمل اس پورے ٹورنامنٹ میں کڑے وقت پر کام ضرور آیا ہے اور اس کی کوشش قابلِ تعریف ہے۔ ;)
 
اچھا ! میں نے نہیں دیکھی وہ وڈیو۔۔۔ ۔!

یعنی یونس خان آپ کی گُڈ لسٹ میں ہیں۔ :)
یونس واقعی اچھا ہے۔ شاید ہی کوئی اسے برا کہے۔
آپ اسٹیل ٹاؤن جائیے۔ اکثر اپنی گاڑی دھوتا نظر آتا ہے۔ آپ جا کر ملیں ماتھے پر ایک شکن نہیں ہوگی اس کے۔ آپ سے ایسے بات کرے گا جیسے آپ کا پرانا دوست ہو۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ گروپ ہے۔ آپ نے وہ وڈیو تو دیکھی ہوگی جس میں اس گروپ کے لوگوں نے یونس خان کے خلاف حلف اٹھایا تھا۔
ان کو ملک کی عزت سے زیادہ اپنے مفادات عزیز ہیں۔

ارے بھائی جب آپ کو ٹیم ہی پسند نہیں تھی تو سارے میچ دیکھ کر کیوں ٹائم اور موڈ خراب کیا۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
چھوڑیں سب باتوں کو یہ بتائیں آج کہ میچ کے بارے میں کیا رائے ہے ماہرین کی؟

میں تو چاہتا ہوں کہ ویسٹ انڈیز جیتے صرف اس لئے کہ مجھ کرس گیل کا سیلبریشن کا انداز دیکھنے کو ملے۔:) ویسے آسٹریلیا کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے کہیں زیادہ مستحکم ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
ہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
میرے محترم کرکٹ کے ماہرین بھائیو ۔
" کرکٹ " کے لفظی معنی پر کبھی غور کیا ہے ۔ ؟
اس کھیل " کرکٹ " کی روح کیا ہے ۔ کچھ ماہرانہ رائے سے منورتو کرو ۔
میرے نزدیک یہ بندروں کا نہیں انسانوں کا کھیل کہلاتا ہے ۔
اور جو اچھا کھیلے وہ جیت جاتا ہے ۔
اچھا کھیل کیا ہے ؟ کہ مخالف ٹیم کے سپرسٹارز کو اپنا مطلوبہ ھدف حاصل نہ کرنے دیا جائے ۔
اور سری لنکن اچھا کھیل پیش کر گئے اور جیت گئے ۔
شکر ہے کہ " ہند " مد مقابل نہ تھا ورنہ یہ محترمین " سٹے " کی راگنی الاپتے نظر آتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top