ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2012

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تبصرے
کل میچ ختم ہونے کے بعد بہت سارے لوگوں نے فون کالز کر کے ٹی وی چینل پر اور رپوٹریز کو پاکستان ہارنے کے بعد تبصروں سے نوازا۔ کچھ تبصرے میں یہاں لکھتا ہوں جو مجھے یاد ہیں۔

1۔پاکستان نے ہمیں بہت مایوس کیا۔ ہم میچ دیکھنے آئے تھے یہاں کہ پاکستان جیت جائے گا لیکن پاکستان ہار گیا۔ آج کے بعد میچ نہیں دیکھیں گے۔

:p
پاکستان کی بیٹنگ ٹھیک نہیں رہی اگر پاکستانی ٹیم پورے اوور کھیل جاتی تو جیت سکتی تھی
:p

کوئی کھیلاڑی بھی ٹھیک سے نہیں کھیلا نا شاہد آفریدی نا عمران نذیر اور نا ہی یاسر عرفات:D

کوئی بات نہیں ہار جیت تو لگی رہتی ہے پاکستانی ٹیم جیتے یا ہارے ہمیں اس سے پیار ہے (اس جواب پر رپوٹر نے غصہ سے کہا لیکن آج تو اچھا نہیں کھیلے اچھا کھیلنا چاہے تھا تو آگے سے یہ جواب ملا) تو کوئی بات نہیں آئندہ اچھا کھیل لیں گے کون سا یہ آخری ولڈ کپ تھا :)

یہ کچھ تبصرے ہیں جو مجھے یاد رہ گے ان تبصروں میں سے کوئی بھی تبصرہ کسی اچھے کرکٹر کا نہیں تھا یہ سب دیکھنے والے تھے جو کرسوں پر بیٹھ کر صرف میچ دیکھتے ہیں۔ اسی طرح کچھ لوگ اردو محفل پر صرف تبصرے کرتے ہیں اور میچ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے :D
پاکستان نے اچھا کھیلا اور آخر تک ہمت نہیں ہاری لیکن اس کے باوجود میچ ہار گے مجھے کوئی افسوس نہیں ہے پاکستان زندہ باد
 
محمداحمد

لائبریرین
خوب ! بھائی لوگوں نے ایک دن میں دس صفحے بھر دیئے، پڑھ پڑھ کر حال ہوگیا۔۔۔۔ اتنا ہم اسکول لائف میں پڑھ لیتے تو آج۔۔۔۔۔ :p

ویسے میچ خوب رہا اور میچ دیکھنے کا لطف آیا۔ پاکستان میچ نہیں جیت سکا اس کا افسوس ضرور لیکن کوشش کی اس لئے کوئی غم نہیں۔ یوں بھی پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جو اب تک کھیلے گئے سارے ورلڈکپ میں کم از کم سیمی فائنل تک پہنچی۔

شمشاد بھائی واقعی حق کے ساتھ ہیں کہ اُنہیں احساس ہے کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے اور لڑ کر ہارنا قابلِ تعریف ہی ہے ، لائقِ ملامت نہیں۔

رہے انیس بھائی اور ایچ اے خان صاحب تو ان کے قندِ مکرر کے طور پر ایک بار پھر یہی عرض ہے:

I guess I just prefer to see the dark side of things
The glass is always half empty. And cracked And I just cut my lip on it. And chipped a tooth
:p

خوش رہنے کے سو بہانے ہوتے ہیں اگر بندہ خوش رہنا چاہے، ورنہ تو بندہ خود بھی دُکھی اور اس کے متعلقین بھی ہمیشہ ناشاد ہی رہتے ہیں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
ارےنہیں بھائی میں تو فاتح بھائی کےفارمولے پر عمل کر رہا ہوں۔۔۔ :ROFLMAO:
ہائیں! یہ کرکٹ کے دھاگے میں میرے فارمولے کہاں سے آ گئے؟
کوئی میچ ویچ چل رہا ہے کیا؟ اور اگر چل بھی رہا ہے تو اس میں میرا فارمولا کہاں سے آیا؟ میں نے تو زندگی میں دو دفعہ کرکٹ میچ دیکھا ہے۔۔۔ ایک مرتبہ ٹی وی پر اور ایک مرتبہ سٹیڈیم میں۔
آج ایک نیا ریکارڈ بنا ہے کہ ہم نے کرکٹ سے متعلق دھاگا کھول کر اس کا ایک مراسلہ پڑھا اور اس کا جواب بھی لکھا۔ :laughing:
 
اس والے فارمولے پر۔۔۔۔:D
ہم بھی ہمیشہ خوب سوچ کر اور غور کر کے بولتے ہیں کہ کون کون سے الفاظ چنے جائیں تا کہ سننے والے کی روح تک میں مرچیں لگ جائیں۔۔۔ کاش الفاظ سے کسی کو حقیقتاً قتل کیا جا سکتا تو ہم وہ الفاظ اپنے ہر جملے میں استعمال کرتے۔
 
رہے انیس بھائی اور ایچ اے خان صاحب تو ان کے قندِ مکرر کے طور پر ایک بار پھر یہی عرض ہے:​
I guess I just prefer to see the dark side of things
The glass is always half empty. And cracked And I just cut my lip on it. And chipped a tooth
:p
ہم بھی فاتح بھائی کی طرح ہمیشہ خوب سوچ کر اور غور کر کے بولتے ہیں کہ کون کون سے الفاظ چنے جائیں تا کہ سننے والے کی روح تک میں مرچیں لگ جائیں۔:D
 
تبصرے

یہ کچھ تبصرے ہیں جو مجھے یاد رہ گے ان تبصروں میں سے کوئی بھی تبصرہ کسی اچھے کرکٹر کا نہیں تھا یہ سب دیکھنے والے تھے جو کرسوں پر بیٹھ کر صرف میچ دیکھتے ہیں۔ اسی طرح کچھ لوگ اردو محفل پر صرف تبصرے کرتے ہیں اور میچ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے :D
پاکستان نے اچھا کھیلا اور آخر تک ہمت نہیں ہاری لیکن اس کے باوجود میچ ہار گے مجھے کوئی افسوس نہیں ہے پاکستان زندہ باد

بیٹے ہارنا بری بات نہیں مگر میچ سے پہلے بڑکیا ں مارناے شہودوںکا کام ہی ہوسکتا ہے کرکڑز کا نہیں
 
I guess I just prefer to see the dark side of things
The glass is always half empty. And cracked And I just cut my lip on it. And chipped a tooth
:p

خوش رہنے کے سو بہانے ہوتے ہیں اگر بندہ خوش رہنا چاہے، ورنہ تو بندہ خود بھی دُکھی اور اس کے متعلقین بھی ہمیشہ ناشاد ہی رہتے ہیں۔ :)

یہ غریب ہر حال میں خوش ہی رہتےہیں۔ کڑھتے تو وہ لوگ ہیں جنھیں کچھ عزت عزیز ہوتی ہے
 
ان کی تو سمجھ میں اتی ہے مگر ان بے شرموں کی سمجھ نہیں اتی۔
حفیظ شرمناک کارکردگی پر بھی نازاں
یہ ملاحظہ کیجیے۔ شاید سمجھ آجائے۔۔

"وہ میں پوچھ رہا تھا کہ اگر آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز کو زیادہ رنز سے ہرا دے تو کوئی چانس ہے فائنل میں جانے کا۔"
کپتان محمد حفیظ کا آئی سی سی سے بےہودہ سوال۔۔:D
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ غریب ہر حال میں خوش ہی رہتےہیں۔ کڑھتے تو وہ لوگ ہیں جنھیں کچھ عزت عزیز ہوتی ہے

اتنی عزت عزیز ہے تو کرکٹ کے دھاگوں میں نہ آیا کریں۔ :D کرکٹ کھیل ہے کوئی موچھ کی لڑائی نہیں ہے ۔ اگر آپ ایسے ہی کرکٹ سے وابستہ رہے تو آپ کی عزت کو مستقل خطرات ہی لاحق رہیں گے۔ :) :p
 
اتنی عزت عزیز ہے تو کرکٹ کے دھاگوں میں نہ آیا کریں۔ :D کرکٹ کھیل ہے کوئی موچھ کی لڑائی نہیں ہے ۔ اگر آپ ایسے ہی کرکٹ سے وابستہ رہے تو آپ کی عزت کو مستقل خطرات ہی لاحق رہیں گے۔ :) :p
میری عزت کی بات نہیں ہورہی۔ ملک کی عزت کی بات ہورہی ہے

01_01.jpg

ہرحال میں فرحان و شادان ۔
جیت کو شیر کے منہ سے نکالنے والے شاہین
فتح کی چال چل رہے ہیں
 
میں عمران خان کے دور سے کرکٹ دیکھ رہا ہوں۔
سوائے یونس خان کو چھوڑ کر میں نے کوئی اصولی کپتان نہیں دیکھا۔ یہ سب ملک کو اپنے مفاد اور دوستیوں کی بھینٹ چڑھاتے آئے ہیں۔
اگر حفیظ بے شرم، عبدالرزاق کو ٹیم سے باہر نکالنے کا جواز دے دے تو مجھے اس سے کوئی گلا نہیں ہوگا۔
 
نایاب

لائبریرین
282353_292249194207878_1643178313_n.jpg

When Umar akmal took off the helmet ,that's passion .. that's love for your country! What an Emotional moment.That shows he was just looking 4 a Victory,
no care of Injury.... Thats a sign of real Patriotic Player.... He did his best.... During that moment i felt great respect 4 him..
بشکریہ فیس بک
 
محمداحمد

لائبریرین
میں عمران خان کے دور سے کرکٹ دیکھ رہا ہوں۔
سوائے یونس خان کو چھوڑ کر میں نے کوئی اصولی کپتان نہیں دیکھا۔ یہ سب ملک کو اپنے مفاد اور دوستیوں کی بھینٹ چڑھاتے آئے ہیں۔
اگر حفیظ بے شرم، عبدالرزاق کو ٹیم سے باہر نکالنے کا جواز دے دے تو مجھے اس سے کوئی گلا نہیں ہوگا۔

آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے، لیکن کیا ضروری ہے کہ یہ کام حفیظ کا ہی ہو، سیلیکٹرز کا دباؤ بھی تو ہوسکتا ہے۔
 
Top