ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2012

ساجد

محفلین
پاکستانی بلے بازی مکمل طور پر ناکام۔ ایک بار پھر یہ بات کھُل کر سامنے آ گئی کہ ٹیم میں منصوبہ بندی ہے نہ حالات کا سامنا کرنے کی ہمت۔ شاہد آفریدی اب چلا ہوا کارتوس ہے اسے ون ڈاؤن پر بھیجنا خود کشی کرنے کے مترادف تھا۔ یہ بندہ اب خود ہی شرم کرے اور نئے ٹیلنٹ کے لئے جگہ خالی کر دے ۔ شعیب ملک بھی 28 سکور کرنے کے باوجود کوئی اچھی ٹائمنگ سے محروم دکھائی دیے۔ پتہ چلانا چاہئے کہ اکمل برادران کے پاس کون سے مؤکل ہیں جو انہیں ہر میچ میں شامل کروا دیتے ہیں۔ عمر گُل نے حسبِ ترتیب (بیٹنگ نمبر) قدرے بہتر کارکردگی دکھائی ایک میچ میں بڑا سکور کرنے کی وجہ سے ان سے آج اس سے اچھی کارکردگی کی توقع نہیں رکھنی چاہئے تھی لیکن ان کی جگہ عبدالرزاق ہوتے تو بہتر ہوتا۔
بلے باز نئے ہیں یا پرانے مجموعی طور پر آج کے میچ میں سبھی بھارتی باؤلنگ کے سامنے بری طرح سے دبا ؤ کا شکار دکھائی دیے۔ بھارت نے فیلڈنگ میں بھی بری اچھی کارکردگی دکھائی اور دھونی نے اپنے بالرز کو مواقع کی مناسبت سے بڑی مہارت سے استعمال کیا جبکہ پاکستانی بلے باز ان کی سٹریٹجی سمجھنے میں مکمل ناکام رہے۔
 
Top