پانچویں شادی نہیں کرتا مسلماں جاناں

جناب اگر پہلی شادی نہیں ہو رہی تو دوسری شادی کر لیں پہلی بعد میں کر لینا
ABDUL AR بھیا کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں ورنہ تو حالات کچھ یوں ہیں کہ

چار دفتر میں ہیں، اک گھر میں ہے اور اک دل میں ہے
چھ حسینوں میں گھرا ABDUL بڑی مشکل میں ہے​

ذکر سن کر چھ حسینوں کا نہ گھبرا جانِ من
اک حسینہ کے لئے اب بھی جگہ اس دل میں ہے​
 
آخری تدوین:
دوسری سمندر پار سے آڈر پر منگواہ لیں کیا ؟؟؟ پاکستان میں تو پہلی نہیں ملتی
مذاح کا کومنٹ ہے سنجیدہ لوگ دو رہیں
ویسے چائینا سے منگوانے کا ایک فائدہ بھی ہے، چائینا کا مال زیادہ دن چلتا نہیں، جلدی جان چھوٹ جائے گی ;)
 
یہ تو ایک سوچ بنا لی ہے ورنہ چائینا کا کوالٹی میں کوئی جواب نہیں جیسی قیمت ویسا مال
پھر تو پاکستان چائینا سے بھی آگے رہا، یہاں تو خرچ کم ہو یا زیادہ "یہ" مال عمر بھر چلتا ہی جاتا ہے :sneaky:

(نہیں بیگم، یہ تو ازرائے مزاح کہا ہے، آپ اپنا دستِ مبارک روک لیجئے ورنہ میں چائینا کا مال ثابت ہوں گا)
 
اپنے سے چھوٹوں کو بھیا کیوں کہتے ہیں آپ:)
الحمدواللہ میرے دو چھوٹے بھائی ہیں، میں انہیں بھی پیار سے بھیا کہتا ہوں، بھیا کہنے میں مجھے بہت محبت اور اپنے پن کا احساس ہوتا ہے۔
آپ جیسے پیارے بھائی جب میری حوصلہ افزائی فرماتے ہیں، مجھے شاعر ہونے کے ایک معتبر مقام پر بٹھا کراپنی بیش قیمت محبت اور انمول عزت سے نوازتے ہیں تو مجھے آپ بھائیوں اور بہنوں پر بہت پیار آتا ہے۔ اور اس پیار کا بھرپور اظہار کرنے کے لئے بھائیوں کو "بھیا" اور بہنوں کو "بہنا" یا "آپی" کہہ دیتا ہوں۔

اس محفل میں (جسے میں اپنی فیملی کی طرح عزیز رکھتا ہوں) مجھے بہت محبت اورعزت ملی ہے استادِ محترم الف عین کی شفقتِ پدرانہ ہمیشہ سر پر رہتی ہے اورآپ جیسے پیارے پیارے بہن بھائی میرے ارد گرد ہنستے ہنساتے گھومتے پھرتے رہتے ہیں اور آپ سب کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر مجھے اطمینان ہوتا ہے کہ میرے بعد بھی مجھے کسی نہ کسی حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔ بس اتنی سی بات ہے :)

راجا ترے بغیر نہیں دوست ہی اداس
دشمن بھی سوگوار تجھے ڈھونڈتے رہے
 

محمدظہیر

محفلین
اردو محفل اور محفلین سے آپ کی محبت دیکھ کر خوش گوار حیرت ہوئی۔ اللہ تعالی آپ کی زندگی میں برکت دے، ہر جائز خواہش پوری کرے۔
یوں ہی محفل پر اپنا خوب صورت کلام شیئر فرما کر لوگوں کے ہونٹوں پر مسکان بکھیرتے رہیے :):):)
 
اردو محفل اور محفلین سے آپ کی محبت دیکھ کر خوش گوار حیرت ہوئی۔ اللہ تعالی آپ کی زندگی میں برکت دے، ہر جائز خواہش پوری کرے۔
یوں ہی محفل پر اپنا خوب صورت کلام شیئر فرما کر لوگوں کے ہونٹوں پر مسکان بکھیرتے رہیے :):):)
آمین، جزاک اللہ، اب آپ خود دیکھ لیں، جتنی محبت اور عزت مجھے آپ سے مل رہی ہے تو کس کافر کا دل چاہتا ہے کہ آپ کو بھیا نہ کہے؟
اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے پیارے بھیا :)
 
Top