رو لیا پھوٹ کے سینے میں جلن اب کیوں ہے آگ پگھلا کے نکا لا ہے یہ جلتا پانی
ہما محفلین اکتوبر 24، 2007 #21 رو لیا پھوٹ کے سینے میں جلن اب کیوں ہے آگ پگھلا کے نکا لا ہے یہ جلتا پانی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 24، 2007 #22 ضعف سے گریہ مبدّل بہ دمِ سرد ہوا باور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہو جانا (چچا)
ہما محفلین اکتوبر 24، 2007 #23 پتھر کے جگر والو! غم میں وہ روانی ہے خود راہ بنا لے گا بہتا ہوا پانی ہے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 24، 2007 #24 آگ سے پانی میں بجھتے وقت اٹھتی ہے صدا ہر کوئی در ماندگی میں نالے سے ناچار ہے (چچا)
نوید صادق محفلین اکتوبر 26، 2007 #25 پانی کی ایک بوند سی کھڑکی سے گر پڑی اب کے کمال سایہء دیوار کر گیا شاعر: بیدل حیدری
شمشاد لائبریرین اکتوبر 27، 2007 #26 مجھ کو وہ دو کہ جسے کھا کے نہ پانی مانگوں زہ۔۔ر کچھ اور س۔۔ہی، آبِ بق۔۔۔ا اور س۔۔۔۔۔۔ہی (چچا)
ع عیشل محفلین اکتوبر 28، 2007 #27 محسن غریب لوگ تو تنکوں کا ڈھیر ہیں ملبے میں دب گئے،کبھی پانی میں بہہ گئے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 28، 2007 #28 زمانہ دیکھ کر ہے دنگ اندازِ قمر نقوی وہ سج دھج ہے کہ گویا آگ پانی میں لگانی ہے (سرور)
نوید صادق محفلین نومبر 7، 2007 #29 گر تیرے تشنہ کام کو دے خضر مرتے دم پانی ہو خشک چشمہء آبِ حیات کا شاعر: شیفتہ
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2007 #30 میں اب بھی گرتے ہوئے پانیوں کی قید میں ہوں اک آبشار میرے چار سو ابھی تک ہے (فرحت عباس شاہ)
نوید صادق محفلین نومبر 7، 2007 #31 پانی وضو کو لاؤ، رخِ شمع زرد ہے مینا اٹھاؤ ، وقت اب آیا نماز کا شاعر: شیفتہ
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2007 #32 درد میں کوئی موسم پیارا نہیں ہوتا دل ہو پیاسا تو پانی سے گزارہ نہیں ہوتا
نوید صادق محفلین نومبر 9، 2007 #33 لکیریں پانی پہ کھینچتا ہوں حیات کی شرح لکھ رہا ہوں شاعر: صادق اندوری
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2007 #34 اُسےجو دھوپ لئےدل کےگاؤں میں اترا رہٹ سے،چاہَ ، کا پانی پلانے والی ہوں (نیناں)
نوید صادق محفلین نومبر 10، 2007 #35 تم بھی لکھنا تم نے اس شب کتنی بار پیا پانی تم نے بھی تو چھجّے اوپر دیکھا ہوگا پورا چاند شاعر: ندا فاضلی
تم بھی لکھنا تم نے اس شب کتنی بار پیا پانی تم نے بھی تو چھجّے اوپر دیکھا ہوگا پورا چاند شاعر: ندا فاضلی
شمشاد لائبریرین نومبر 10، 2007 #36 دل کو اشکوں کی روانی سے نکالا جائے ڈوبتے شخص کو پانی سے نکالا جائے
نوید صادق محفلین دسمبر 2، 2007 #37 میں کمینِ توبہ میں ہوں آپ ، لیکن کیا کروں منہ میں بھر آتا ہے پانی جام و مینا دیکھ کر شاعر: شیفتہ
شمشاد لائبریرین دسمبر 2، 2007 #38 تم تو ٹہرے رہے جھیل کے پانی کی طرح دریا بنتے تو بہت دور نکل سکتے تھے
نوید صادق محفلین دسمبر 3، 2007 #39 لوگ کیا کیا نہ ہمیں کہتے تھے ہم ہی پانی کی طرح بہتے تھے شاعر: رام ریاض
شمشاد لائبریرین دسمبر 4، 2007 #40 پسِ نگاہ بہت آنسوؤں کا شور ہے رام کسی جگہ تو یہ پانی ضرور مرنا ہے (رام ریاض)