پانی

شمشاد

لائبریرین
گہری خموش جھیل کے پانی کو یوں نہ چھیڑ
چھینٹے اّڑے تو تیری قبا پر بھی آئیں گے
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
حیراں ہے کوئی روز سے ٹھہرا ہوا پانی
تالاب میں اب کیوں کوئی کنکر نہیں گرتا
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
پانی میں روز بہاتا ہے اک شخص دئیے اُمیدوں کے
اور اگلے دن تک پھر ان کے ہمراہ بھنور میں رہتا ہے
(امجد اسلام امجد)
 

شمشاد

لائبریرین
کارِ فرہاد سے یہ کم تو نہیں‌جو ہم نے
آنکھ سے دل کی طرف موڑ دیا پانی کو
(سعد اللہ شاہ)
 

شمشاد

لائبریرین
کارِ فرہاد سے یہ کم تو نہیں‌جو ہم نے
آنکھ سے دل کی طرف موڑ دیا پانی کو
(سعد اللہ شاہ)
 

راجہ صاحب

محفلین
وہ ٹھہرا ٹھہرا سا پانی وہ سلجھا سلجھا سا موسم
میں الجھا الجھا سا شاعر ، میں ٹھہرا پاگل اۤوارہ
 

شمشاد

لائبریرین
سب شور شہر خاک کا ہے قرب آب سے
پانی نہ ہو تو شہر کا جینا محال ہو
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین
کارِ فرہاد سے یہ کم تو نہیں‌جو ہم نے
آنکھ سے دل کی طرف موڑ دیا پانی کو
(سعد اللہ شاہ)
 

شمشاد

لائبریرین
آسمانوں کی طرف جیسے الٹ جائیں مکان
عکس ایسے ہی نظر آئے مجھے پانی میں
(عدیم ہاشمی)
 
Top