شست و شو کا اُس کے پانی جمع ہو کر مہ بنا اور منھ دھونے کے چھینٹوں سے ستارے دیکھیے (میر تقی میر)
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2011 #81 شست و شو کا اُس کے پانی جمع ہو کر مہ بنا اور منھ دھونے کے چھینٹوں سے ستارے دیکھیے (میر تقی میر)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 10، 2011 #82 دائروں کی آنکھ دی ، بھونچال کا تحفہ دیا پانیوں کو چاند نے اشکال کا تحفہ دیا منصور آفاق
جاسمن لائبریرین اپریل 4، 2019 #83 ایسی آگ فلک سے برسے گی اک دن خاک ہوا پانی پتھر جل جائیں گے ساجد حمید
سیما علی لائبریرین مارچ 5، 2022 #84 ٹوٹ پڑتی تھیں گھٹائیں جن کی آنکھیں دیکھ کر وہ بھری برسات میں ترسے ہیں پانی کے لئے سجاد باقر رضوی
سیما علی لائبریرین مارچ 5، 2022 #85 آںکھ میں پانی رکھو ، ہونٹوں پہ چنگاری رکھو زندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو راحت اندوری
سیما علی لائبریرین مارچ 5، 2022 #86 پھر کوئی شکل نظر آنے لگی پانی پر سخت مشکل میں ہوں اس طرح کی آسانی پر ظفر اقبال