محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
حیدرآبادی بگھارے بینگن تو ایسے ہوتے ہیں کہ آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔حیدرآبادی بریانی کی کیا ہی بات ہے
حیدرآبادی بگھارے بینگن تو ایسے ہوتے ہیں کہ آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔حیدرآبادی بریانی کی کیا ہی بات ہے
خلیل بھائی! بولے تو جنگِ بریانی بپا ہو جاوے گی لاہور والوں سے اس بات پہ آ پ کی! ہاں ! بتائے دیتے ہیں !کراچی سے باہر نکلیں تو بریانی کا صرف نام رہ جاتا ہے، بنانا کسی کو نہیں آتا۔ ہاں پلاؤ بہترین مل جائے گا!
صحیحیوتھیوں کے بارہ میں مشہور ہے کہ ان کو برگر بہت پسند ہیں۔ البتہ مجھے تو سخت نفرت ہے ان سے
ہم بھی جب کراچی سے نکلتے ہیں تو وہ ٹیسٹ کہیں نہیں پاتے ہیں، خصوصاً بریانی تو کہیں نہیں ملتی۔۔۔اسلام آباد میں ہر طرف سے آئے ہوئے لوگ ہیں، لہٰذا ہر فلیور کے لوگ مل جائیں گے۔ اس طرح پوچھا جائے تو شاید بریانی ہی جیتے۔ حالانکہ ڈھنگ کی بریانی خال ہی ملتی ہے۔ محلے سے آنے والی بریانی بھی اکثر رنگ والے چاول اور چکن پیس پر مشتمل تو ہوتی ہے، البتہ بریانی کہنا اس کے ساتھ زیادتی ہے۔
ہاہاہاہا۔۔۔یوتھیوں سے یا برگروں سے؟
پتا نہیں اس میں کیا کیا کھا لیا؟؟؟کراچی میں تو چائنیز کھاتے ہی رہے، جب ہانگ کانگ میں چائنیز کھایا تو مختلف ہی پایا۔
پاکستان میں ہر دوسرے تیسرے سروے کو گیلپ سے منسوب کرنے کا رواج عام ہے۔اولین مراسلہ جس "ماخذ" سے کاپی پیسٹ کیا گیا ہے وہاں تو کوئی ربط نہیں ہے۔ بس گیلپ پاکستان کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
گیلپ پاکستان کی سائٹ پر بھی یہ سروے نہیں مل سکا۔
یعنی یہاں بھی دو نمبر اپنا کام دکھا گیا !!!پاکستان میں ہر دوسرے تیسرے سروے کو گیلپ سے منسوب کرنے کا رواج عام ہے۔
پنجاب میں پہلے بریانی کا رواج نہیں تھا، ہر جگہ پلاؤ کا راج تھا۔ ہمارے گھر میں بھی پلاؤ کثرت سے بنتا تھا۔ بریانی کی ہردلعزیزی کا احساس تو کراچی میں رہ کر ہوا۔ اب پتہ نہیں، اہلِ پنجاب بریانی کھانے لگے ہیں یا پلاؤ کو بریانی سمجھ کر کھاتے ہیں۔ہم بھی جب کراچی سے نکلتے ہیں تو وہ ٹیسٹ کہیں نہیں پاتے ہیں، خصوصاً بریانی تو کہیں نہیں ملتی۔۔۔
لاہور اور پنڈی میں بریانی کی جگہ پلاؤ دی جاتی ہے،
ارے بھائی یہ پلاؤ مؤنث کب سے ہوگیا ؟ بریانی کا اتنا رعب ؟ہم بھی جب کراچی سے نکلتے ہیں تو وہ ٹیسٹ کہیں نہیں پاتے ہیں، خصوصاً بریانی تو کہیں نہیں ملتی۔۔۔
لاہور اور پنڈی میں بریانی کی جگہ پلاؤ دی جاتی ہے، یہی حال مری کا ہے، باقی تفریحی مقامات کا تو پوچھیے مت۔۔۔
پشاور میں کڑاہی سے کام چلاتے ہیں۔۔۔
ایک مرتبہ چپلی کباب بھی ’’یوز‘‘ کیے، لیکن یا تو کباب غلط بنے تھے یا ہم غلط جگہ چلے گئے تھے۔۔۔
فی الحال بریانی، نہاری، پلاؤ، پائے اور قورمے سے دل بھر گیا ہے۔۔۔
آج کل بار بی کیو، شورما، برگر اور پیزا پر دل آیا ہوا ہے۔۔۔
اگرچہ گھر میں ملتا وہی لوکی کدو کا شوربا ہے!!!
کراچی کی حد تک تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ گھر سے باہر ناشتے کا ایک ہی مطلب ہے، حلوہ پوری کا ناشتہ!حیرت ہے کہ ناشتے میں حلوہ پوری کو پاکستانیوں نے گھاس نہیں ڈالی۔
یہاں بھی ایسا ہی ہے۔کراچی کی حد تک تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ گھر سے باہر ناشتے کا ایک ہی مطلب ہے، حلوہ پوری کا ناشتہ!
دبئی میں لیمسی پلازا کے سامنے ایک پاکستانی ریستوران ہے جہاں ناشتے میں حلوہ پوری اور پائے ہی ملتے ہیں۔یہاں بھی ایسا ہی ہے۔
کہاں ،یہاں بھی ایسا ہی ہے۔
ابھی صبح صبح۔ عمران بھائی رک نہ سکے۔ بچا ہوا حلوہ اے خان نے کھا لیا۔کہاں ،
محفل پہ ،
کون بناتا ہے ،
ہمیں بھی کھانی ہے ۔