پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کون سی ہے؟ سروے کا نتیجہ آگیا

آپ کی پسندیدہ ڈش کون سی ہے

  • بریانی

    Votes: 19 57.6%
  • پلاؤ

    Votes: 11 33.3%
  • حلیم

    Votes: 6 18.2%
  • نہاری

    Votes: 8 24.2%
  • پائے

    Votes: 11 33.3%
  • کڑاہی

    Votes: 10 30.3%
  • دال چاول

    Votes: 5 15.2%
  • آلو گوشت

    Votes: 6 18.2%
  • قورمہ

    Votes: 8 24.2%
  • چائنیز

    Votes: 4 12.1%

  • Total voters
    33

فرقان احمد

محفلین
بریانی اور پلاؤ چینی ڈشز سے دو بدو لڑائی میں مصروف ہیں۔ یا حیرت! یہ انگریزی ڈشیں کن تاریک راہوں میں ماری گئیں!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بریانی سے یاد آیا کہ سیالکوٹ کی بھی ایک بریانی مشہور ہے، "جسے کھا کر ٹیپو سلطان نے انگریزوں کی شکست دی"۔
اس بات پر یہ لطیفہ یاد آیا کہ ایک دفعہ میس میں فوجیوں نے خراب کھانے کے بارے میں شکایت کی ۔ جس پر ایک جنرل نے انہیں خوب ڈانٹ پلائی اور کہا کہ یہی کھانا اگر نپولین کی فوج کو دیا جاتا تو وہ ساری دنیا فتح کرلیتی ۔ جس پر پچھلی صف سے ایک سپاہی نےجواب دیا : جناب نپولین کے زمانے میں یہ کھانا تازہ تھا ۔
اب پتہ نہیں سیالکوٹ کی بریانی کی تازگی کا کیا عالم ہے ۔ :D
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت ہی لذیذ لڑی !
محفل پر ایک سروے مشروبات کے بارے میں بھی ہونا چاہئے۔ میرا ووٹ ٹھنڈے میٹھے دودھ کے حق میں پیشگی قبول فرمائیے (چائے ناراض ہوتی ہے تو ہو)۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
بریانی کو تاحال سب سے زیادہ ووٹ پڑے ہیں۔ اگر یہ سروے گیلپ نے نہیں بھی کروایا تب بھی اس کے عین مطابق نتیجہ آ رہاہے :)
 

سین خے

محفلین
محفل پر تو اس سے بدتر زبان استعمال ہوتے دیکھی ہے

بات تو سچ ہے پر مجھے آج تک یہی لگتا رہا ہے کہ ویڈیو لنک ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ ویسے شو بہت اچھا ہے۔ برصغیر (پاکستان کا تو خیر سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے) کے کھانوں پر کم ہی پروگرام بنتے ہیں۔ ایک جگہ بھارت میں گورڈن نے لال چونٹیوں کی چٹنی بھی کھائی تھی اور بنانا سیکھی تھی۔ بھارت کے کچھ ایسے خطوں میں بھی گیا تھا جن کے بارے میں کبھی سنا بھی نہ تھا اور نہ وہاں فوڈ کلچر کے بارے میں علم تھا۔
 
کراچی میں زعفرانی بریانی کس کس نے کھائی ہے؟ صدر میں ملتی ہے اور چند پکوان ہاوس آرڈر پر تقریبات کے لئے بنا کر دیتے ہیں۔
Gordon ramsay کا ایک انڈیا کا شو آیا تھا۔ اس میں رامزے نے بریانی بنانا سیکھی تھی۔ جو باورچی تھے ان کے آباواجداد نے بہادر شاھ ظفر کے لئے بھی پکائی تھی۔ اس بریانی میں گائے کے گوشت کے کوفتے ڈالے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈوں کو بٹیروں میں سٹف کیا جاتا ہے۔ ان بٹیروں کو مرغی میں اور پھر مرغیوں کو بکرے میں۔ دیکھنے والا شو ہے پر آج تک رامزے کی زبان کی وجہ سے یہاں شئیر نہیں کیا۔ یو ٹیوب پر گورڈن رامزے گریٹ سکیپ انڈی ڈال کر سرچ کرنے پر آسانی سے شو کی یہ قسط مل جاتی ہے۔ پہلی قسط کے شروع میں ہی بریانی والا حصہ آجاتا ہے۔
صدر میں کس نام کے ریسٹورنٹ میں ؟ :):)
 

محمد وارث

لائبریرین
آلو گوشت کے حق میں رائے دینے والا میاں نواز شریف کا پیروکار ہو سکتا ہے
ہرگز نہیں نظامی صاحب، میں نے آلو گوشت کو ووٹ دیا ہے اس وجہ سے کہ قیمہ کریلے اس میں شامل نہیں ہیں۔ میاں صاحب کا پیروکار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ "فتویٰ" تو بریانی خوروں پر زیادہ سُوٹ کرتا ہے۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
میاں صاحب کا پیروکار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ "فتویٰ" تو بریانی خوروں پر زیادہ سُوٹ کرتا ہے۔
hqdefault.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
سینٹرل پنجاب کے لوگوں کا من پسند کھاجا چاول ہی ہیں۔ میں خود آلو گوشت کے ساتھ ابلے ہوئے سفید چاول کھاتا ہوں۔ میرے تینوں بچوں کی جان بریانی میں ہے، اور اتفاق سے تینوں سپورٹر بھی میاں صاحب ہی کے ہیں، ابھی "بچے" ہیں شاید اس لیے! :)
 

اے خان

محفلین
ووٹ تو پلاؤ کو دیا ہے لیکن یہ ساری ڈشیں پسندیدہ ہے سوائے نہاری کے لیکن اگر سامنے پڑی ہو تو کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ پلیٹ صاف کرنا اچھی بات ہوتی ہے. اور چائنیز ڈش کا دیدار ابھی تک نصیب نہیں ہوا
 
Top