آسٹریلیا ، ساوتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں جب فاسٹ پچز پہ کھیلتی ہیں تو 4+ کے سٹرائیک ریٹ سے رنز بناتی ہیں ۔۔ اور ہماری ٹیم بمشکل پونے تین کا سٹرائیک ۔۔۔
مانا کہ یہ ٹی ٹونٹی میچ نہیں ہے ۔۔ نہ ایک روزہ ہے جہاں سٹرائیک ریٹ معنی رکھتا ہے لیکن ہم ساری دُنیا سے انوکھے کیوں ہیں ۔۔ اور اس انوکھے پن سے ہم ہمیشہ میچ ہارتے ہی ہیں ۔۔ کبھی ایسا بھی ہوا ہو کہ ان پچز پہ ہم نے رنز بنانے کی بجائے وکٹ روکی ہو اور ہم میچ جیت گئے ہوں ؟؟
جہاں تک میرا خیال ہے فاسٹ پچز پہ رنز بنانے پڑتے ہیں اور شاٹس کھیلنے پڑتے ہیں جو کہ واحد طریقہ ہے وہاں سر وائیو کرنے کا ۔۔ وگرنہ وکٹ روکنے پہ جائیں گے تو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔۔
یہ میرا ذاتی خیال ہے ۔۔ آپ بڑے شوق سے اختلاف کر سکتے ہیں ۔۔