محمد وارث
لائبریرین
ڈاکٹر صاحب میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ آپ اپنے مریضوں کا کیا حال کرتے ہونگےپیچھے کیا پڑنا ہے سر ۔۔اب یونس خان نے اپنی تعریفیں نہیں کروانی ؟؟؟ 10000 کلب میں داخل ہو رہا ہے ۔ لوگوں نے تعریف میں زمین آسمان ملا دینے ہیں ۔۔۔ اس بات سے قطع نظر کہ اس سیریزمیں کیا کیا ہے اُس نے ۔
میچ ہے، ایک نے جیتنا ہے ایک نے ہارنا ہے، اس کو بس اس نظر سے دیکھیں۔ کیا کوئی کھلاڑی کسی ہاری ہوئی سیریز یا میچ میں اچھا نہیں کھیل سکتا؟ کیا ہر وقت اس کی برائی ہی کریں گی یا ڈکشنری میں کوئی "ویل پلیڈ" کا لفظ بھی ہے۔ اتنا تو مخالف ٹیم کے کھلاڑی بھی کہہ دیتے ہیں۔
اب خاص یونس خان کی اس اننگز کی بات کریں تو جب آپ کے ورلڈ کلاس میچ ونر باؤلرز چھ سو رنز کی لیڈ کھا لیں تو کسی کی سینچری کیا کرے۔ فرض کریں اس میچ میں آسٹریلیا کے سوا پانچ سو کی بجائے سوا تین سو رنز ہوتے تو یونس کی یہی سینچری جس کو آپ گلی محلے کی سینچری سمجھ رہے ہیں وہی سینچری "ریلیونٹ" ہوتی یا نہیں؟ پس ثابت ہوا کہ انفرادی کارکردگی کی "افادیت" کو مجموعی کارکردگی کے پس منظر میں دیکھنا چاہیے کہ جس میں کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے لیکن قطع نظر اس کے کہ کسی میچ کی مجموعی صورتحال (بشمول مخالف ٹیم کی کارکردگی) کیسی تھی، کسی ہارے ہوئے لشکر کے بہادر سپاہی کی تعریف تو دشمن بھی کر دیتے ہیں۔