پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا:میلبرن ٹیسٹ

ڈرنکس:پہلا سیشن
345-7
اظہر علی کی عُمدہ اننگ جاری-
اگرچہ مصباح و انتظامیہ نے میری پہلی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی لیکن میں پھر بھی رائے دینے سے باز نہیں آؤں گا- کہ اگر اننھ ڈیکلئیر نہیں بھی کرنی تو کم از کم رنز کرنے کی رفتار تیز کر دیں- سہیل خان کو لاٹھی چارج کا پیغام بھجوا دیں-
 
لیں جی ۔۔ چائے کے وقفے تک آسٹیلیا نے 131 رنز بنائے ہیں ایک وکٹ کے نقصان پہ ۔۔۔ وارنر کی خوش قسمتی والی اننگ 77 رنز کے ساتھ جاری و ساری ہے ۔۔ اور اکلوتی وکٹ اب تک یاسر شاہ کے حصے میں آئی ہے ۔۔
 

یاز

محفلین
آسٹریلیا والے دل کھول کر پیٹ رہے ہیں۔
اگر بارش نے بقیہ دو دنوں میں کئی گھنٹوں کا کھیل ضائع نہ کیا تو قوی امکان ہے کہ پاکستان کو پانچویں دن میچ بچانے کے لئے 75 سے 80 اوورز تک بیٹنگ کرنا پڑے۔
 

یاز

محفلین
آج کے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کا سکور 278 رنز اور 2 کھلاڑی آؤٹ۔
آسٹریلیا ابھی 166 رنز کے خسارے میں ہے۔ اگر پاکستانی باؤلنگ نے آج جیسا ہی پرفارم کیا تو امکان یہی ہے کہ کل کے دن کے اختتام تک شاید آسٹریلیا 200 سے زیادہ کی لیڈ بھی لے چکا ہو گا اور پاکستان کو پانچویں دن شکست سے بچنے کے لئے جدوجہد کرنا پڑے۔
 

یاز

محفلین
یہ بتاتا چلوں کہ پاکستان نے آسٹریلیا میں آخری ٹیسٹ میچ 1995 میں جیتا تھا۔ اور آخری ڈرا 1990 میں کیا تھا۔

یعنی اس میچ کا ڈرا کر لیا جانا بذاتِ خود ایک کارنامہ سمجھا جا سکتا ہے۔
 
مطلب یہ ٹیسٹ بھی ہم ڈرا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو کارنامہ شمار ہو گا ۔۔۔ جیسے پچھلا ٹیسٹ ہم ہار تو گئے لیکن کارنامہ تو کیا نا ہم نے ۔۔۔ آج کل ہار جیت کو کون پو چھتا ہے ۔۔ لوگ تو کارنامے دیکھتے ہیں ۔۔:D
 

محمد وارث

لائبریرین
پاکستان کی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئیں اور اگر مزید بارش نہ ہوئی تو یہ میچ نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان کی آج کی باؤلنگ دیکھ کر یہ تو نہیں لگتا کہ وہ آسٹریلیا کی مزید اٹھارہ وکٹیں حاصل کر کے میچ جیتیں گے، لیکن پاکستانی بیٹنگ کی "کولیپس" ہسٹری دیکھ کر یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ آسٹریلیا آخری دن دس وکٹیں حاصل کر کے یہ میچ جیت جائے۔

آسٹریلیا کی ٹیم اور مینیجمنٹ بہت پروفیشنل ہیں۔ وہ اس میچ کو جیتنے کیلیے کھیل رہے ہیں، ان کا رن ریٹ اس بات کی گواہی دے گا۔ پانچ کے قریب رن ریٹ ہے وہ بھی ایک ٹیسٹ میچ میں۔ اگر وہ اسی رن ریٹ یا اس کے قریب قریب کھیلتے رہے تو میچ جیتنے کے لیے دو حکمت عملیاں ہو سکتی ہیں۔

ایک یہ کہ وہ کل ٹی یا ٹی کے بعد ایک گھنٹہ تک ساٹھ ستر اوور کھیل کر تین سوا تین سو رنز اور بنائیں اور ڈیڑھ سو پونے دو سو کی لیڈ لے کر پاکستان کو دوسری اننگز کھیلائیں جب کہ میچ میں ابھی سو سے ایک سو دس بیس اوور باقی ہوں، ستر اسی اوورز میں پاکستان کو آؤٹ کر کے پانچویں دن بیس پچیس یا تیس اوورز میں جتنا بھی ہدف ہو اس کو حاصل کر لیں۔

دوسرا یہ کہ کل کا سارا دن بیٹنگ کریں، نوے یا سو اوورز، بلکہ اگر آؤٹ نہ ہوں تو پانچویں دن بھی ایک گھنٹہ بیٹنگ کر کے اپنی لیڈ جتنی زیادہ ہو حاصل کریں، اور پھر پاکستان کو پانچویں دن اسی نوے اوورز میں آوٹ کر کے اننگز کی فتح حاصل کریں۔

اور یہ ناممکن نہیں ہے :)
 
واہ سر جی ۔۔۔ آپ کی ایک ایک بات سے سو فیصد متفق ۔۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سبھی ٹیمیں جیت کے لیے میدان میں اُترتی ہیں اور ان کی حکمتِ عملی اس بات کا واضح ثبوت ہوتی ہیں کہ وہ جیتنے کے لیے آئے ہیں ۔۔ پاکستان شاید دنیا کی وہ واحد ٹیم ہے جو جیتنے کی خواہش سے زیادہ ہارنے کے خوف کے زیر اثر کھیلتے ہیں ۔۔ یہ میرا اپنا نقطہ نظر ہے ۔۔ اس سے کو ئی بھی بڑے شوق سے اختلاف کر سکتا ہے ۔۔
 
Top