پاکستان کی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئیں اور اگر مزید بارش نہ ہوئی تو یہ میچ نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان کی آج کی باؤلنگ دیکھ کر یہ تو نہیں لگتا کہ وہ آسٹریلیا کی مزید اٹھارہ وکٹیں حاصل کر کے میچ جیتیں گے، لیکن پاکستانی بیٹنگ کی "کولیپس" ہسٹری دیکھ کر یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ آسٹریلیا آخری دن دس وکٹیں حاصل کر کے یہ میچ جیت جائے۔
آسٹریلیا کی ٹیم اور مینیجمنٹ بہت پروفیشنل ہیں۔ وہ اس میچ کو جیتنے کیلیے کھیل رہے ہیں، ان کا رن ریٹ اس بات کی گواہی دے گا۔ پانچ کے قریب رن ریٹ ہے وہ بھی ایک ٹیسٹ میچ میں۔ اگر وہ اسی رن ریٹ یا اس کے قریب قریب کھیلتے رہے تو میچ جیتنے کے لیے دو حکمت عملیاں ہو سکتی ہیں۔
ایک یہ کہ وہ کل ٹی یا ٹی کے بعد ایک گھنٹہ تک ساٹھ ستر اوور کھیل کر تین سوا تین سو رنز اور بنائیں اور ڈیڑھ سو پونے دو سو کی لیڈ لے کر پاکستان کو دوسری اننگز کھیلائیں جب کہ میچ میں ابھی سو سے ایک سو دس بیس اوور باقی ہوں، ستر اسی اوورز میں پاکستان کو آؤٹ کر کے پانچویں دن بیس پچیس یا تیس اوورز میں جتنا بھی ہدف ہو اس کو حاصل کر لیں۔
دوسرا یہ کہ کل کا سارا دن بیٹنگ کریں، نوے یا سو اوورز، بلکہ اگر آؤٹ نہ ہوں تو پانچویں دن بھی ایک گھنٹہ بیٹنگ کر کے اپنی لیڈ جتنی زیادہ ہو حاصل کریں، اور پھر پاکستان کو پانچویں دن اسی نوے اوورز میں آوٹ کر کے اننگز کی فتح حاصل کریں۔
اور یہ ناممکن نہیں ہے