پاکستان بمقابلہ انڈیا: وومین ورلڈ کپ 2017

مس جی وہ مس ہیں- جو حاضری لگا کر غائب ہو جاتیں- اور پھر کلاس کے آخر میں نازل ہوتیں- بچو کل سارے کاپیاں مکمل کر کے لانا ورنہ بہت ماروں گی- اچھا یاد سے- کوئی بہانہ نہیں چلے گا- وغیرہ وغیرہ :p:)
 
لاریب مرزا

محفلین
مس جی وہ مس ہیں- جو حاضری لگا کر غائب ہو جاتیں- اور پھر کلاس کے آخر میں نازل ہوتیں- بچو کل سارے کاپیاں مکمل کر کے لانا ورنہ بہت ماروں گی- اچھا یاد سے- کوئی بہانہ نہیں چلے گا- وغیرہ وغیرہ :p:)
ہاہاہاہا!! :ROFLMAO: فکر نہ کریں۔ آخر میں نازل نہیں ہوں گے۔ گاہے گاہے بچوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے۔ :sneaky:
 
170 رنز کا ہدف ٹورنامنٹ کے حساب سے تو آسان ہے- البتہ وکٹ کو دیکھتے ہوئے اور جس طرح لڑکیوں نے پہلا میچ جنوبی افریقہ کو گفٹ کیا تھا- اس ہدف تک پہنچنا اتنا بھی آسان نہ ہوگا-

خیر سیدہ نین عابدی جی ، ناہیدہ خاتون، جویریہ اور عائشہ بی بی وغیرہ سے اُمید ہے کہ آج بھی کچھ اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کریں گی اور ہدف جلد از جلد حاصل کرینگے تاکہ قیمتی 2 پوائنٹس کیساتھ نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہو-

دوسری طرف ڈیانا بیگ جی اور اسماویہ جی پہلے شاندار اسپیل اور درمیاں میں ناصرہ سندھو جی اور کپتان ثنا میر صاحبہ کے ساتھ سعدیہ بی بی شاندار باؤلنگ پر ڈھیروں ڈھیر داد کے ٹوکرے--
 
ہاہاہاہا!! :ROFLMAO: فکر نہ کریں۔ آخر میں نازل نہیں ہوں گے۔ گاہے گاہے بچوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے۔ :sneaky:
جی جی وہی تو معلوم ہے ہمیں- آپ جیسی استانیاں ٹیوشن پڑھاتی کم اور گھر کے کام کاج زیادہ کرواتی- اسلئے احساس تو متواتر دلاتی ہی رہینگے- ;)
 
حسیب

محفلین
خیر سیدہ نین عابدی جی ، ناہیدہ خاتون، جویریہ اور عائشہ بی بی وغیرہ سے اُمید ہے کہ آج بھی کچھ اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کریں گی اور ہدف جلد از جلد حاصل کرینگے تاکہ قیمتی 2 پوائنٹس کیساتھ نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہو-
رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ بلے باز بسمہ معروف کو بھول گئے؟؟
 
وہ کیا کہتے ہیں جی موقع بھی ہے دستور بھی، وغیرہ وغیرہ-
تو جی ہم اپنی لنکن لڑکیوں کی دہائی بھی دے لیں-
لنکن ٹیم نے 207 کا ہدف دیا ہے انگلش لڑکیوں جو کے لئے بلکل بھی مشکل نہیں البتہ پھر بھی ہم کسی معجزے وغیرہ کی اُمید رکھے ہوئے ہیں-
 
Top