پاکستان بمقابلہ بھارت: چیمپئنزٹرافی،چوتھا میچ

فرقان احمد

محفلین
پاکستان کے لیے نیا ہدف
اکیالیس اوور میں 289 رن بنانا ہوں گے ۔۔۔!!! بہتر ہو گا، 30 اوور تک محدود ہو جائے اور ٹارگٹ 215 تک ہو! :)
 

فہد اشرف

محفلین
خود کو اس بارے میں کوئی حتمی رائے دینے سے قاصر پاتا ہوں۔ہاشم آملہ اور معین علی وغیرہ کے بارے میں یہ کہاجاتا ہے کہ ان کا روزہ ہوتا ہے،باقی اللہ بہترجانتا ہے۔
میں نے آملہ جی کا انٹرویو پڑھا تھا اس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں میچز کے دوران روزے نہیں رکھتا۔
 

ابن توقیر

محفلین
میں نے آملہ جی کا انٹرویو پڑھا تھا اس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں میچز کے دوران روزے نہیں رکھتا۔
ان کی ٹرپل سینچری کے بارے میں یہ کافی مشہور ہوا تھا کہ اس میں ان کا روزہ تھا۔ویسے اس بات کو عقل بھی تسلیم کرتی ہے کہ اچھی خاصی مشقت ہے گیم میں،ایسے میں روزہ رکھنا کافی مشکل ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
عامر کو کیا ہوا تھا؟ کچھ پتہ چلا؟
ان کی انجری کی نوعیت کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا،اپنے اوور کی ایک بال کروانے کے بعد ان کے ٹانگ میں تکلیف شروع ہوگئی تھی افطاری سے قبل جب میں دیکھ رہا تھا تب انہیں طبی امداد دی جارہی تھی اس کے بعد نہیں پتا چلا۔
 
Top