پاکستان بمقابلہ زمبابوے

شمشاد

لائبریرین
آج میچ کا چوتھا دن ہے۔

پاکستان کا اسکور
پہلی اننگ 249
دوسری اننگ 258 پانچ کھلاڑی آؤٹ

کھانے کے وقفے تک 98 اوور میں یونس خان نے 257 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 115 اسکور بنائے ہیں۔

اس کے ساتھ عدنان اکمل نے 84 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 46 اسکور بنائے ہیں۔

آج آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق ہیں جو 37 گیندوں پر 15 اسکور بنا کر Chatara کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

اس وقت پاکستان کو اپنی دوسری اننگ میں زمبابوے کی پہلی اننگ پر 180 اسکور کی برتری حاصل ہے جبکہ ابھی 5 وکٹیں باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یونس خان سنچری مکمل ہونے پر

166679.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
آج میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان کی صورتحال

عدنان اکمل 154 گیندوںپر 64 اسکور بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
عند الرحمن نے 9 اسکور حاصل کیے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے
سعید اجمل صرف ایک اسکور بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
جنید خان 8 اسکور بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔
راحت علی 40 گیندوں پر 35 اسکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اور
یونس خان 404 گیندوں پر 3 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 200 اسکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کا دوسری اننگ کا مجموع اسکور 419، نو کھلاڑی آؤٹ پر میچ ختم کر کے میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کو مجموعی طور پر 341 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
زمبابوے نے 7.3 اوور کھیلے اور اس کا ایک کھلاڑی سعید اجمل کا شکار بنا۔

Mawoyo نے 25 گیندوں پر صرف 2 اسکور بنائے اور ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
 
انیس الرحمن اور شمشاد بھائی آخری دن سے قبل آپ دونوں کی رائے جاننا چاہتا ہوں کہ
اب آپ کیا کہتے ہیں۔ آیا پاکستان ہار گا یا ڈرا ہو گا میچ۔
 

عمر سیف

محفلین
ہارنے کے چانس نہیں پاکستان کے، چائے کے وقفے کے بعد پاکستان جیت جائے گا انشاءاللہ۔ پہلا سیشن بہت اہم ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کے ہارنے کا امکان نہیں ہے۔
پاکستانی گیند بازوں کی پوری کوشش ہو گی کہ جلد از جلد انہیں آؤٹ کیا جائے جبکہ میزبان ٹیم کی پوری کوشش ہو گی کہ میچ برابری پر ختم کیا جائے کیونکہ ان کے جیتنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
 
ابھی تک آپ ڈرا پہ اٹکے ہوئے ہیں انشاءاللہ کھیل شائد ہی تیسرے سیشن میں داخل ہو
ٹیسٹ میچ کے آخری دن سعید اجمل اور عبدالرحمٰن کے سامنے جب انہیں جنید خان کی اور محمد حفیظ کی سپورٹ بھی حاصل ہے۔ آپ اس وقت ایکٹو پلئیرز میں سے 7 بہترین بلے باز بھی کھیلا دیں تو میں یقین سے کہتا ہوں کہ پاکستان جیت جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے بھی تو یہی گیند باز تھے جن کی وجہ سے زمبابوے کو پاکستان کی پہلی اننگ پر اچھی خاصی برتری حاصل ہو گئی تھی۔
 
پاء جی پانچویں کی وکٹ یکسر مختلف ہوتی ہےاور چوتھی اننگ مین بیٹنگ کرنا کبھی بھی آسان نہیں رہا۔
بڑے سے بڑے بیٹسمین کی سنچریاں کی فہرست اٹھا کر دیکھ لیکن پانچویں دن اور چوتھی اننگ میں سینچریوں کی تعدادآٹے میں نمک کے برابر ہے۔
سچن 51 جبکہ رکی 41 اسکے بعد لارا ،اسٹیو وا ، انضی جیسے بلے باز ہیں لیکن ان سب کی شائد ہی 2 سے زائد سینچریاں میں ہوں پانچویں دن۔
اس فہرست میں سب سے آگے یونس خان ہے غالباً 6 سینچریوں کیساتھ۔جس نے اسی میچ میں 22ویں سینچری مکمل کی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاہتا تو میں بھی ہوں کہ پاکستان جیت جائے لیکن دشمن کو بھی کمزور نہ سمجھیں۔ مزید یہ کہ وقت کم ہے۔
 
چاہتا تو میں بھی ہوں کہ پاکستان جیت جائے لیکن دشمن کو بھی کمزور نہ سمجھیں۔ مزید یہ کہ وقت کم ہے۔
شمشاد بھائی میں باربار ایک ہی بات دہراے جا رہا ہوں کہ آخری روز کے تین سیشن کم نہیں بلکہ کافی ہوتے ہیں۔حال میں سوائے جنوبی افریقہ کے ایک بھی ایسی ٹیم نہیں جو کہ آخری روز 350 یا اس سے زائد چیس کر رہی ہواور سراوائیو کر سکے وہ بھی اس دن فیف ڈو پلیسی نے کمال کی اننگ کھیل ڈالی اور اے بی نے بھی انتہائی شاندار اور سمجھداری سے بیٹنگ کی۔(لیکن یایسی اننگ روز روز نہیں ہوتی جیسے جنوبی افریقہ کیخلاد ہی عبدالرزاق نے لاسٹ دو وکٹس کیساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 10 اوورز میں 100 سے زئد رن بنا کے پاکستان کو فتح دلادی لیکن ایسی اننگ جسٹ ونس ان بلیو کے مترادف ہی ہوتی ہیں)اسکے علاوہہ کوئی بھی ٹیم بچ نہیں پائی ماضی میں پاکستان انڈیا کو جب اس میں ڈریوڈ ، گنگولی ، سچن ، لکشمن اور ویرو جیسے کھلاڑی کھیل رہے تھے وہ بھی اپنے کئیریر کی پیک پر آخری روز پاکستان انکو آؤٹ کر چکا ہے۔ ایسے میں زمبابوے کا سروائیو کرنا میں سمجھ سے باہر ہے۔
باقی رہی دشمن کو کمزرو سمجھنے کی بات تو جناب اسکو اتنی ہی عزت دیں جتنی وہ ڈیزرو کرتا ہے پہلے ہی زیادہ ہائپ کریٹ کر کے خود ہی ایک میچ ہار بیٹھے ہیں۔اب نہیں۔
 
Top