قمراحمد
محفلین
پاکستان اورسری لنکاکے درمیان ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل آج پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے۔شاہد آفریدی پہلی بارپاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔انگلینڈمیں ورلڈ ٹوئنٹی20کے فائنل کے بعدمختصر دورانئے کی کرکٹ میں دونوں ٹیمیں پہلی بارمدمقابل ہورہی ہیں۔ ٹوئنٹی20میچ کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کے سری لنکاکے دورے کااختتام بھی ہوجائے گا۔ جس میں اسے اپنے بیٹسمینوں کی مایوس کن کارکردگی کے سب ٹیسٹ اورون ڈے سیریزمیں شکست کا سامنا کرناپڑا۔تاہم آخری دونوں ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں شاندارکارکردگی سے ملنے والاحوصلہ ٹوئنٹی20 میچ میں پاکستانی ٹیم کے کام آسکتاہے ٹیم ایک بڑے اسکورکے لیے عمران نذیر، شاہدآفریدی،عمراکمل اورمصباح الحق پر انحصار کررہی ہے۔نوجوان محمدعامراوررانا نویدالحسن کے علاوہ شاہدآفریدی اورسعیداجمل کی شکل میں پاکستانی بولنگ اٹیک متوازن ہے۔سری لنکاکی ٹیم تلکارتنے دلشان کی کمی شدت سے محسوس کررہی ہے جوان فٹ ہیں۔ سلیکٹرزنے ان کی جگہ تیس سالہ لیفٹ ہینڈڈبیٹسمین مہیلااودے کو اسکواڈمیں شامل کرلیاہے۔توقع ہے کہ سنتھ جے سوریاکے ساتھ اننگز کاآغازکریں گے۔ پاکستان اورسری لنکاکے درمیان پانچ ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے تین پاکستان نے اوردو سری لنکانے جیتے ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سری لنکامیں کھیلا جانے والایہ پہلاٹوئنٹی20 انٹرنیشنل ہے۔